وٹامن ای کا شمار جسم کو درکار ان وٹامن میں سے ہوتا ہے ۔جن کی غیر موجودگی کے سبب انسان وقت سے پہلے بڑھاپے کا شکار ہو سکتا ہے۔ مردوں کی بڑھی ہوئی توند اور گنجا سر اور عورتوں کا وقت سے پہلے مینو پاز ہو جانا اور چہرے پر جھریاں اور بے رونق جلد درحقیقت وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔
اسے خوبصورتی کے جزو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ان میں موجود اجزاء جو آپ کی خوبصورتی کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔ ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ ماہر جلد سے 03111222398 رابطہ کرسکتے ہیں۔
وٹامن ای کے کیپسول کیا ہیں؟
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ وٹامن ای کی کمی کی حقیقی وجہ کیا ہے؟ زیادہ تر لوگ اپنی خوراک کے ذریعے اس کی کمی کو پورا کرلیتے ہیں۔ اس کے باوجود، کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں وٹامن ای کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور، اس طرح، علامات کی شناخت کرنا بہت ضروری ہوتی ہیں۔
وٹامن ای کیپسول صحت کے فوائد کا ذخیرہ ہیں۔ اس کے تیل کو سر سے لیکر پاؤں تک جسم کے مختلف حصوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔یہ کیمسٹ شاپس پر آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ آپ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کا استعمال کریں۔
وٹامن ای کیپسول کے جادوئی فوائد
وٹامن ای آپ کی جسمانی صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کو بھی مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے مقبول ہے۔
چہرے کے داغ دھبے مٹاۓ
چہرہ، آپ کی شخصیت کا سب سے نمایاں حصہ ہوتا ہے یہ آپ کی شخصیت کو نکھار سکتا یا بگاڑ بھی سکتا ہے ۔ خوبصورت خصوصیات کے باوجود چہرے پر موجود نشانات منفی تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔چہرے پر موجود کسی بھی داغ سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وٹامن ای کیپسول ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
تاہم اسے تھوڑا سا استعمال کریں اس کی وجہ اس کی چکنائی ہے اور اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال جلد کو زیادہ چکنا بنا سکتا ہے اس کو روزانہ رات کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کو داغوں سے نجات مل جائے گی بلکہ چہرے کی جلد کو بھی ٹائٹ کرنے میں مدد کریگا۔
ناخن بڑھانے والا ایجنٹ
صحت مند اور خوبصورت ناخن ہر لڑکی کی کوشش ہوتی ہے اکثر دیکھ بھال کی کمی ٹوٹے اور غیر صحت مند ناخنوں کا باعث بنتا ہے اور پھر اس کے لیئے مینی کیور کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے ہر کسی کی جیب اجازت نہیں دیتی اور اس کا آسان اور سستا حل وٹامن ای کے کیپسول ہو سکتے ہیں۔
صرف وٹامن ای کیپسول سیرم کا چھوٹا سا قطرہ لیں اسےکیوٹیکلز کی مالش کے لئے استعمال کریں یہ کمزور اور خشک ناخن کو ٹھیک کرنے کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے ۔چند دن کے استعمال سے ہی آپ کے ناخنوں کے اردگرد کی جلد نرم ہو جائے گی۔
ایکنی دور بھگاۓ
مہاسے جلد کی سب سے نفرت انگیز پریشانیوں میں سے ایک ہیں جس کا تقریبا سب ہی سامنا کرتے ہیں اگر آپ ان سے لڑتے لڑتے تھک چکے ہیں تو یہ نیا طریقہ آزمائیں۔ وٹامن ای کیپسول کو پنچ کریں، سیرم نکالیں اور اسے مہاسوں پر لگائیں نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے یہ سب سے زیادہ کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ پمپلز کو دور کرنے کا تیز ترین طریقہ علاج بھی ہے۔
بالوں کی صحت کو بہتر بناۓ
آپ اسے ہیئر سیرم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور نتائج حیرت انگیز ثابت ہوں گے۔ بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے دو سے تین کیپسول کھولیں اسے تمام بالوں پر اچھی طرح سے لگائیں بالوں کی پوری لمبائی کو ڈھانپیں اسے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر بالوں سے اچھی طرح دھوکر کنڈیشن کریں اس کا باقاعدہ استعمال کرنے سے بالوں کی صحت بہتر ہوگی۔
سن ٹین یا سورج سے جلد کی رنگت کی خرابی کا علاج
زیادہ دھوپ والے دنوں میں زیادہ باہر نکلنا اکثر سن برن کی وجہ بنتا ہے آپ وٹامن ای کیپسول کا جیل متاثرہ جگہ پر لگائیں یہ جلد کی نمی کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے ،اس کے علاوہ سن برن کی وجہ سے ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔ اسے آپ فریج میں رکھ کر کولنگ ایڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکزیما، چنبل اور انتہائی خشک جلد کو دور کرتا ہے
اگر آپ جلد کی پریشانیوں جیسے ایکزیما، چنبل یا جلد کی خشکی سے پریشان ہیں تو وٹامن ای کیپسول کا جیل جلد پر براہ راست لگائیں یہ جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور جلد کی تکالیف سے کم خرچ میں نجات پا سکتے ہیں۔
نرم ملائم ہونٹ
وٹامن ای کا آئل پھٹے ہوئے خشک ہونٹوں کو صحیح کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے چونکہ وٹامن ای خلیوں کی تبدیلی اور تخلیق نو کو فروغ دیتا ہے اس لئے اسے خشک ہونٹوں پر استعمال کرنے سے نئے خلیے تیزی سے سطح پر آتے ہیں۔
وٹامن ای کیپسول کے استعمال میں احتیاطی تدابیر
وٹامن ای ہر ایک کے لئے مؤثر علاج نہیں ہے اگر آپ بار بار بریک آؤٹ کا سامنا کرتے ہیں یا آپ کی جلد کے سوراخ بار بار بند ہو جاتے ہیں تو وٹامن ای کا تیل لگانے سے یہ مسائل بڑھ سکتے ہیں، اس کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں کیونکہ انہیں ایک سال سے زیادہ استعمال کرنا آپ کے جسم کے اندر وٹامن ای کو جمع کرنے کا سبب بن سکتا ہےجو آپ کے خون میں سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں کمی اور خون کو پتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
وٹامن ای نہ صرف جسمانی صحت حاصل کرنے کا سستہ اور آسان طریقہ ہے بلکہ یہ آپ کے چہرے اور بالوں کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئےاس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ لینا ضروری ہے۔