کیا آپ اپنے آپ کو زیادہ کھاتے ہوئے محسوس کرتے ہیں جب آپ کسی وجہ سے مایوس ہو رہے ہوتے ہیں یا دوسری صورت میں پریشان ہوتے ہیں؟ یا بہت خوش ہوں تو اس صورت میں کھانے میں سکون ملنا عام ہے ، اور آجکل یہ ایک عام بات اور معمول کا حصہ ہے جسے جذباتی ہوکر زیادہ کھانا یا ایٹنگ ڈس اوڈر کہتے ہیں۔
زیادہ تر جو لوگ جذباتی طور پر زیادہ کھانا کھاتے ہیں وہ منفی جذبات کو دبانے اور خود کو پرسکون کرنے کے لیے ہفتے میں کئی بار یا اس سے زیادہ بار بھی ایموشنل ایٹنگ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اس طرح زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے کھانے کے بعد احساس جرم محسوس کر سکتے ہیں ، کیونکہ اضافی یا زیادہ کھانا کھانے کے بعد اس سے وابستہ مسائل ، جیسے وزن میں اضافے کا سامنہ کرنا ہوتا ہے۔
اپنے جذبات کی وجہ سے زیادہ کھانا کھانے کی کیا وجہ ہے؟
کام کے دباؤ سے لے کر مالی پریشانیوں ، صحت کے مسائل سے لے کر آپس کے تعلقات کی جدوجہد تک کوئی بھی چیز آپ کے جذباتی کھانے یا زیادہ کھانا کی بنیادی وجہ بن سکتی ہے۔
یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دونوں جنسوں مردوعورت کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن مختلف مطالعات کے مطابق ، مردوں کے مقابلے میں خواتین کے ساتھ جذباتی ہوکر زیادہ کھانے کا مسئلہ زیادہ عام ہے۔
سکون کے لئے زیادہ کھاناہی کیوں؟
منفی جذبات خالی پن کا احساس دلاتے ہیں اور جذباتی طور خود کو بے چارہ اور اکیلا سمجنے کا باعث بنتے ہیں۔ اور انسان کے ذہن کو یہ سگنل جاتا ہے کہ خوراک اس خلا کو پُر کرنے اور اس کو”مکمل” کرنے کا ذریعہ ہے- زیادہ کھانا عارضی طور پر مکمل ہونے کا غلط احساس پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
دیگر عوامل میں شامل ہیں:
ہارمونل تبدیلیاں
سماجی سپورٹ کا نہ ہونا ۔
جذباتی سہارے کی کمی
ایسی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونا جو فراغت اور اکیلے پن کو کم کرے ۔
تناؤ ، اداسی وغیرہ کو خود پر طاری کرنا
جسمانی اور جذباتی بھوک کے درمیان فرق کو نہیں سمجھنا۔
منفی سیلف ٹاکنگ کا استعمال کرتے ہوئے ذہن کو پریشان رکھنا
یہ سب عوامل مل کر یا الگ بھی جذباتی کھانے یا ایموشنل ایٹنگ کی وجہ بن سکتے ہیں
جسمانی اور جذباتی بھوک کے درمیان آسانی سے فرق کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے ، لیکن دونوں کے مابین بہرحال کلیدی اختلافات موجود ہیں۔ اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کی بھوک کیسے اور کب شروع ہوتی ہے اور کھانے کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔
جسمانی بھوک
یہ وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ محسوس ہوتی ہے جب آپ کی روٹین کے کھانے کا وقت ہونے لگتا ہے اور بھوک کے باعث آپ کو جو بھی ملے آپ کھالیتے ہیں اور ایک مناسب مقدار کھانے کے بعد آپ کو مزید کی حاجت نہیں رہتی اور کھانے کے بعد آپ کسی قسم کے احساس جرم کا شکار نہیں ہوتے
جذباتی بھوک
یہ اچانک یا کھانے کے بعد بھی محسوس ہوسکتی ہے اور اکثر کسی خاص چیز جیسے میٹھے یا اسنیکس کی خواہش پیدا کر سکتی ہے اور پیٹ پھر بھی بھرا ہوا محسوس نہیں ہوتا اور پھر زیادہ کھاکر زیادہ کھانے کا احساس جرم ہوتا ہے
منفی جذبات سے نمٹنے کے دوسرے طریقے تلاش کریں۔
منفی جذبات سے نمٹنے کا ایک اور طریقہ دریافت کرنا اکثر جذباتی کھانے پر قابو پانے کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ جیسے کہ کسی جریدے میں لکھنا ، کوئی کتاب پڑھنا ، یا کچھ اور تلاش کرنا اور ذہن کو مصروف کرکے ڈمپریشن کا شکار ہونے سے بچنا۔
آپ کی ذہنیت کو کھانے سے نکل کر تناؤ سے نجات حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے ، لہذا آپ کو خود کو مصروف کرنے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیوں کے ساتھ تجربہ کرناچاہیے
اپنے جسم کو حرکت میں رکھیں
کچھ لوگوں کو باقاعدہ ورزش کرنے میں راحت ملتی ہے۔ بلاک کے ارد گرد چہل قدمی یا یوگا کا معمول خاص طور پر منفی جذباتی لمحات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک تحقیق میں ، شرکاء سے کہا گیا کہ وہ آٹھ ہفتوں کے یوگا میں مشغول رہیں۔ اس کے بعد ان ان کی ذہن سازی کا اندازہ کیا گیا – بنیادی طور پر ان میں بہتری دیکھی گئی
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدگی سے یوگا ایک مفید روک تھام کا اقدام ہوسکتا ہے تاکہ جذباتی حالتیں جیسے اضطراب اور افسردگی کو دور کیا جاسکے۔اور زیادہ کھانے سے بچا جاسکے
مراقبہ کرنے کی کوشش کریں۔
کچھ لوگوں کو مراقبہ جیسے طریقوں کی طرف موڑ کر پرسکون کیا جاتا ہے۔
متعدد مطالعات ہیں جو ذہن سازی کے مراقبے کو جذباتی کھانے کے علاج کے طور پر سپورٹ کرتی ہیں۔
سادہ گہری سانس لینا مراقبہ ہے جو آپ تقریبا کہیں بھی کر سکتے ہیں۔ ایک پرسکون جگہ پر بیٹھیں اور اپنی سانسوں پر توجہ دیں – آہستہ آہستہ سانس اندر باہر کریں اور ملنے والے سکون کو محسوس کریں
صحت مند غذا کھائیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے جسم کو ایندھن دینے کے لیے آپ کی خوراک میں کافی غذائی اجزاء موجود ہوں -حقیقی اور جذباتی بھوک میں فرق کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر آپ دن بھر اچھا کھانا کھاتے ہیں تو ، جب آپ بوریت یا اداسی یا تناؤ کی وجہ سے کھاتے ہیں تو اس کا پتہ لگانا آسان ہوسکتا ہے۔
اب بھی پریشانی ہو رہی ہے؟ تو اپنی غذا میں صحت مند چیزیں شامل کرنے کی کوشش کریں ، جیسے تازہ پھل یا سبزیاں ، سادہ پاپ کارن ، اور دیگر کم چکنائی والی ، کم کیلوری والی غذائیں تاکہ بے وقت یا زیادہ کھانا نقصان نہ دے ابھی کسی اچھے نیوٹریشنسٹ سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں