اپینڈکس ایک بافت یعنی ٹشو ہے جو کہ بڑی آنت کے پہلے حصے میں دائیں جانب موجود ہوتا ہے۔ اس چھوٹے سےجیب نما ٹشو میں خوراک یا بیکٹیریا کی وجہ سے انفیکشن ہو جاتا ہے جو کہ درد اور دیگر علامات کا باعث بنتا ہے۔ اپینڈکس پیٹ درد کی ایک عام وجہ ہے۔ اگرچہ اپینڈکس سے کوئی بھی متاثر پو سکتا ہے لیکن دس سے تیس سال کی عمر کے افراد میں یہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ عورتوں کی نسبت مرد حضرات میں اپینڈکس سے متاثر ہونے کی شرح بلند ہے۔ اپینڈکس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ متاثرہ ٹشو کے پھٹنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے نتائج بعض اوقات سنجیدہ شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
ذیل میں اس انفیکشن سے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں۔
اپینڈکس کی ابتدائی علامات
اپینڈکس کی ابتدائی علامات اکثر ہلکی اور نظر انداز کی جابے والی ہو سکتی ہیں۔ لیکن اس انفیکشن میں اضافے کے ساتھ علامات شدید ہوتی جاتی ہیں۔
اپینڈکس کی ابتدائی علامات میں متلی، بھوک میں کمی اور مجموعی طور پر طبیعت کی ناسازی شامل ہیں۔ انفیکشن میں اضافے کے ساتھ پیٹ کے وسط میں درد شروع ہو سکتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ درد شدید اور مستقل ہو سکتا ہے۔ اپینڈکس کی دیگر علامات میں تیز بخار، قے، قبض یا پیٹ خراب ہونا اور پیٹ کے دائیں طرف ہاتھ لگانے پر درد محسوس ہونا شامل ہیں۔ اپینڈکس کے علاج کے لیے اسلام آباد میں بہترین ہسپتال کے بارے میں معلومات کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اپینڈکس کا علاج
اپینڈکس کا علاج اکثر سرجری کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ سرجری کے ذریعے اپینڈکس کو جسم سے نکال لیا جاتا ہے۔ آپریشن سے پہلے آپ کو ضد حیوی ادویات کا استعمال تجویز کیا جا سکتا ہے۔لاہور اور کراچی کے بہترین جنرل سرجن سے رابطے اور مشورے کے لیے مرہم پر لاگ ان کیجیئے ۔
آج کل اپینڈکس کا علاج لیپروسکوپی کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں آپ جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں اور آپریشن کا ذخم بھی جنرل سرجری کی نسبت کم ہوتا ہے۔ جنرل سرجری کے بعد مریض کو کم از کم ایک ہفتہ ہسپتالک میں گزارنا پڑتا ہے۔ لیکن لیپروسکوپی کی صورت میں مریض چند ہی دنوں کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو سکتا ہے۔ لاہور میں موجود ہورائزن ہسپتال اپینڈکس کے علاج اور لیپروسکوپی کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔
اگر کسی بھی شخص میں اپینڈکس کا خدشہ ہو تو فوری طور پر اس کا علاج کروانا ضروری ہے تا کہ کسی قسم کی سنگین صورتحال سے بچا جا سکے۔