گردن کے تناؤ کو اکثر وہپلیش کہا جاتا ہے ۔ یہ عام طور پر کار حادثات سے منسلک پوتا ہے لیکن کوئی بھی دھچکا جو اپ کے سر کو آگے یا پیچھے جھٹکنے کا باعث بنتا ہے گردن میں تناؤ کا سبب بن سکتا ہے اچانک لگنے والی قوت آپ کی گردن میں موجود پٹھوں کو کھینچتی اور پھاڑدیتی ہے
گردن کا تناؤ بہت سے کھلاڑیوں کو متاثر کرتا ہے زیادہ تر ٖفٹ بال کے کھلاڑی وہپلیش کا شکار ہوتے ہیں
وہپلیش اور موچ میں فرق
بہت سے لوگ گردن کے تناؤ (وہپلیش) اور موچ میں الجھ جاتے ہیں۔جبکہ یہ قدرے مختلف ہیں۔ گردن میں تناؤ پٹھوں اور نس کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ موچ ٹشو کے بینڈ جو پٹھوں کو ہڈیوں سے جوڑتے ہیں (لیگامینٹس) کے پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ تاہم وہپلیش اور موچ کا فرق آپ کے لئے اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ ان کی علامات اور انکا علاج تقریبا ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
وہپلیش کی علامات
وہپلیش کا درد کافی شدید ہوتا ہے اس لئے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے اس کی علامات میں شامل ہیں
شدید درد، حرکت میں کمی اور گردن میں جکڑن سر ہلانے میں تکلیف، سر کو ایک طرف یا دوسری طرف حرکت دینے میں درد،کھوپڑی کی بنیاد میں درد
بعض اوقات وہپلیش کا درد فوری طور پر ہوتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں آپ کی گردن میں کئی دن یا کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں گردن میں تناؤ کے سبب ہونے والا دھچکا سنسناہٹ کا سبب بن سکتا ہے اور یہ صورتحال سنگین ہو سکتی ہے اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے
اگر آپ کے سر میں بےحد خراب درد رہتا ہے ، بات کرنے میں دشواری ہے یا الجھن، چکر متلی یا ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے یا بےہوشی ہو تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں، مرض کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر آپ کا جسمانی معائنہ کریگا ایکسرے ، سی ٹی اسکین یا دیگر ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے
وہپلیش کا علاج
یہ مسئلہ قابل علاج ہے اور اپنے وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن بحالی کے لئے اپ کو کچھ اقدامات اپنانے کی ضرورت ہو سکتی ہے
چوٹ لگنے کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو اپنی گردن پر برف لگائیں۔دو سے تین دن تک دن میں 3- 4 مرتبہ ہر 15 منٹ کے لئے ، درد کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر سے تجویز کردہ درد کش دوائیں لیں۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر آپ کا ڈاکٹر گردن کو سہارا دینے کے لئے کالر کے استعمال کا مشورہ بھی دے سکتا ہے۔
اس کے علاوہ دو یا تین دن بعد اپنی گردن پر نم گرمی لگائیں۔ ابتدائی سوجن کو کم کرنے کے بعد ہی گردن پر گرمی کا استعمال کریں آپ گرم تولے استعمال کر سکتے ہیں یا گرم غسل کر سکتے ہیں
وہپلیش سے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے
وہپلیش سے صحت یاب ہونےمیں جو وقت لگتا ہے اس کا انحصار اس حادثے یا واقعے کی شدت پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے چوٹ لگی ہے ہوگ آف آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ کے چیف آف اسپائن سرجری کے ایم ڈی جیریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ عام طور پر زیادہ تر لوگ تین ماہ یا اس سے کم عرصے میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، اگرچہ کچھ لوگوں کو سالوں تک درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اس کے علاوہ سمتھ کا کہنا ہے کہ وہپلیش کی چوٹیں طویل عرصے تک بھی چل سکتی ہیں کبھی کبھی چھ ماہ سے ایک سال یا اس سے بھی زیادہ، ان میں طویل مدتی معذوری پیدا ہو سکتی ہے اورغیر معمولی حالات میں ان کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے
وہپلیش چوٹ کی ممکنہ پیچیدگیاں
ریڈلینڈ کمیونٹی ہسپتال کے آرتھوپیڈک اور سپورٹس میڈیسن کے آرٹھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی ایم ڈی ڈاکٹر رونی غزل کہتی ہیں کہ زیادہ تر لوگوں میں گردن کے تناؤ کی طویل مدتی علامات نہیں ہوتی ہیں اور وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں اس چوٹ کی پیچیدگیاں نایاب ہیں لیکن ان میں شامل ہو سکتی ہیں
دائمی درد، سر درد، جسمانی سرگرمیوں جیسے ورزش میں حصہ لینے میں تکلیف، چوٹ کی وجہ سے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر
اسمتھ کا کہنا ہے کہ اگر علامات بدتر ہو جاتی ہیں تو درد آپ کے بازوؤں کے نیچے ٹنگلنگ یا آپ کے اعضاء میں کمزوری کا سبب بنتا ہے یہ زیادہ سنگین پیچیدگیوں کی علامت ہو سکتی ہے جیسے فریکچر یا ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ جس کے لئے مختلف علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے
درحقیقت یہ ایک گردن کی چوٹ ہے جو اچانک ، زبردست حرکت کی وجہ سے ہوتی ہے اس کی وجہ سے گردن بہت تیزی سے جھٹکے کے ساتھ آگے پیچھے ہوتی ہے اس کی وجوہات میں کار حادثات ، جسمانی حملہ، گرنا یا کھیلوں کی چوٹیں شامل ہو سکتی ہیں جسکے علاج میں درد کش دوائیں،ہلکی ہلکی حرکت کی مشقیں،یا جسمانی تھراپی شامل ہو سکتی ہیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|