وجائنا سے خارج ہونے والا سفید ڈسچارج ایک قدرتی عمل ہے یہ آپ کی ماہواری کے سائیکل کے دوران تھوڑا سا تبدیل ہوتا ہے۔ خارج ہونے والے سفید ڈسچارج کی کچھ قسمیں بعض صحت کی بیماریوں جیسے انفیکشن یا دوسری پیچیدہ صحت کی خرابیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
وجائنا سے خارج ہونے والا لیکوئڈ ایک عام حالت ہے ۔ اور جب آپ بیضہ دانی یا اوولوشن کے مختلف مراحل سے گزرتی ہیں تو اس لیکوئڈ کا رنگ اور ساخت کو تبدیل کرنا صحت مند ہے۔ لیکن اگر آپ پی ایچ کے عدم توازن، خمیری انفیکشن، ایس ٹی آئی، یا کسی اور مسئلے سے گزر رہے ہیں، تو وجائنا سے خارج ہونے والا سفید ڈسچارج ایک اہم علامت ہو سکتا ہے ۔ جانتے ہیں اس سفید ڈسچارج کی وجوہات اور اس کے صحت پر اثرات۔
وجائنا سے خارج ہونے والا سفید ڈسچارج
وجائنا سے نکلنے والے گاڑھے سفید ڈسچارج سب سے عام اور نمایاں قسم کا خارج ہونے والا مادہ ہے۔ یہ عام طور پر نارمل ہوتا ہے اور آپ کے ماہواری کے مختلف مراحل میں پیدا ہوتا ہے۔ خارج ہونے والے سفید ڈسچارج کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی وجائنا صحت مند ہے۔ سفید ڈسچارج وجائنا کے ٹشوز کو نم اور چکنا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وجائنا سے بیکٹیریا، گندگی اور جراثیم کو باہر منتقل کرنے کے لیے قدرتی چکنا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ سفید ڈسچارج آپ کے تولیدی ہارمونز سے متاثر ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پورے ماہواری اور حمل کے دوران تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
اگر آپ کے خارج ہونے والے مادہےمیں بدبو آ رہی ہے، سفید سرمئی ہے، یا معمول سے زیادہ گڑبڑ ہے، تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں، اس سلسلے میں ماہر اور اعلی تربیت یافتہ ڈاکٹرز سے یہاں سے رجوع کریں۔
سفید ڈسچارج کی وجوہات
گاڑھا سفید ڈسچارج ماہواری کے دوران ہو سکتا ہے۔ اس سفید ڈسچارج کو لیکوریا کے نام سے جانا جاتا ہے، اور یہ بالکل نارمل ہے۔ بیضہ دانی کے دنوں میں یا اوولوشن کے عمل کے بعد گاڑھا ڈسچارج پتلا ہونا شروع ہو سکتا ہے۔ بیضہ دانی میں انڈے بننے کے عمل کے دوران، سفید ڈسچارج بہت گاڑھا اور بلغم جیسا بن سکتا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے اندراوولوشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، کچھ لوگ اسے زرخیزی کے قدرتی اشارے کے طور پر بھی سمجھتے ہیں۔ اگر آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں، تو یہ گاڑھا سفید ڈسچارج دیکھنا اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ یہ ہمبستری کا وقت ہے۔
اگر آپ کوکوئی طبی بیماری ہے تو، حاملہ ہونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ٹیسٹ کرواسکتا ہے، ادویات کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے، یا آپ کو ان اقدامات کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے جو آپ اور آپ کے بچے کی صحت کی حفاظت کے لیے آپ کو کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ماہر گائناکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کرکے رجوع فرمائیں۔
جب تک کہ خارج ہونے والے مادہےمیں بدبو نہ ہو اور آپ کو کسی دوسری علامات کا سامنا نہ ہو، اس قسم کا خارج ہونا صحت بخش ہے۔ اس سفید ڈسچارج کے لیے آپ کو پینٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے، لیکن اس کے لیے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
سفید ڈسچارج کے صحت پر اثرات
اگر آپ کو بہت زیادہ وجائنا سے خارج ہونے والے سفید ڈسچارج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو یہ ایک بیماری کی علامت ہو سکتی ہے، اور اسے روکنے کے لیے آپ کو طبی امداد لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ وجائنا سے بہت زیادہ سفید ڈسچارج خارج ہونا ایس ٹی آئی، بیکٹیریل انفیکشن یا خمیر انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے۔ ایس ٹی آئی کی بیماری کے علاج میں تاخیر اس کی علامات کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں اس لیۓ فوری علاج ضروری ہے اس سلسلے میں اعلی تربیت یافتہ ماہرین سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
ڈاکٹر سے مشاورت
تقریبا ہر صورت میں وجائنا سے خارج ہونے والا گاڑھا، سفید ڈسچارج آپ کے تولیدی اعضاء کی صحت کی علامت ہے۔ لیکن بار بارتھوڑے وقفے سے خارج ہونا صحت کے کسی مسئلے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے اگر آپ کو وجائنا سے غیر معمولی سفید ڈسچارج کے ساتھ درد، خارش زدہ، تکلیف، خون آنا، پیریڈز میں تاخیر، وجائنا کی تکلیف کے ساتھ خارش یا زخم، پیشاب یا ہمبستری کرتے ہوۓ جلن کا احساس یا وجائنا سے آنے والی ایک مضبوط اور مستقل بدبو وغیرہ جیسی علامات میں سے کوئی بھی علامت ہو۔
اگر آپ کو بہت عرصے سے لیکوریا کی تکلیف ہے،اس کی وجہ سے روز مرہ معمولات میں دشواری کا سامنا رہتا ہے تو اس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کے لئے قابل بھروسہ ماہرین سے رجوع یہاں سے کریں۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں
صابن، خوشبو والے اسپرے، ڈوچز، یا کوئی دوسری مصنوعات جو وجائنا کی قدرتی نمی اور اندرونی حفاظت کو خطرے میں ڈالتی ہیں، ان کا استعمال فورا ترک کر کے اپنی وجائنا میں پی ایچ بیلنس کو خراب کرنے سے گریز کریں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|