ہر شخص کا آئی کیو لیول دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ہے، دنیا میں کامیاب ہونے کے لئے قسمت اور محنت کے ساتھ ساتھ ذہانت کا بھی بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ ہوشیار اور ذہین لوگوں سے مراد وہ لوگ ہیں جن کی ذہنی صلاحیت اور قابلیت اچھی اور قابل تعریف ہوتی ہے۔
ایک ادراے یا کمپنی کو چلانے کے لئے ذہانت کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ذہین ہونے کے لئے اعلی تعلیم یافتہ ہونا لازمی نہیں ہے، کم تعلیم یافتہ لوگ بھی ذہین ہوسکتے ہیں اور ترقی یافتہ انسان بن سکتے ہیں۔ ذہانت میں ہماری دماغی صحت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ذہین افراد کن خوبیوں اور خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم کی ویب سائٹ سےماہرِ نفسیات کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال پر یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
۔1 دماغی صحت ہماری ذہانت پہ کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟
ذہین افراد جن خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 سیلف کنٹرول
ذہین لوگ اپنے آپ پر کنٹرول رکھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے فیصلے بھی ٹھنڈے دماغ سے کرتے ہیں اور کسی معاملے میں جذباتی نہیں ہوتے۔ ایسے لوگ جلد آپے سے باہر نہیں ہوتے بلکہ پہلے بات کو سمجھتے ہیں پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
۔2 تبدیلیوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ
ذہین لوگ کسی بھی حالت یعنی اپنی زندگی کو ترتیب میں رہنے کے لئے خود کو تیار کرتے ہیں، ان میں اتنی لچک ہوتی ہے کہ وہ رکاوٹوں کے باوجود اپنی منزل حاصل کرتے وہ مشکلات کو حل کرنے میں ماہر ہوتے ہیں ،اور ماحول میں ڈھل جاتے ہیں۔ یعنی ایک طالب علم اسکول کے ماحول کو اپناتا ہے اور بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک معالج نامعلوم علامات کو جانتا ہے اور علاج کرتا ہے۔اس کے علاوہ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کا موئژ انداز میں مقابلہ کرتے ہیں۔
۔3 تخلیقی صلاحیت
نیوروسائیکولوجسٹ ڈاکٹر کیٹی ڈیوس کےمطابق، تخلیقی صلاحیت ذہانت کی ایک اور واضح نشانی ہے، تخلیقی صلاحیتوں کے بارے میں سوچنے کے لئے دماغ کی مختلف مہارتوں کو کام کرنا پڑتا ہے۔
تخلیقی یعنی کریٹو لوگ اپنی سوچ کے انداز کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریٹو لوگ کسی مسئلے کا متبادل حل نکالنے اور دوسروں کے خیالات بھی سنتے ہیں۔ ذہین لوگ اس بارے میں محتاط رہتے ہیں کہ وہ کس رائے یا نظریہ کو اپناتے ہیں، یہ لوگ اپنی رائے دینے سے پہلے ثبوت پر غور کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
۔4 متجسس ہونا
ذہین لوگوں کو نئی چیزیں سیکھنے کا تجسس ہوتا ہے، آئین سٹائن کا کہنا ہے کہ میرے میں کوئی صلاحیت نہیں ہے لیکن میں شوق سے متجسس ہوں۔ دوسرے لوگ جو کچھ کرتے ہیں ذہین لوگوں میں اس کے بارے میں تجسس پیدا ہوتا ہے اور ہر کام کو مزید بہتر طریقے سے کرنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
۔5 لاعلمی کو تسلیم کرنا
ذہین لوگ نئی چیزوں کو سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ جو کچھ نہیں جانتے اس بات کو مانتے ہیں اور انہیں سیکھنےکا شوق رکھتے ہیں وہ ہر وقت اس کھوج میں رہیتے ہیں کہ نئی چیزوں کو کیسے سیکھا جائے اور کام میں کیسے بہتری لائی جائے۔
۔6 اچھا ذوق
ذہین لوگوں کی عادت ا چھی ہوتی ہے وہ مذاق بھی کرتے ہیں اور اچھے موڈ میں رہتے ہیں اور اپنی ذہانت کا استعمال کرکے موقعے کی مناسبت بات کرتے اور اس بات کا خاص خیال رکھتے ان کے مذاق سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
۔7 کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں
نفسیاتی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی ذہین لوگ دوسروں کے نقطہ نظر کے لیے کھلے ذہن کے ساتھ سنتے ہیں، جب تک کہ بہت سی آوازیں نہ سنیں اپنے خیالات کو کبھی آگے نہیں بڑھاتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سست ہیں، بلکہ کھلے ذہن کے لوگ ایک بار میں ہی اپنی رائے کے بارے میں زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں اور ان میں کوئی رد و بدل نہیں کرتے ہیں۔
ذہین اور ہوشیارلوگ بہت سی خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں اور زمانے کےلحاظ سے خود کو ڈھالتے ہیں، اگر آپ اپنی ذہنی حالت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا آپ اپنی دماغی حالت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو آپ ایک ماہرِنفیسات کی مدد سے اپنی زندگی میں تبدیلی لاسکتے ہیں