زیادہ نیند یا اچھی اور بھرپور نیند آپ لے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے اچھی اور بھرپور نیند بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی آپ کے لئے متوازن غذا اور ورزش ہے۔ جس طرح متوازن غذا ہماری صحت میں بہتری لاتی ہے اسی طرح بھرپور نیند بھی آپ کی صحت کو اچھا رکھتی ہے۔
ہر شخص میں نیند کی ضروریات مختلیف ہوتی ہیں۔ بالغوں کو تقریبا 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہوں گے جن کو بھرپور نیند نہیں آتی ہوگی۔ نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی صحت کو نقصان ہوسکتا ہے۔
اپنی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ آپ نیند لینے پر غور کریں۔ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں اور اچھی نیند آپ کو کن وجوہات کی بنا پر لینی چاہیے ہم یہ جانتے ہیں۔
زیادہ نیند ہمیں کن وجوہات کی بنا پر لینی چاہیے؟
آپ کو زیادہ نیند کن وجوہات کی بنا پر لینی چاہیے وہ یہ ہو سکتی ہیں؛
وزن برقرار یا کم کرنا
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو زیادہ نیند لینے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ زیادہ نیند کی وجہ سے آپ اپنا وزن برقرار رکھ سکتے ہیں۔ 2020 میں کی گئی ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ رات میں 7 گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں ان میں موٹاپے کے 41 فیصد امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ وزن میں اضافے کا تعلق نیند سے منسلک ہے۔ اس وجہ سے ہارمونز میں بھی تبدیلی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ہمیں نیند کی کمی کی وجہ سے ایک ہارمون گھرلین کی سطح بڑھ جاتی ہے اور لیپٹین کی سطح کم ہوتی ہے۔ گھرلین کی وجہ سے ہمیں بھوک کا احساس ہوتا ہے اور لیپٹین ہمیں پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔
متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو افراد نیند سے محروم ہوتے ہیں ان میں بھوک زیادہ ہوتی ہے اور وہ زیادہ کیلوریز کھاتے ہیں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے ایسے کھانوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے توانائی میں اضافہ ہو جن میں چکنائی زیادہ ہو۔ اگر آپ نیند کو ترجیح دیتے ہیں تو صحت مند وزن حاصل کرتے ہیں۔
دماغی صحت
زیادہ اور بھرپور نیند ہماری دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے ہماری کارگردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے علاوہ کام کی پیداواری میں بھی فرق آتا ہے۔ جب ہم نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو ہماری روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
اگر آپ زیادہ نیند لیتے ہیں تو بچوں اور بالغوں کی تعلیمی کارگردگی بہتر ہوتی اس وجہ سے بھی ہمیں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ہماری یاداشت بھی کمزور ہوتی ہے۔
کھلاڑی کی کارگردگی
متعدد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ بہترین نیند آپ کا موڈ بہتر بنا سکتی ہے۔ اس کیوجہ سے ہم پٹھوں کی طاقت کو اچھا کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو اس وجہ سے آپ کی ورزش پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اپنی کارگردگی کو اگلے درجے تک لے جانے کے لئے بھرپور اور زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ اپنی جسمانی صحت کے حوالے سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ایک اچھے ڈاکٹر کو مل سکتے ہیں۔
دل کی صحت
کم نیند اور ناقص نیند آپ میں دل کی بیماری میں اضافہ کر سکتی ہے۔ مطالعات کے ایک تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 7 گھنٹے سے بھی کم نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختصر نیند آپ میں ہائی بلڈ پریشر میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک تحقیق سے یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ جو لوگ 5 گھنٹے سے بھی کم نیند لیتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 61 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بالغوں میں ضرورت سے زیادہ نیند دل کی بیماری اور بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔
کم نیند اور ڈپریشن
کیا آپ جانتے ہیں کہ کم نیند کی وجہ سے آپ ڈپریشن اور افسردگی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مطالعات سے بھی یہ بات پتہ لگی ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے ڈپریشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ کی نیند کی خرابی کا سامنا ہے یا دماغی صحت کا مسئلہ ہے تو بہتر ہے کہ آپ جلد از جلد ڈاکٹر سے ملیں۔
صحت مند مدافعتی نظام
ہمارے لئے اچھے اور صحت مند مدافعتی نظام کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ اور بھرپور نیند لیں جس وجہ سے ہمارا میٹابولزم مضبوط ہو اور ہم بہت سے وائرل بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے مدافعتی فنکشن پر اثر پڑتا ہے۔
ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 5 گھنٹے سوتے ہیں اس کے مقابلے جو 7 گھنٹے سوتے ہیں تو 5 گھنٹے سونے والوں میں نزلہ زکام کی شرح زیادہ دیکھی گئی ہے۔