پا کستان میں سب سے ذیادہ پھیلتا ہوا مرض ڈیپریشن ہے۔ اس مرض کے پھیلنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ موحولیاتی عناثر کے علاوہ غیر تندرست خوراک کا بے جا استعمال ڈیپریشن کا سچ سے بڑا سبب ہے۔ پاکستان ایک پسماندہ ملک ہے جس میں معشرتی، موحولیاتی اور معیشت کے لحاظ سے بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ایسے حالات میں ہر تین میں سے ایک نوجوان ڈیپریشن جیسے مرض کا شکار ہے۔
ڈیپریشن کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کی اس سے کیسے نجات حاصل کیا جائے۔
ڈیپریشن کی علامات
ڈیپریشن کی چند بڑی علامات درج ذیل ہیں۔
بے جا بھوک یا بلکل بھوک نا لگنا۔
ہر قوت غمگین رہنا۔
رشتے دارون سے دوری اختیار کرنا۔
نیند کا ذیادہ آنا یا بلکل نیند نا آنا۔
شدید رونا۔
ڈیپریشن کی وجوہات
ڈیپریشن کی وجوہات میں سے چند ایک وجوہات درج ذیل ہیں۔
موزی بیماریاں۔
گھریلو ناچاکی۔
نفسیاتی کمزوری۔
غربت یا نوکری کے مسائل۔
غیر تندرست خوراک۔
ؓبُرے روئیے۔
یہ تمام وجوہات ہمارے معاشرے میں بہت ذیادہ پائی جاتی ہیں۔ ان سب عناثر کے باعث ڈیپریشن سے جنگ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ ایک بہترین سائیکولوجسٹ ہی ایسی صورت میں مریض کی مدد کر سکتا ہے۔ چند صورتوں میں سائیکولوجسٹ سے بات کر لینا ہی کا فی نہیں بلکہ سائیکیٹریسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہوجا تا ہے۔
سائیکولوجسٹ کون ہے؟
ہم میں اکثر لوگوں کو سائیکولوجسٹ اور سائیکیٹریسٹ میں دائمی فرق ہی معلوم نہیں۔ اسی وجہ سے ڈیپریشن کابروقت علاج ممکن نہیں ہو پاتا اور مرض شدت اختیار کر جا تا ہے۔ سائیکولوجسٹ دراصل ڈیپریشن کا علاج مریض سے بات چیت کے ذریعے کرتا ہے اور آہستہ آہستہ مریض کو بہتری کی طرف لاتا ہے۔ سائیکولوجسٹ مرض کی ابتدائی سٹیج کے لئے مدد کر سکتا ہے مگر مرض قابو سے باہر ہو جائے تو یہ سائیکولوجسٹ کے دائرہ سے نکل جاتا ہے۔
سائیکیٹریسٹ کیا ہے؟
مرض کی شدت کے لحاظ سے سائیکیٹریسٹ ادویات مہیا کرتا ہے۔ کبھی کبھار ڈیپریشن کا علاج صرف ادویات سے ممکن ہوتا ہے کیونکہ مریض کو ڈیپریشن کی وجہ سے فٹس یعنی دورے پڑنے لگتے ہیں۔ ڈیپریشن کو اس کی ابتدائی سٹیج میں علاج کرنا بہت ضروری ہے۔
بہترین سائیکولوجسٹ اور سائیکیٹریسٹ کا انتخاب
مرہم کی ویب سائٹ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے پاکستان بھر میں بہترین ڈاکٹر سے اپانٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مریضوں کے ریویو پڑھ کر خود فیصلہ کر سکتے ہیں کی کون سا ڈاکٹر آپ کی مدد کر سکتا ہے۔