پسینہ آنا ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرتا ہے اور اس کام کے لیے جسم میں موجود پسینہ چھوڑنے والے گلانڈز ایک نمکین پانی خارج کرتے ہیں۔ گرم موسم کے علاوہ پسینہ آنا کسی بھی جذباتی یا سنجیدہ میڈیکل صُورتحال کے موقع وغیرہ پر بھی خارج ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کے انسان جب بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے تو پسینہ پیدا کرنے والے گلانڈز خوبخود کُھل جاتے ہیں اور عام طور پر انسان کی آخری سانس تک کُھلے رہتے ہیں اور اگر آپ کو کبھی پسینہ نہیں آیا تو یہ کوئی بیماری ہو سکتی ہے۔
پسینہ کی اقسام
پسینہ آنا آپ کے جسم کا قدرتی کولنٹ ہوتا ہے۔ آپ کو مختلف حالات میں پسینہ آسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ جم میں بھرپور سرگرمی کے دوران پسینے کو بہتا ہوا محسوس کریں ۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ کو کام یا اسکول میں پریزنٹیشن سے پہلے پسینے آ رہے ہوں۔
پسینے کی دو اقسام ہوتی ہیں جو مختلف اوقات میں دو مختلف قسم کے غدود سے نکلتی ہیں۔
عام پسینہ (ایککرائن):
ہلکا، پانی دار پسینہ جو اس وقت آتا ہے جب آپ گرمیوں کے دنوں میں متحرک ہوتے ہیں۔ اس قسم کا پسینہ ٹھنڈا ہوتا ہے کیونکہ یہ آپ کی جلد سے بخارات بن جاتا ہے، اور جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کی قمیض کو بھگو دیتا ہے-
تناؤ کا پسینہ اپوکرائن :
اس قسم کا پسینہ گاڑھا ہوتا ہے اور حقیقت میں اس میں چربی شامل ہوتی ہے۔ یہ انتہائی تناؤ کے وقت پیدا ہوتا ہے اور آپ کی بغلوں، کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں سے آتا ہے۔
پسینہ کی مقدار اور اوقات مختلف صحت کی حالتوں سے منسلک ہوسکتے ہیں
زیادہ نمکین پسینہ آنا
آنکھ سے بہنے والے آنسووں کی طرح پسینہ بھی عام طور پر نمکین ہوتا ہے لیکن اگر یہ عام حالت سے زیادہ نمکین ہے اور ماتھے سے بہتے ہُوئے آنکھ میں چُبھ رہا ہے یا جسم کے کسی کٹ پر لگ کر جلنے لگ گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ آپ میں سوڈیم کی کمی پیدا ہو رہی ہے اور سوڈیم کی کمی کئی خطرناک بیماریوں کو دعوت دے سکتی ہے جیسے ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی کمی اس لیے فوراً معالج سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
بہت کم پسینہ آنا
رب کائنات نے ہر آدمی کو مختلف جسم عطا کیا ہے اس لیے کسی کو زیادہ پسینہ آتا ہے اور کسی کو کم لیکن اگر آپ کو بہت کم یا بلکل پسینہ نہیں آتا تو یہ بھی ایک بیماری کی نشانی ہے جسے میڈیکل سائنس میں این ہیڈروسسز کہا جاتا ہے اور اس بیماری کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، ہیٹ سٹروک ہو سکتا ہے، ہیٹ ایگزاشن ہو سکتی ہے اور یہ تمام انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں اس لیے ایسی صورت میں معالج سے لازمی رابطہ کریں۔
بہت زیادہ پسینہ آنا
کم پسینہ آنے کی طرح بہت زیادہ پسینہ آنا بھی ایک بیماری ہے جسے ہائپر ہائیڈوسسز کہا جاتا ہے اور یہ عام طور پر سردیوں میں بغیر کسی وجہ کے ظاہر ہوتی ہے اور خواتین میں مینوپاز کے موقع پر بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ بعض صورتحال میں یہ ایک سنجیدہ پرابلم ہو سکتی ہے خاص طور پر اُس وقت جب بہت زیادہ پسینہ آنے کے ساتھ آپکا وزن بلا وجہ تیزی سے گر رہا ہو۔
بدبودار پسینہ آنا
پسینے کی عام طور پر کوئی بُو نہیں ہوتی لیکن جب جسم پر موجود بیکٹریا اس کے اندر افزائش کرتے ہیں تو اس سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے اور اس بدبو کا عام طور تعلق آپکی خوراک، آپکے ماحول اور کُچھ ادویات استعمال کرنے پر ہوتا ہے جو پسینے میں بدبو پیدا کرتی ہیں۔
حاملہ خواتین اور پسینہ آنا
حاملہ خواتین کو عام طور پر معمول سے زیادہ پسینہ آتا ہے اور یہ حمل ٹھہر جانے کی پہلی نشانی بھی ہوتی ہے کہ پسینہ زیادہ آنا شروع ہو جاتا ہے اور اسکے ساتھ ہی جسم کی بو بھی بدل جاتی ہے اور اسکی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ جسم میں خون کی سپلائی کا عمل تیز ہو جاتا ہے تاکہ بچے کو زیادہ آکسیجن اور نیوٹریشن پرورش کے لیے مل سکیں اور ایسے موقع پر ماں کے لیے اچھا ہوتا ہے کہ وہ روزانہ زیادہ مقدار میں پانی استعمال کرے، روزانہ نہائے، ڈھیلے کپڑے پہنے اور مصالحہ دار کھانوں سے اجتناب کرتی رہے۔
کب پسینہ آنا زیادہ سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
بہت زیادہ پسینے کا اچانک بہنا سنگین طبی مسائل کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے، جیسے دل کا دورہ۔ اس کا تعلق بعض میٹابولک مسائل سے بھی ہوسکتا ہے، جیسے ذیابیطس اور کچھ تھائرائڈ کے حالات۔ یہ کینسر کی نشانی بھی ہوسکتی ہے. ڈاکٹر کہنا ہے کہ “سب سے اہم بات یہ ہے کہ، اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے ، تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہوسکتا ہے۔”
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|