مرگی ایک دماغی عارضہ ہے جو کہ متاثرہ شخص میں جھٹکوں اور غشی کا باعث بن سکتا ہے۔ ان جھٹکوں کی وجہ کوئی اور طبی عارضہ جیسے کہ بخار نہیں ہوتا بلکہ یہ دماغ میں ہونے والی برقی ڈسچارج کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی علامات ہر مریض میں مختلف ہوتی ہیں۔ ان علامات میں تفرقے کی وجہ مختلف لوگوں میں مرگی کی وجوہات کا مختلف ہونا ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ بیماری اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کی موجودگی اس بیماری اور علامات کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ اس لیے ہر مریض کے لیے اپنی علامات اور وجوہات کا جاننا اہم ہے۔
مرگی کی وجوہات
مرگی کے مریضوں میں تیس فیصد بچے شامل ہیں۔ مرگی بچوں اور بزرگ افراد کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ بہت سے مریضوں میں مرگی کی کوئی واضح وجہ نہیں ہوتی۔ اکثر مرگی کی وجہ دماغ کی چوٹ کو گردانا جاتا ہے۔ دماغی بیماریون کے علاج کے لیے بہتریں نیورولوجسٹ سے مرہم کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مرگی کی چند عام وجوہات یہ ہو سکتی ہیں۔
پیدائش کے وقت آکسیجن کی شدید کمی۔
سر کی چوٹیں کو کہ دوران پیدائش یا جوانی میں دماغ کو متاثر کر چکی ہوں۔
دماغ کے ٹیومر۔
جینیاتی تبدیلیاں جو دماغ کو متاثر کریں۔
دماغ کی جھلیوں کا انفیکشن۔
ستروک یا کسی اور طرح کی دماغی بیماری۔
خون میں گلوکوس یا سوڈیم کی زیادتی۔
مرگی کا دورہ پڑنے کی وجوہات
اگرچہ مرگی کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ستر فیصد مریض ایسے ہیں جن میں ان کی بیماری کی درست وجہ شناخت نہیں کی جا سکتی۔ جو مریض اس بہماری سے متاثر ہوں ان کو بہت سے ایسے خطرات سے آگاہ رہنا چاہیئے جو کہ دورہ پرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جیسے کہ:
دوا وقت پر نہ لینا۔
شراب نوشی۔
نشہ آور ادویات کا استعمال۔
نیند کی کمی۔
ایسی ادویات کا استعمال جو کہ مرگی کی ادویات کا اثر کم یا زیادہ کر سکتی ہیں۔
ان تمام خطرات سے آگاہ رہنا اور ان کا سدباب مرگی کے دورے سے بچا سکتا ہے۔ مزید رہمنائی کے لیے دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بک کروائیے۔