اکثرجب موٹاپےکےعالمی دن کی بات ہوتی ہےتوہمارےذہن میں موٹےلوگ آتےہیں اس لئے سمارٹ لوگوں کو خوش ہونےکی ضرورت نہیں ہے موٹاپاکاعالمی دن صرف موٹےلوگوں کےلیے نہیں ہے۔ اکثرموٹےلوگوں کے بارے میں خیال کیاجاتاکیاجاتا ہےکہ یہ زیادہ کھاتے ہیں اوران کوکہا جاتاہےکہ کم کھایاکرو۔ان لوگوں کادکھ کوئی نہیں سمجھ سکتاجب ان کو زیادہ کھانے کے نام سے بدنام کیاجاتا ہے۔اورہم اردگرداکثرایسے الفاظ سنتے ہیں “اوے موٹےکتھےجا ریا اے”اس دکھ کا اندازہ سمارٹ لوگوں کو نہیں ہےیہ دکھ شاید ویسا ہے جو 14 فروری کو سنگل لوگ محسوس کرتے ہیں۔
چلیں اب اس دن کی طرف آتے ہیں اس دن کا مطلب صرف صحت مندزندگی کےاصولوں کےبارے میں آگاہی دینا ہے۔ 2005 میں اس دن کوقائم کرنےکاسوچاگیااور2015 میں لانچ ہوا۔عملی طریقےسے اس دن پرعمل کیا جائےتوانسان صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔موٹاپے کی وجہ زیادہ کھانا نہیں ہوتابہت سی چیزیں موٹاپے کی وجہ بنتی ہیں اگر ہم باقاعدگی سےکھانے کے بعدورزش کریں توزیادہ کھانے کی بدنامی اورپریشانی سےبچ سکتے ہیں۔اس دن کا مقصدعملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔اورصحت مندطرزِزندگی گزارنا ہے۔موٹاپاکو کم کرنےکےبہت سے طریقےہیں سب سے پہلے توصحت مند خوراک کاانتحاب ہے۔ اب ہم ان عوامل کا ذکر کریں گے جو موٹاپےکاباعث بنتے ہیں۔
وزن بڑھنے کی وجوہات
ہم وزن بڑھنے کی وجوہات کا ذکریں گےجو وزن بڑھنے کی وجہ بنتی ہیں۔
ناقص غذا
اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں ناقص غذا یعنی پیک شدہ یا جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں تو موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔شوگر کے مشروبات کا زیادہ استعمال ، زیادہ کثرت سے کھانا اور مستقل طور پر آرام سے کھانا پینا موٹاپا کا سبب بن سکتا ہے۔
ورزش اور جسمانی سرگرمی کی کمی
اگر کوئی شخص جو بالکل بھی ورزش نہیں کرتا ہے تو آپ کو موٹاپا ہونے کا خطرہ ہے۔ نیز ، کم حرکت کرنا اور بیٹھ کر بیشتر وقت گزارنا آپ کے خطرہ کو بڑھا سکتا ہے۔ جب آپ کافی متحرک نہیں ہوتے تو ، کھانےسے حاصل کردہ توانائی استعمال کرنے سے قاصرہوتے ہیں۔ اضافی توانائی جسم کے ذریعہ چربی کے طور پر ذخیرہ ہوتی ہےتواس چربی کوختم کرنے کے لئےورزش ضروری ہوتی ہے۔
خاندانی موٹاپا
موٹاپےکی وجہ جنییاتی طورپربھی ہوسکتی ہے جیسےاگر آپ کے خاندان میں موٹاپےکی تاریخ موجود ہے تو آپ کے موٹےہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔اسکے لئے زیادہ وزن ایک بیماری بھی ہوسکتی ہےاس لئےماہرِغذائیت سے رابطہ ضروری ہے۔
ضرورت سے زیادہ تناؤ
طویل تناؤ کا شکار ہونا غیر دانستہ طورپر وزن میں اضافے اور موٹاپا کا باعث بن سکتا ہے۔ تناؤ آپ کے وزن کم کرنے کے اہداف میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور آپ کے لئے وزن کم کرنا زیادہ مشکل بنا دیتا ہے۔ موٹاپا اور وزن میں اضافے کو روکنے کے لئے تناؤ کے انتظام کی حکمت عملی اپنائیں۔
موٹاپا کم کرنے کا طریقہ
موٹاپا کو کم کرنے کا مقبول طریقہ جس کا ہم ذکر کریں گے۔
یوگاسےآغازکرتے ہیں
چند ماہروں کےمطابق یوگاکاوقت ہونا چاہیے جوہمارےجسم پراثرانداز ہو۔
دنیاکا سب سےمقبول اور جو موثرطریقہ ہےاس میں اپنے پورے جسم کو وہ چاہے آگے کی طرف ہویاپیچھے کی طرف موڑنا ہے اورنماز کی صورت ہاتھ جوڑناہےاور دونوں طرف یعنی دائیں اوربائیں طرف منہ کرکے12 تک گنتی گننا ہے۔
یوگا کرنے کا وقت یہ ہونا چاہیے
صبح چاربجےسے پانچ بجےتک
سورج طلوع ہونےسےپہلے یا جب سورج طلوع ہوتا ہے
صبح6 بجےکاوقت،دوپہر12 بجے کاوقت اور شام 6 بجے کا وقت
یوگا کرنے کے فوائد
یوگاکرنےسے ہماری جسمانی صحت بہتر ہوتی ہےاور یہ ورزش کے طورپرکام کرتا ہے۔
جسم کے تمام حصوں میں اچھی توانائی پیدا کرتا ہے۔
مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
جسم کے تمام اعضاء میں توازن قائم کرتا ہے جس میں سانس وغیرہ شامل ہیں۔
پورا اعصابی نظام بیدار اور متحرک ہے۔
جسم سےکاربن ڈائی آکسائیڈ کو نکال کر اور اس کی جگہ تازہ آکسیجن لے کر ، دماغ میں آکسیجنٹ خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے ، جس کے نتیجے میں ذہنی طاقت بہترہوتی ہے۔
جسم میں طاقت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اگرآپ موٹاپے کا شکار ہیں تو آپ باآسانی مرہم ویب سائٹ کے ذریعہ سے گھر بیٹھےڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیوکنسلٹیشن کے ذریعہ سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔