ورزش کےہماری زندگی میں بہت فائدے ہیں۔ہم چھوٹے ہوتے ہی سے سنتے آئے کہ ورزش ہمیں کونسے فوائد فرااہم کرتی ہے۔اور بہترین وقت کونسا ہے؟ اس کی مدد سے ہمارے وزن میں کمی آتی ہے۔دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔ہماری دماغی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم بلڈ شوگر پر بھی کنٹرول کرتے ہیں۔لیکن اسکا بہترین وقت کیا ہےاور یہ کتنا معائنے رکھتا ہے۔اگرآپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
ورزش کے لئے وقت کیوں اہم ہے؟-
دن کا وقت اس کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔دن کے وقت ہمارے جسم میںبدلاؤآتا ہے۔ہمارے جسم میں ایک منفردتال ہوتا ہےجسے سرکیڈین تال کہتے ہیں۔ہمارے جسم کا درجہ حرارت،میٹابولزم اور نیند اسی کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔ورزش سے ہمارے اس تال پر اثر پڑتا ہے۔ورزش ہمارے پورے جسم پر متاثر ہوتی ہے۔یہ ہمیں صحت سے متعلق فوائد فراہم کرتی ہے۔
مزید معلومات کےلئے یہاں کلک کریں۔
روزانہ ورزش کے کیا فوائد ہیں؟-
روزانہ جسمانی سرگرمی کے ہمارے لئے بہت سے فوائد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
اس سے کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔-
میموری اچھی ہوتی ہے۔-
ذیابیطس اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔-
وزن میں کمی ہوتی ہے۔-
کولیسٹرول کی سطح برقرار رہتی ہے۔-
تناؤ کم ہوتا ہے۔-
قلبی صحت بہتر ہوتی ہے۔-
ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔-
مدافعتی نظام اچھا رہتا ہے۔-
بھرپور نیند حاصل ہوتی ہے۔-
ہم اس سے بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں جو ہماری صحت پر مثبت اثرات ڈالتی ہے۔
ورزش کے لئے صبح کا وقت-
صبح کا وقت اس کے لئے بہت اچھا ہے۔اگر ہم کیلوریز جلانا چاہتے ہیں تو یہ وقت بہترین ہے۔اگرآپ کا مقصد چربی کم کرنا ہے تو اس کے لئے آپ کو صبح کے وقت ورزش کرنا ضروری ہے۔صبح کی ورزش سے نہ صرف ہمارا میٹا بولزم اچھا رہتا ہے بلکہ ہاضمہ کی پریشانیاں بھی دور ہوتی ہیں۔لیکن اگر آپ اپنے مسلز بنانے پر کام کررہے ہیں تو اس کے لئے صبح کے وقت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس کے لئے بہت توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ زیابیطس یا بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو خالی پیٹ ورزش نہ کریں اس سے پہلے کچھ ہلکا سا کھا لیں۔
مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوف صبح سویرے 7 بجے ورزش کرتے ہیں وہ چاق و چوبند رہتے ہیں۔
دوپہر کے آخر میں-
صبح کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے تو ہمم نے انرجی حاصل کی ہوتی ہے۔یہ بھی ورزش کرنے کا بہترین وقت ہے۔جب ہم ورزش کرتے ہیں توہمارے خوشی کے ہارمون متحرک ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ شام کی ورزش ہمیں صحت مند بناتی ہے۔
کھانے کے بعد-
یہ سننے میں ناگوار لگے گا کہ دن بھر کام کے بعد رات بھی ۔اس سے ایسا ہوگا کہ آپ کی جسم سے اضافی توانائی خارج ہوگی،۔پھٹوں کو آرام ملے گا۔اس کے علاوہ نیند اچھی آئے گی۔لیکن رات کے وقت سخت جسمانی سرگرمی سے پرہیز کریں۔یہ آپ کی نیند میں خلل بھی ڈال سکتی ہے۔
یہ ہمیں فٹ رہنے اور صحت مند رہنے میں مدد کرتی ہے ہم اسس سے بہت سے فائدے حاسل کرسکتے ہیں۔لیکن ورزش ہر چیز کا حل نہیں ہے۔اگر آپ کو صحت کے اور مسائل کا سامنا ہے توآپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ اس نمبر پر 0311122398 یا آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔