یوٹرائن سارکوما خواتین کی یوٹرس کی بیماری ہے جو سارکوماز خواتین میں 40 سے 50 سال کی عمر میں عام ہیں۔ 30 سال کی عمر میں اس کے ہونے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔یوٹرائن سارکوما کینسر کی ایک قسم ہے جو رحم کے پٹھوں یا ٹشوز میں بنتا ہے۔ یہ کینسر اینڈومیٹیریال کے کینسر سے مختلف ہے۔
اینڈومیٹریم جیسے بچہ دانی کی پرت کہا جاتا ہے۔ بچہ دانی خواتین کے تولیدی نظام کا حصہ ہے۔ یہ ناشپاتی کی شکل کا ایک عضو ہوتا ہے جس میں بچہ ٹھہرتا ہے۔ اگر کوئی یوٹرس کی بیماری خواتین کو ہوتی ہے تو اس کے علاج کے لئےفوری طور پر کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم عضو ہے۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ خواتین میں یوٹراین سارکوما کا خطرہ کیسے بڑھ سکتا ہے تو یہ جاننے کے لئے آپ میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں؛
یوٹرائن سارکوما کا خطرہ
اگر آپ کے یوٹرس کے علاقے میں کوئی تابکاری ہوئی ہے تو ا س کی وجہ سے بھی یوٹرائن سارکوما کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا کینسر ہے جو رحم کے پرت کے اندر کینسر کے خلیےبڑھنے لگتے ہیں۔ کوئی بھی چیز جو مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بڑھاتی ہے اسے رسک فیکٹر کہتے ہیں۔
اگر آپ نے ماضی میں کوئی تانکاری تھراپی یا چھاتی کے کینسر میں استعمال ہونے والی دوائی ٹاموکسفین نامی دوا سے علاج کروایا ہے تو آپ کو یوٹرائن سارکوما کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یوٹرائن سارکوما کی علامات
خواتین کی کینسر کی اس قسم میں زیادہ خون بہنا بھی شامل ہے۔ اس میں پیشاب کا بار بار آنا یا پیشاب میں تکلیف کا ہونا۔ جماع کے دوران درد یا اس کے علاوہ بچہ دانی میں درد کا ہونا شامل ہے۔
مینوپاس کے بعد خواتین میں خون بہنا یا ماہواری کے علاوہ خون کا بہنا اس کینسر کی عام علامت میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی اور وجہ سے خون بہہ رہا ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ گاینا کالوجی کو آپ چیک اپ کروا لیں۔
یوٹراین سارکوما کی وجوہات
ڈاکٹرز کو قطعی طور پر معلوم نہیں ہے کہ یوٹرائن سارکوما کی وجوہات کیا ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ تابکاری کی وجہ سے یا اس کے علاوہ وہ خواتین جو حاملہ نہیں ہو سکتیں ان میں یوٹرائن سارکوما کی یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ بچہ دانی میں ہونے والے تمام کینسر سارکوماز نہیں ہیں۔
بچہ دانی میں ہونے والے کینسر اینڈو میٹیریال بھی ہوتے ہیں جو بچہ دانی کی پرت میں شروع ہوتے ہیں۔
کینسر سٹیجنگ
اگر آپ کو تشخیص ہوئی ہے کہ آپ کو کینسر ہے تو سب سے پہلا اور اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کینسر کتنا پھیل گیا ہے۔ اس کے لئے ہم اپنے ٹیسٹ کرواتے ہیں اور ہمیں اس کے بارے میں ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے کہ ہم کینسر کی کس سٹیج پر ہیں۔ اس لئے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقت پر علاج کروائیں۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ایک اچھے اور مستند ڈاکٹر کا انتحاب کر سکتے ہیں۔
تشخیص کیسے کی جاتی ہے
اگر آپ کو یوٹرائن سارکوما کا شبہ ہے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو اس کے لئے ٹیسٹ لکھ کر دے گا جس سے آپ معلوم کر سکیں گے کہ آپ کو کینسر ہے بھی یا خون بہنے یا علامات ظاہر ہونے کی کیا وجوہات ہیں۔ اس کے لئے آپ کا ڈاکٹر آپ کی بچہ دانی، بیضہ دانی کا معائنہ کریں گا۔
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے تو آپ کسی سے شیر کریں اور علاج کے لئے جلد از جلد کوشش کریں کیونکہ لاپراوہی کی صورت میں کینسر خلیوں میں پھیل جاتا ہے۔