حمل کو روکنے کے لئے ضبط پیدائش کا استعمال کیا جاتا ہے اسے مرد اور عورت دونوں میں استعمال کرسکتے ہیں اس کی اقسام میں گولیاں انٹریوٹرائن ڈیوائسز (آئی یو ڈی) نس بندی اور کنڈوم شامل ہو سکتے ہیں
ضبط پیدائش میں مختلف آلات اور طریقہ کار شامل ہیں جن کے ذریعے حمل کو روکا جاسکتا ہے ان طریقوں کو مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے کئی طریقوں میں سے صرف چند قابل اعتماد ہیں یہ کتنا فائدہ مند ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ طریقہ کار کو کتنی احتیاط سے استعمال کیا جاتا ہے
ضبط پیدائش کیا ہے؟
ضبط پیدائش مردوں اور خواتین کے لئے حمل کو روکنے کا ایک طریقہ ہے ضبط پیدائش کے بہت سے مختلف طریقے ہیں اس کے بارے میں مزید جان کر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ اور آپ کے ساتھی کے لئے کون سا طریقہ صحیح ہے اگر آپ جنسی طور پر ایکٹو ہیں اور بچہ نہیں چاہتے ہیں تو ضبط پیدائش استعمال کرنے کا انتظار نہ کریں غیر ارادی حمل کسی بھی وقت ہوسکتا ہے جب آپ اپنے ساتھی کے ساتھ غیر محفوظ جنسی تعلقات رکھتے ہیں
ضبط پیدائش کی اقسام کیا ہیں؟
اس معلومات میں ضبط پیدائش کے بہت سے مختلف طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے اس سے پہلے کہ آپ کوئی طریقہ کار منتخب کریں آپ کو اپنے ساتھی اور اپنے ڈاکٹر کے ساتھ ضبط پیدائش پر بات چیت ضرور کرنا چاہئے ضبط پیدائش کے طریقے صرف اسی صورت میں مؤثر ہوتے ہیں جب مناسب طریقے سے استعمال کیے جائیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے منتخب طریقے کو صحیح طریقے سے کیسے استعمال کیا جارہا ہے
یہاں آپ کو اپنے جسم اور طرز زندگی کے لئے بہترین فیصلہ کرنے کے لئے ضبط پیدائش کے بہت سے طریقوں کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے آیئے یہاں 5 اہم طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں
ضبط پیدائش کا پیچ
ضبط پیدائش کا پیچ ایک چھوٹا سا چپکنے والا پیچ ہے جو آپ اپنی جلد پر پہنتے ہیں یہ جلد کے ذریعے ہارمونل مانع حمل پہنچا کر حمل کو روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے برتھ کنٹرول پیچ ایسٹروجن اور پروجیسٹین نامی ہارمونز جاری کرتا ہے جو جلد کے ذریعے جسم میں جذب ہوتے ہیں ایسٹروجن اور پروجیسٹین اووری کو روکتے ہیں یعنی وہ آپ کی اووری کو انڈا چھوڑنے سے روکتی ہیں
پیچ جسم پر کہاں لگایا جاتا ہے؟
ہپس پر کندھا پر اوپری کمرپر
اوپری بازو پر پیٹ پر
اسے چھاتی پر نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ چھاتی کے سرطان کے خطرے کی وجہ سے ایسٹروجن یا پروجیسٹرون پر مشتمل اشیاء کو کبھی بھی چھاتی پر نہیں لگانا چاہئے
گائناکالوجسٹ سے مشورے کے لیے ابھی مرہم پہ کلک کریں
آئی یو ڈی (غیر ہارمونل/ ہارمونل)
ایک چھوٹی سی ٹی شکل کا آلہ جو ڈاکٹر رحم کے اندر رکھتی ہیں تاکہ حمل کو 99 فیصد وقت سے روکا جا سکے اگر وہ آئی یو ڈی استعمال کریں تو ہر سال 100میں سے 1سے کم خواتین حاملہ ہوں گی غیر ہارمونل یعنی تانبا سے بنی ہوئی اور ہارمونل یعنی پلاسٹک کی بنی ہوئی صورتوں میں دستیاب ہوتی ہیں
آئی یو ڈی ضبط پیدائش کی سب سے موثر شکلوں میں سے ایک ہے اور آپ کس قسم کا انتخاب کرتے ہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ 3 سے 10 سال کے درمیان یہ کہیں بھی چل سکتی ہے غیر ہارمونل اور ہارمونل آئی یو ڈی فرٹیلائیزیشن کو روکتی ہے
شاٹ (ہارمونل)
بازو یا کولہے میں لگائے جانے والا ہارمون پروجیسٹن انجکشن ہوتا ہے جو ڈاکٹر کی تجویز سے انجکشن کی صورت میں جسم میں لگایا جاتاہے یہ تین ماہ تک رہتا ہے اور حمل کو 99 فیصد وقت تک روکتا ہے اگر آپ ہمیشہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شاٹ کا استعمال کریں تو ہر سال 100میں سے 1 سے کم خواتین حاملہ ہوجائیں گی یہ شاٹ جسے ڈیپو پروویرا بھی کہا جاتا ہے یہ اووری کو انڈے چھوڑنے سے روکتا ہے اور سرویکل بلغم کو گاڑھا کرتا ہے جس سے نطفے کے لئے رحم میں داخل ہونا مشکل ہوجاتا ہے
امپلانٹ (ہارمونل)
یہ ایک چھوٹی سی چھڑی کی طرح ہوتی ہے جو ڈاکٹر جلد کے نیچے رکھتے ہیں تاکہ حمل کو99 فیصد تک روکا جا سکے امپلانٹ کا استعمال کرتے ہوئے سال میں 100 میں سے1سے بھی کم خواتین حاملہ ہوجائیں گی 3 سال تک جاری رہنے والا یہ امپللانٹ اووری کو انڈے چھوڑنے سے روکنے کے لیے ہارمون پروجیسٹن جاری کرتا ہے اور یہ سرویکل بلغم کو گاڑھا کرتا ہے اس سے نطفے کا رحم میں داخل ہونا مشکل ہوجاتا ہے
ضبط پیدائش کے رکاوٹ کے طریقے
اس طریقہ کار میں مرد اور عورت جنسی خلیات (نطفے اور اووری) کے درمیان رکاوٹ ڈالنا شامل ہے یہ نطفے کو اووری تک پہنچنے سے روکتا ہے یعنی فرٹیلائزیشن کو روکتا ہے رکاوٹ کا طریقہ مرد اور عورت دونوں استعمال کرسکتے ہیں خواتین نطفے کو انڈے تک پہنچنے سے روکنے کے لئے مانع حمل اسپنج ڈائفرام سرویکل شیلڈ یا سرویکل کیپ جیسی اشیاء استعمال کر سکتی ہیں
حمل سے متعلق علاج ومشورے کے لیے متعلقہ ڈاکٹر سے مرہم پہ کلک کریں
آپ کا ضبط پیدائش کا انتخاب کئی عوامل پر مبنی ہونا چاہئے ان میں آپ کی صحت آپ آپ کے ساتھی کے ساتھ جنسی سرگرمی کتنی بار ہوتی ہے اور کیا آپ مستقبل میں بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں ان سب باتوں کے لیے مشورہ گائناکالوجسٹ ہی دے سکتی ہے اور آپ کی ڈاکٹر آپ کے لئے ضبط پیدائش کی بہترین شکل منتخب کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|