پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں انسان کو اچھی صحت کے لئے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسان اپنی زندگی میں تین مراحل طے کرتا ہے ایک بچپن ،جوانی اور بڑھاپا۔ جو لوگ اپنی صحت کا خیال کرتے ہیں وہ اچھا بڑھاپا گزارتے ہیں۔ ہمارے لئے متوازن غذا ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عمر کا بڑھنا فطری عمل ہے۔اس لئے عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ہماری غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اگر آپ وٹامنز اور منزلز سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں کونسی غذا اور کونسے وٹامنز آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں استعمال کی جانے والی غذا
اگرچہ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے۔ آپ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی اچھا رکھ سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ بہت سے عوامل آپ کی اچھی صحت میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں جیسے کہ
متوازن غذا کا نہ ہونا-
جسمانی سرگرمی کی کمی-
سگریٹ نوشی-
دل کی بیماری لاحق ہونا-
کینسر-
ذیابیطس-
خاص طور پر غذا ہمارے صحت مند رہنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ بھی پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں ہیں تو وٹامنز اور منرلز کا استعمال آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ ہم کن وٹامنز کا استعمال کرسکتے ہیں اور یہ ہمارے لئے ضروری ہیں ہم یہ جانتے ہیں؛
پروٹین
کیا آپ جانتے ہیں کہ پروٹین ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت اہم وٹامن ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے پٹھوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔ یہ اچھے میٹابولزم اور مضبوط مدافعتی نظام کے لئے بہت ضروری ہے۔ جیسے ہم پروٹین حاصل کرنے کے لئے ان غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں؛
بنا چربی کا گوشت-
انڈے-
چکن-
پھلیاں –
دال-
گری دار میوے-
دودھ کی بنی ہوئی اشیاء-
زیادہ تر لوگ روزمرہ کی خوراک سے پروٹین حاصل کرتے ہیں جو آپ میں پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
فائبر
یہ بھی ہماری صحت کی بہتری کے لئے ایک ضروری وٹامن ہے۔ فائبر صحت مند آنتوں کی حرکت اور ہاضمے کو اچھا بناتا ہے۔ یہ دل کی صحت میں بہتری لاتا ہے اس کے علاوہ یہ شوگر کو ہمارے جسم میں مستحکم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
جن چیزوں میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے وہ یہ ہیں؛
سبزیاں-
پھل-
سارا اناج-
پھلیاں-
دال-
گری دار میوے اور بیج-
ہم فائبر کو غذا سے بھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم فائبر کو حاصل کرنے کے لئے کن سیپلیمنٹس کا استعمال کریں اس کے لئے ہم ماہرِ غذائیت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
کیلشیم
یہ ایک انتہائی ضروری وٹامن ہے جو ہماری پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ ہماری صحت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ کیلشیم ہڈیوں کی صحت،اعصابی افعال،دل اور پٹھوں کی صحت کے لئے بہترین وٹامن ہے۔ ہڈیوں سے متعلق امراض جیسے آسٹیوپروسس کو روکنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ہم کیلشیم کو حاصل کرنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں؛
دودھ سے بنی ہوئی مصنوعات جیسے پنیر اور دہی وغیرہ-
پالک کے علاوہ پتوں والی سبزیاں-
بادام کا دودھ-
کھانے کے ذریعے ہم کیلشیم حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کا ڈاکٹر آپ کو کیلشیم کی سیپلیمنٹ تجویز کرتا ہے تو آپ کو اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
وٹامن ڈی
پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں وٹامنز اور متوازن غذا ہمیں بیماریوں سے دور رہنے میں مدد کرتے ہیں۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کی صحت لے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ کمزوری ،دل کی خرابی،ڈپریشن، آسٹیوپروسس، کی بیماریوں میں بھی اہم ہے۔
وٹامن ڈی کو سن شائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہم اسے سورج کی روشنی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس
ہمارے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں کسی بھی قسم کی بیماری یا انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ یہ آکسیڈیٹو تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ یہ ہوسکتے ہیں جیسے؛
رنگین پھل اور سبزیاں-
گری دار میوے اور بیج-
سارا اناج-
ڈارک چاکلیٹ-
کافی اور چائے-
پوٹاشیم
بہت سے لوگوں میں پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوتا ہے۔ پوٹاشیم ایک معدنی اور الیکٹرولائٹ ہے۔ جو آپ کو اپنی خوراک کی مدد سے حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پوٹاشیم کی کافی مقدار آپ کو دل کی بیماری سے روکنے اور ہائی بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
مزید یہ کہ یہ صحت مند ہڈیوں کے لئے بھی ضروری ہے۔ اگر آپ ہڈیوں کے کسی مسئلے کا شکار ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں کرنے والی غذائی تبدیلیاں
متوازن غذا کا استعمال کریں۔-
ہر کھانے میں سبزی کا استعمال کریں۔-
پانی کو بنیادی مشروب کے طور پر استعمال کریں۔-
جسمانی سرگرمی یا ورزش لازمی کریں۔