وجائنل کینسر اگرچہ چھاتی یا پھیپھڑوں کے کینسر کی طرح عام نہیں ہے، لیکن یہ اتنا ہی خطرناک ہے۔ ہر عورت کو یقینی طور پر اس موضوع کے بارے میں اچھی طرح سے پتہ ہونا چاہئے، تاکہ وہ ان علامات سے آگاہ ہو سکے جن پر اسے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وجائنل کینسر کی مختلف اقسام کیا ہیں؟
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق، اندام نہانی کے کینسر کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں، یہ انسانی سیل کی قسم پر منحصر ہوتی ہے۔ سب سے عام اسکواومس سیل کارسنوما کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اسکواومس خلیات میں شروع ہوتا ہے، اور اکثر اندام نہانی کے اوپری حصوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اگر اس پر دھیان نہ دیا جائے یا اس کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ جسم کے دیگر حصوں جیسے پھیپھڑوں، جگر اور ہڈیوں سمیت قریبی ٹشوز کو متاثر کر سکتا ہے۔
پچاس سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو اڈینو کارسینوما سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس قسم کا وجائنل کینسر اڈینو کارسینومس غدود نامی سیل سے شروع ہوتا ہے اور اندام نہانی کے کینسر کے تمام کیسز میں سے تقریباً 10% اس کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ نوجوان خواتین کو سیل اڈینو کارسینوما کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
میلانوما اور سارکوما دوسری، نایاب اقسام ہیں۔ میلانوما کی قسم پیگمنٹ پیدا کرنے والے خلیوں کو متاثر کرتی ہے، جب کہ سارکوما ہڈیوں، پٹھوں کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے۔
وجائنل کینسر کا خطرہ کس کو ہوتا ہے؟
وجائنل کینسر عام طور پر ہیومن پیپیلوما وائرس ایچ ۔ پی ۔ وی میں مبتلا لوگوں میں پیدا ہوتا ہے۔ کینسر ۔ نیٹ کے مطابق، 2008 سے 2012۔تک پائے جانے والے اندام نہانی کے کینسر میں سے 75 فیصد واقعی ایچ ۔ پی ۔ وی کی وجہ سے تھی۔ سی ڈی سی کا دعویٰ ہے کہ دیگر حالات جو آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں وہ بھی آپ کو اندام نہانی کے کینسر کا خطرہ بناتے ہیں۔
مزید برآں، تمباکو نوشی اور شراب نوشی جیسی بعض عادتیں آپ کے اندام نہانی کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔ سروائیکل پری کینسر یا سروائیکل کینسر ہونا بھی اس بیماری کی وجہ ہو سکتا ہے اور وین انٹراپیٹیلیل نیوپلاسیا جو کچھ عورتوں میں وجائنل کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے، وین ، ان خواتین میں عام ہے جو بچہ دانی ہٹا دیتی ہے۔
کینسر کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
وجائنل کینسر کی سب سے عام علامات کیا ہیں؟
غیر معمولی مادہ
اگرچہ یہ ایک عام علامت ہے جسے بہت سی خواتین عام طور پر محسوس کرتی ہیں، لیکن اس کی سنگینی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ غیر معمولی ڈسچارج ہونے والا مادہ نہ صرف وجائنل کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے، بلکہ دیگر قسم کے امراض نسواں کے کینسر کی بھی نشاندہی کر سکتا ہے جن میں سروائیکل کینسر، اووری کا کینسر، یا یوٹرین کا کینسر شامل ہیں۔ اگرچہ یہ علامت کم شدید وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہے، اس پر ضرور غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ایسے کسی بھی مادے کے اخراج کی صورت میں فوری طور پر گائنی کی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں
اندام نہانی سے غیر معمولی خون بہنا
اگر آپکو ماہواری کے علاوہ اندام نہانی سے خون آتا ہے تو آپکو اس کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو اندام نہانی سے غیر معمولی خون بہنے کا تجربہ ہو، تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اس کو ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ یہ اکثر خواتین میں مینوپاز کے مرحلے کے بعد ہوتا ہے۔ یہ وجائنل کینسر کی سب سے بڑی علامتوں میں سے ایک ہے۔
جنسی ملاپ کے دوران تکلیف
جنسی تعلقات کے دوران درد کا سامنا کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے. اگر آپ اپنے ساتھی کے ساتھ مباشرت کرتے ہوئے کسی قسم کی تکلیف محسوس کرتی ہیں، خاص طور پر اگر یہ آپ کے پیلوک حصے میں ہے، تو ذہن میں رکھیں کہ یہ اندام نہانی کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔
آپ کے پیلوک حصے میں درد
یہ ایک سنگین علامت ہے جس کا تجربہ آپ وجائنل کینسر کے بعد کے مراحل میں کر سکتے ہیں۔ عام طور پر، یہ اس وقت ہوتا ہے جب کینسر کے خلیے آپ کے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ناف کے نیچے اپنے پیلوس یا پیٹ میں درد یا سخت دباؤ کا تجربہ کرتے ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ جلد از جلد طبی مدد لیں۔
کمر درد
کمر میں درد کا سامنا کرنا ایک ایسی علامت ہے جو اندام نہانی کے کینسر کے بعد کے مراحل میں ہوتی ہے، کیونکہ یہ جسم کے دوسرے ٹشوز میں پھیلنا شروع کر دیتا ہے۔
سوجن
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق، ٹانگوں میں سوجن بھی اندام نہانی کے کینسر کا ایک عام اشارہ ہے۔
اگر آپ ان میں سے ایک یا زیادہ علامات کا تجربہ کرتے ہیں، تو جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں کہ مسئلہ جتنی جلدی واقع ہو گا، اتنی ہی جلدی آپ اس کا علاج شروع کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|