انسانی جسم میں بہت سےحصےایسے ہیں جوصحت مندہونےکی نشانی سمجھے جاتے ہیں جیسےدانت،نظراوربال وغیرہ صحت مندبال اور صحت منددانت بھی تندرستی کی علامت ہیں۔کچھ موسم ایسےآتے ہیں جن میں بالوں کاجھڑنازیادہ ہوجاتاہےجولوگوں کےلیے پریشانی کاباعث بنتاہےعورتوں کےساتھ ساتھ مردوں کوبھی اس پریشانی کاسامناکرناپڑتاہے۔بال انسان کی خوبصورتی میں بہت اہم کرداراداکرتے ہیں
خوبصورت،چمکداراورصحت مندبال مردوں اورعورتوں کی خوبصورتی ہےاس سےشخصیت میں اعتمادکااضافہ ہوتاہے۔بالوں کوخوبصورت اوراورمضبوط بنانے کےلیےبالوں کی حفاظت اور مساج بہت ضروری ہے۔مساج بالوں کو جھڑنےاورگھناکرنے میں مدد دیتاہے۔ہفتے میں ایک باربالوں کامساج لازمی کرناچاہیےاس سےبال نرم ملائم ہوتے ہیں اورخون کی گردش بھی ہوتی ہےجوبالوں کودوشاخہ ہونے سے روکتی ہے۔
بالوں کی لمبائی،بالوں کومضبوط اور صحت مندکرنے کےلئےوٹامنز سےبھرپور خوراک کااستعمال بہت ضروری ہےہمیں بہت سی چیزوں سےوٹامنز حاصل ہوتے ہیں جوبالوں کےلئے اہم ہیں۔کچھ وٹامنز کے استعمال سے بالوں کے جھڑنے کو روکاجاسکتا ہےجن میں وٹامن اے،بی،سی،ڈی اور ای شامل ہے۔ان کی تفصیل درج زیل ہیں؛
وٹامن اے
تمام خلیوں کی نشوونماکے لئےوٹامنز کی ضرورت ہوتی ہےبالوں کی نشوونماکے لئے وٹامن اے اہم ہے۔
وٹامن اےجلدکےغدود میں تیل بنانے میں مدد دیتاہےجسےسیبم کہتے ہیں یہ دماغ کونمی بخشتاہےاوربالوں کو صحت مند رکھنےمیں مدد دیتا ہےغذامیں اسکی کمی کی وجہ سے بہت سی پریشانیاں پیداہوسکتی ہیں۔
وٹامن اے حاصل کرنے کےزرائع
آلو،گاجر،کدو پالک میں بیٹاکروٹین زیادہ ہوتاہےجووٹامن اے میں بدل جاتاہےوٹامن اےدودھ،دہی اور انڈوں میں بھی پایاجاتاہے۔
وٹامن بی
بالوں کی افزائش کےلئےمشہوروٹامنزمیں سےایک بائیوٹین بھی شامل ہےاسکی کمی کی وجہ سےبالوں کاجھڑنابہت زیادہ ہوجاتاہے۔وٹامن بی خون کے خلیوں کوبنانے میں مدد دیتاہےجودماغ اوربالوں کی جڑوں تک آکسیجن اورغذائی اجزاءلے جاتے ہیں۔یہ عمل بالوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے۔
وٹامن بی حاصل کرنے کےزرائع
بہت سے کھانوں سےوٹامن بی حاصل ہوتا ہے۔جیسے اناج،بادام،گوشت اور مچھلی وغیرہ۔اس کےعلاوہ یہ سبز چیزوں سے بھی حاصل ہوتا ہے۔
وٹامن سی
وٹامن سی ہماری بالوں کی عمر کوبڑھاتا ہے۔یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔جوآزادریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے تناؤ کوروکتا ہے۔وٹامن سی آپ کےجسم کوآئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہےجوبالوں کی نشوونماکےلئے ضروری ہے۔
وٹامن سی حاصل کرنے کےزرائع
اسٹرایبری،مالٹا،کالی مرچ،امرود،وٹامن سی کےتمام اچھےزرائع ہیں۔
وٹامن ڈی
کم مقدار میں وٹامن ڈی ایلوپیاسےمنسلک ہوتاہےجوبالوں کےجھڑنےکی تکنیکی اصطلاح ہے۔تحقیق سےپتہ چلاہےکہ وٹامن ڈی نئےبال پیداکرنےمیں مددفراہم کرتا ہے۔زیادہ تر لوگوں کووٹامن ڈی اچھی مقدار میں نہیں ملتا۔آپ کاجسم سورج کی کرنوں سے براہ راست رابطے سے وٹامن ڈی حاصل کرتا ہے۔
وٹامن ڈی حاصل کرنے کے زرائع
وٹامن ڈی مچھلی،انڈہ اور مشروم میں شامل ہے۔
وٹامن ای
وٹامن سی کی طرح وٹامن ای بھی اینٹی ایکسیڈینٹ ہے جوتناؤ کوروک سکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بالوں کے جھڑنےکےوالے افراد کو آٹھ ماہ کے اندر بالوں کی نشوونما میں 5۔34فیصد اضافہ ہوا۔
وٹامن ای حاصل کرنے کےزرائع
سورج مکھی کےبیج،بادام اور پالک وٹامن ڈی کے اچھے زرائع ہیں۔
بالوں کے جھڑنے اور کمزور ہونے سے ہرانسان کو پریشانی کا سامنا ہے۔مندرجہ بالا تراکیب سے آپ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ بالوں کی افزائش سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھےڈاکٹر سے فون کال کے زریعے اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن کے زریعے سے بھی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔