وہ کونسی سبزی ہے جو دیکھنے میں سرخ اورجسامت میں لمبی ہے،جوسردی کےآتے ہی بازاروں میں سجنے لگتی ہے،اس کےساتھ رکھی تیکھی مرچ بھی خوبصورت لگنے لگتی ہے؟آپ کے ذہن میں جوسبزی آئی ہےآپ اگراس کے فوائد جان لیں تو ممکن ہےآپ اسےاپنی غذاکا لازمی حصہ بنا لیں۔جیسےجیسے موسم تبدیل ہوناشروع ہوتا ہے تو انسان بھی اپنی خوراک میں تبدیلی لاتا ہے،پھروہ اسی لحاظ سے موسمی خوراک کا استعمال کرتا ہے اور اگردیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ نے کافی بیماریوں کا علاج کئی پھلوں اور سبزیوں میں پوشیدہ رکھا ہے. پھلوں اورسبزیوں میں کثرت سے معدنیات اور منرلز پائے جاتے ہیں جوانسانی صحت کے لئے بہت اہم ہیں.ہم موسم کے لحاظ سے کئی سبزیاں اورپھل بازاروں میں دیکھتے ہیں۔زیادہ مقدار میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال فائدہ مند نتائج فراہم کرتاہے۔گاجرسردیوں میں پائی جانے والی سبزی ہے۔گاجرکو کئی طریقوں سےاستعمال کیا جاتاہےسردیوں میں گاجرکا حلوہ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔گاجر ہر گھر میں پائی جانے والی عام سبزی ہےجو اپنےاندربہت سےوٹامنز رکھتی ہے۔گاجرمیں غذائیت کےساتھ ساتھ فوائد بھی بےشمارہیں۔گاجر کن بیماریوں کا بہترین علاج ہے آج ہم ان کا ذکرکریں گے۔
بیٹاکیروٹین
گاجرمیں بیٹاکیروٹین پایا جاتا ہے جوایک قدرتی ڈرنک سمجھاجاتاہے،بیٹاکیروٹین وٹامن اے بنانے میں مدد کرتا ہےاس میں فائبر کی اچھی مقدارپائی جاتی ہے جو قبص کے مسئلے کو حل کرنے میں کارآمد ہے۔این ڈی۔ٹی۔وی فوڈ کے مطابق گاجر پوٹاشیم سے مالا مال ہوتی ہے جو جسم سے کو لیسٹرول کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
آنکھوں کی صحت
گاجر آنکھوں کی صحت کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی ہے۔اس میں وٹامن اے کے علاوہ لایکوپین بھی پایا جاتا ہےجو آنکھوں کی بینائی کے لئے بہت اہم ہے۔اس لئے سردیوں میں جتنا ہوسکے گاجر سے فائدہ حاصل کریں کیونکہ گاجر کی مدد سے رات کی بینائی میں بھی بہتری آتی ہے۔
وزن میں کمی
اگرآپ وزن کم کرنے والی غذاکااستعمال کرتے ہیں تواپنی غذا میں گاجر کا استعمال لازمی کریں۔اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس وجہ سےوزن کم کرنےمیں مدد ملتی ہے۔اس لئے گاجرکواپنی غذامیں لازمی شامل کریں۔
ہاضمہ میں مدد ملتی ہے
گاجرمیں غذائی ریشہ کی بہت مقدار پائی جاتی ہےجوہاضمہ کو درست کرنے میں مدد ملتی ہےاور قبص کے مسائل کو حل کرنےمیں مدد ملتی ہے۔قبص کی بیماری ایسی ہے جو ساری بیماریوں کو جنم دیتی ہےسب سے پہلےاس بیماری کو ختم کرنالازمی ہے۔
دل کی صحت
گاجرمیں اعلی فائبر دل کی صحت کے لئے بہت اچھی ہے،،فائبر شیریانوں اور خون کی رگوں کی دیوارں سے آضافی کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے۔گاجر میں کیلشیم کی ایک شکل جسم سے کو لیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے
اضافی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ گاجر میں پوٹاشیم بہت زیادہ پایا جاتا ہے،جس وجہ سے خون کی شیریانوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس لئے بلڈ پریشر کے مریضوں کو گاجر کے جوس کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
جلد کی صحت
گاجر ہماری جلد کی صحت کے لئے بہت اچھی ہے۔گاجر ہماری جلد میں دلکشی اور خوبصورتی لاتی ہے،اس میں موجود لائکوپین،بیٹاکیروٹین ہماری صحت مند جلد کے لئے بہت اچھی ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے
گاجر میں معدنیات،وٹامنز ،منرلز،وٹامن بی 6اور کےپوٹاشیم اور فاسفورس بہت مقدار میں پایا جاتا ہے،جو ہڈیوں کی صحت،اعلی اعصابی نظام کو مظبوط بنانے،دماغ کی صحت اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔گاجر میں موجوداینٹی آکسیڈنٹ جسم میں موجود وائرس اور بیکٹریا سے بچاتے ہیں۔
سبزیوں اور پھلوں میں موجودوٹامنز انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔لیکن بعض اوقات انسان کو ڈاکٹر کی بھی ضرروت پڑتی ہے تاکہ ہماری صحت کے مطابق ڈائیٹ پلان بناسکے۔اس لئے ہم یہ کام گھر بیٹھے کر سکتے ہیں ہم گھر بیٹھے ایک فون کال سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےڈاکٹرکی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اور اس کے علاوہ آئن لائن وڈیو کسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔