کیچپ
کیچپ اور گہری رنگ دار چٹنیاں آپ کے دانتوں پر نشان چھوڑ جاتی ہیں۔ سویا ساس اور ایسی دیگر مصنوعات کے استعمال کے بعد دانت ضرور صاف کر لیجیے۔
چائے
چائے کا شمار صحت بخش مشروبات میں ہوتا ہے مگر یہ آپ کے دانتوں کی سفیدی برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتخاب نہیں ہے۔خاص طور پر کالی پتی سے تیار کی جانے والی چائے کافی کے مقابلے میں دانتوں پر ذیادہ نشان چھوڑتی ہے۔مختلف جڑی بوٹیوں سے تیار کی جانے والی چائے آپ کے دانتوں کی
اوپری سطح (اینیمل) کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
You can also read: 5 Best Dentist in Lahore
ریڈ وائن
ریڈ وائن میں موجود تیزاب سے آپ کے دانتوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔اس کا سرخ رنگ دیکھنے میں تو خوشنما لگتا ہے مگردراصل یہ دانتوں کی سفیدی کا دشمن ہے۔
کولا مشروبات
ان مشروبات میں شامل تیزاب اور ڈائی آپ کے دانتوں کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ان کے کیمیائی اجزأ دانتوں کی اوپری سطح کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں جو دانتوں پر نشان چھوڑنے کی وجہ بنتا ہے۔
رنگ دار ٹافیاں
اگر آپ کی پسندیدہ ٹافی یا ببل سے آپ کی زبان کا رنگ بدلتا ہے تو عین ممکن ہے کہ اس سے آپ کے دانتوں پر بھی داغ بن جائیں۔اس سلسلے میں اچھی خبر یہ ہے کہ یہ چیزیں آپ کے دانتوں کو اسی صورت متاثر کرتی ہیں جب ان کا استعمال بہت زیادہ کیا جائے۔
سپورٹس ڈرنکس
ورزش اور کھیلوں کے دوران استعمال کیے جانے والے مشروبات ،ان میں شامل تیزاب کی وجہ سے دانتوں کی سطح کو گھلانے لگتے ہیں۔ ان کا ایک اچھا اور صحت بخش متبادل پانی ہے۔ورزش اور کھیل کے دوران پانی کا استعمال صحت اور دانتوں دونوں کے لیے مفید ہے۔
پھل اور بیریز
بلیو بیریز،ریڈ بیریز اور انار آپ کے دانتوں پر نشان چھوڑ سکتے ہیں۔ان پھلوں سے تیار ہونے والے میٹھے اور جوس بھی ایسا ہی اثر رکھتے ہیں۔ہلکے رنگوں والے پھل سفید انگور اور سفید کرین بیریز اگرچہ اپنے رنگ کی وجہ سے دانتوں کو متاثر نہیں کرتے مگر ان میں موجود تیزاب سے دانت ضرور متاثر ہوتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر
اگرچہ دانتوں کو متاثر کرنے والی تمام غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا ممکن نہیں لیکن اس سلسلے میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے آپ اپنے دانتوں کو کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
۔ دانتوں کو متاثر کرنے والے کولا مشروبات،سپورٹس ڈرنکس اور چائے پینے کے لیے اسٹرأ استعمال کریں تا کہ ان کا آپ کے دانتوں سے کم سے کم سامنا ہو۔
۔ دانتوں کو متاثر کرنے والے مشروبات کو منہ میں زیادہ تک نہ رکھیں اور جلد پی لیں۔
۔ کچھ بھی کھانے اور پینے کے بعد جلد کلی کر لیں۔
۔ کھانے کے بعد فوری برش کرنے سے پرہیز کریں۔
۔ کھانے اور پینے کے کم از کم ایک گھنٹے بعد برش کریں ایسا نہ کرنے سے آپ کے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔