اکثر خواتین کو بچے کر پیدا ہونے کے بعد مختلف قسم کی جسمانی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں پیشاب پر سے کنٹرول ختم ہونا بھی شامل ہے، ایسی ہی ایک ماں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد انکا اپنے پیشاب پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور انہیں کس قدر شرمندگی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا
زچگی کے بعد پیشاپ پر کنٹرول ختم ہونے کی وجہ
اس خاتون نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کا تیسرا بچہ پیدا ہوا تو اس کے بعد انکا کنٹرول پیشاب پر سے ختم ہو گیا ، وہ کھانستی، چھینکتی کوئی چیز یا وزن اٹھاتی یہاں تک کہ اپنا نومولود بچہ اٹھانے پر بھی ان کا پیشاب خارج ہو جاتا جس کی وجہ سے انہیں بہت شرمندگی اٹھانی پڑتی، ایک وقت تو ایسا آیا کہ پیشاب کی حاجت ہونے پر باتھ روم تک جاتے جاتے ان کے کپڑے خراب ہو جاتے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھیں
پیشاب کی اس تکلیف کی جہ سے انہوں نے کہیں آنا جانا اور لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا۔ خاتون کے مطابق اس تکلیف کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی پر بھی منفی اثر پڑ رہا تھا ۔ ان کی ذاتی زندگی متاثر ہو رہی تھی وہ جنسی تعلق کے دوران دباؤ پڑنے اور تکلیف کے سبب اپنے شوہر کا ساتھ نہیں دے پا رہی تھیں۔ پھر انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہیں یہ پتہ چلا کہ انہیں شرونیی فرش یعنی پیلویک فلور کی خرابی کی شکایت ہے ۔ لیکن اس کا علاج موجود ہے
شرونیی فرش کی خرابی کیا ہے؟
شرونیی فرش کی خرابی آپ کے شرونیی فرش کے پٹھوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی ہے شرونیی فرش آپ کے شرونیی میں موجود اعضاء کو سہارا دینے کے لئے ایک پل کی طرح کام کرتا ہے بشمول مثانہ، ملاشی اور بچہ دانی یا پروسٹیٹ ان پٹھوں کا سکڑنا اور آرام کرنا آپ کی آنتوں کی حرکت، پیشاب اور خواتین کے لئے جنسی ملاپ کو کنٹرول کرتا ہے
شرونیی فرش کی خرابی آپ کے پٹھوں کو آرام کرنے کے بجائے سکڑنے پر مجبور کرتی ہے جس کے نتیجے میں آتنوں کی حرکت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شرونیی فرش کی خرابی کی علامات
شرونیی فرش کی خرابی سے وابستہ کئی علامات ہیں جیسے پیشاب کے مسائل، پیشاب بہت آنا یا دردناک پیشاب، قبض، کمر کے نچلے حصے میں درد،خواتین کے لئے جنسی تعلق میں تکلیف، شرونیی علاقے یا ملاشی میں دباؤ، شرونیی میں پٹھوں کا کھینچاؤ۔
شرونیی فرش کی خرابی کی وجوہات
ابھی تک واضح طور پر اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ڈاکٹر اس کو کچھ حالات و واقعات سے جوڑ سکتے ہیں بچے کی پیدائش یا بچوں کے درمیان کم وقفہ، موٹاپا،شرونیی علاقے میں چوٹ، قبض،پیٹ کے زور پر وزن اٹھانا، اعصابی نقصان، شرونیی سرجری وغیرہ
شرونیی خرابی کی تشخیص
اس تکلیف کی تشخیص آپ سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا اگر آپ کو بھی بار بار پیشاب آنے یا پیشاب نکل جانے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں وہ آپ کی طبی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے اور علامات کا مشاہدہ کرتے ہوئے تشخیص کریگا ،وہ پٹھوں کی کمزوری کا بھی جائزہ لے گا، اس کے علاوہ ڈاکٹر آپ کے ملاشی یا اندام نہانی میں پرینومیٹر ایک چھوٹی سی سینسنگ ڈیوائس رکھ کر اندرونی معائنہ بھی کر سکتا ہے
شرونیی فرش کی خرابی کا علاج
شرونیی فرش کی خرابی کے علاج کا مقصد آنتوں کی حرکت کو آسان بنانے اور مزید کنٹرول فراہم کرنے کے لئے شرونیی فرش کے پٹھوں کو آرام دینا ہے اس کے علاج میں مختلف طریقہ کار شامل ہیں جن میں کینگل مشقیں، سرجری شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ایک عام طریقہ علاج بائیو فیڈ بیک ہے ۔ اس تکنیک میں آپ کا معالج یہ مانیٹر کرتا ہے کہ ایک خصوصی سینس کے ذریعے اپنے شرونیی عضلات کو کیسے سکڑتے یا آرام دیتے ہیں۔اس مشاہدہ کے بعد آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ آپ ہم آہنگی کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔
دیگر طریقہ علاج میں شامل ہیں
پٹھوں کو آرام: اس معلاملے میں آپ کا ڈاکٹر آپ کو پٹھوں کو آرام دینے کا طریقہ کا تجویز کر سکتا ہے اس طرح آپ کے پٹھوں کو سکڑنے سے روکا جا سکتا ہے
خود کی دیکھ بھال: اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد خود کی دیکھ بھال کی جانب توجہ نہیں دے پاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے شرونیی فرش میں خرابی ہو جاتی ہے ، اپنے شرونیی فرش پر سے تناؤ کو کم کرنے کے لئے باتھ روم استعمال کرتے وقت دھکیلنے یا دبانے سے گریز کریں، آرام کی تکنیک جیسے یوگا یا اسٹریچنگ آزمائیں، گرم غسل کا اہتمام کریں آپ کو فرق محسوس ہو گا اس سے آپ کے پٹھوں کو آرام ملے گا
سرجری: آپ کے شرونیی فرش کی خرابی اگر ملاشی کے بڑھنے کی وجہ سے ہے جس کی وجہ ست شرونیی اعضاء کھینچاؤکا شکار ہیں توسرجری متاثرہ شرونیی اعضاء کو ڈھیلا کرنے میں مدد کرےگی۔
علاج سے پیشاب کی تکلیف سے نجات
خاتون نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ڈاکٹر نے بھی اسٹریچنگ کی تکنیک اپنانے کا مشورہ دی جس کی وجہ سے انہیں کافی فرق محسوس ہوا اور اب وہ آہستہ آہستہ پیشاب پر کنٹرول پانے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ پیشاب کی تکلیف پر قابو پانے کی بدولت ان کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ اب انہوں نے واپس سے لوگوں میں گھلنا ملنا شروع کر دیا ہے اور وہ اب گھر سے باہر بھی آنے جانے لگی ہیں۔
اگر آپ کو بھی زچگی کے بعد یا کسی بھی وجہ سے پیشاب کی تکلیف یا کسی بھی قسم کی شرونیی خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنے میں بالکل نہ ہچکچائیں ،ایک چھوٹا سا علاج آپ کا اعتماد اور خوشیاں واپس لا سکتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لود کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|