زکام کی بیماری کاسامنا ہر کسی کو ہوسکتا ہے۔بچوں سے لے کر بڑوں تک اپنی زندگی میں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہ افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہےوہ کسی بھی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ہمیں ان بیماریوں سے بچنے کے لئےاپنے مدافعتی نظام کو صحت مند بنانا چاہیے تاکہ ہم ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم گھر پرکیسے اس کا علاج کرسکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
زکام کیا ہے؟-
یہ ایک متعدی سانس کی بیماری ہے۔جو انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے ہے۔جوناک،کان،گلے اور بعض اوقات پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ بعض اوقات شدید صورت اختیار کرتی ہے۔
فلو کی وجوہات-
اس بیماری کے پھیلنے کی کئی وجوہات ہوسکتیں ہیں جب کسی کو فلو ہوتا ہے اس کے کھانسی کرنے،بات کرنے یا ہوا میں جراثیم پھیلنے کی وجہ سے بھی یہ بیماری لگ سکتی ہے۔فلو آپ کو سردی کے موسم میں سردی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔اس میں ہمیں بخار بھی ہوتا ہے۔
فلو سے بچنے کے طریقے-
ہم اس بیماری سے بچنے کے لئےایسی خوراک کا استعمال کرسکتے ہیں جو ہمیں زکام سے آرام دیتی ہے۔ہم وہ کونسی غذا استعمال کرکے اسے ٹھیک کرسکتے ہیں اس کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
لہسن-
یہ سردی اور فلو سے لڑنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔اس میں اینٹی بیکٹریل،اینٹی وائرل اور جراثیم کو مارنے والی خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔ہم اس کی مدد سے آرام پاسکتے ہیں۔لہسن کئی سالوں سے ہمارے کھانون میں استعمال ہوتا آیا ہے۔یہ نہ صرف اینٹی وائرل بیماریوں کے لئے مفید ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کی بیماری میں بھی اچھا ہے۔ہمیں اس سے صحت مند فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے اپنے کھانوں میں لازمی شامل کرنا چاہیے۔
پیاز-
اس میں طاقتور مرکبات پائے جاتے ہیں۔جو ہمارے جسم کے لئے فائدہ مند ہے۔پیاز نہ صرف نزلہ،زکام کے لئے مفید ہے بلکہ یہ کھانسی کو بھی ارام دیتا ہے۔یہ سانس کی نالی کو صاف کرکے اسے کھلا رکھتا ہے تاکہ ہم سانس کی تکلیف سے بچ سکیں۔ہم پیاز کو سلاد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔یہ پھیپھڑوں کو بھی راحت دیتا ہے۔اس میں وٹامن اے،بی اور سی موجود ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔اس لئے ہمیں ا سکا استعمال لازمی کرنا چاہیے،تاکہ ہم جلد از جلد اس بیماری سے بچ سکیں۔
ادرک-
اس میں بھی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس میں وٹامن سی اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے۔ادرک میں کیلشیم،آئرن اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔اس کی مدد سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔وہ بیماریاں جو انفیکشن کا باعث بنتی ہیں۔ان کے لئے بھی مفید ہیں۔ہم ادرک کی چائے بنا کر بھی اپنے زکام کا علاج کرسکتے ہیں۔
ناریل کا تیل-
یہ تیل ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔اس میں وٹامن ای موجود ہے۔اس کے علاوہ اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔اس میں فیٹی ایسڈ موجودہوتے ہیں جو ہمارے دماغ اور جسم کو انرجی فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیماری کو دور کرنے کے لئے مفید ہیں۔ہم اس کے استعمال سے راحت حاصل کرسکتے ہیں۔
شہد-
اس میں کیلشیم آئرن ، میگنشیم ،کوپر،زنک اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔اگرآپ زکام کی وجہ سے کھانسی میں مبتلا ہیں تو آپ کو لازمی شہد کا استعمال کرنا چاہیے،کیونکہ اللہ تعالی نے بھی اس میں شفا رکھی ہے۔اس لئے ہمیں اس انفیکش میں شہد کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
آرام کریں-
اس انفیکشن میں آرام بھی بہت اہمیت رکھتا ہے ہمیں اس حالت میں زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہیے اور تمام جراثیموں سے بچ سکیں۔اس لئے ہمیں آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
پانی کا استعمال-
پانی ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہے۔کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں کا شکارہوتے ہیں۔پانی کی کمی کی وجہ سے بھی زکام میں مبتلا ہوتے ہیں۔اس لئے اس حالت میں زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔
اگرآپ کا فلو ہفتوں تک جاری رہتا ہے تو اس کے لئے آپ مرہم۔ڈآٹ پی کی کے ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لیں،اس کے علاوہ آ پ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔