یوٹیرن پولپس وہ نمو ہیں جو بچہ دانی کی اندرونی استر (اینڈومیٹریم) میں ہوتی ہیں یہ ایک چوڑی ڈنٹھل کے ذریعے اینڈومیٹریم سے جڑے ہوتے ہیں اور بچہ دانی میں اندر کی جانب نشونما پاتے ہیں ۔ بچہ دانی کے پولپس عام طور پر غیر کینسر کے ہوتے ہیں لیکن یہ ماہواری یا زرخیزی کے ساتھ مسائل پیدا کر سکتے ہیں
یوٹیرن پولپس کیا ہیں؟
یوٹیرن پولپس اینڈیومیٹرین کے اندر بڑھنے والے گوشت نما حصے کو کہا جاتا ہے یہ عام طور پر بچہ دانی کے اندرونی استر(وہ عضو جہاں جینن کی نشونما ہوتی ہے) میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے بعض اوقات انہیں اینڈومیٹریال پولپس کہا جاتا ہے
یوٹیرن پولپس اینڈومیٹریال ٹشو کے زیادہ بڑھنے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ یہ بچہ دانی میں اندر کی جانب بڑھتے ہیں ۔ پولپس گول یا بیضوی ہو سکے ہیں اور ان کا سائز کچھ ملی میٹر (تل کے بیج) سے لیکر چند سینٹی میٹر (گولف بال) یا اس سے بھی بڑا ہو سکتا ہے
بچہ دانی کے اندر ایک یا کئی پولپس بھی ہو سکتے ہیں ۔ بچہ دانی کے پولپس عام طور پر غیر کینسر شدہ ہوتے ہیں لیکن وہ ماہواری یا بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتےہیں
یوٹیرن پولپس کسے متاثر کرتے ہیں؟
یوٹیڑن پولپس عام طور پر 40 سے 50 سال کی عمر کے درمیان والی خواتین کو متاثر کرتے ہیں یہ کم عمر خواتین کو کم ہی متاثر کرتا ہے ۔ یہ عام طور پر مینو پاز کے بعد ہوتے ہیں ۔ پولپس سے متاثر ہونے کا چانس ان صورتوں میں بڑھ جاتا ہے اگر آپ کا وزن زیادہ ہویا آپ موٹی ہوں، یا آپ ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں یا چھاتی کے کینسر کے علاج کی دوا استعمال کر رہی ہیں
یوٹیرن پولپس بننے کی وجوہات
پولپس بننے کی صحیح وجہ نہیں معلوم ہے لیکن ہارمون کی سطح میں تبدیلی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے ۔ ایسٹروجن جو ہر مہینے اینڈومیٹریم کو گاڑھا کرنے میں کردار ادا کرتا ہے یوٹرن پولپس کی نشونما کی بھی وجہ ہو سکتا ہے
یوٹیرن پولپس کی علامات
یوٹیرن پولپس کی علامات میں شامل ہیں ، ماہواری کی بے قاعدگی ، ماہواری کے دوران غیر معمولی بہاؤ، مینوپاز کے بعد اندام نہانی سے خون آنا، بانجھ پن وغیرہ۔
لیکن اس کی سب سے عام علامت ماہواری کا بے قاعدہ یا غیر متوقع ہونا ہے پولپس سے متاثر 50 فیصد خواتین کو ماہواری میں بے قاعدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ دوسری سب سے زیادہ متاثر کرنے والی علامت طویل ماہواری یا ضرورت سے زیادہ خون آنا ہے۔ اس سلسلے میں ماہواری کے دوران زیادہ خون آنا اور مینوپاز یا جنسی ملاپ کے بعد خون آنا شامل ہے
یوٹیرن پولپس کی تشخیص
اگر آپ کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اپ کو ماہواری میں بے قاعدگی یا بہت زیادہ خون آنے کی شکایت ہے تو اس سلسلے میں آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔ ڈاکٹر آپ کی طبی تاریخ ، جسمانی معائنہ اور مختلف قسم کے ٹیسٹوں کے ذریعے وجہ جاننے کی کوشش کریگا ، ہو سکتا ہے آپ بھی یوٹیرن پولپس سے متاثر ہوں اس کی تشخیص مختلف طریقوں سے کی جا سکتی ہے
ٹرانس ویجینل الٹراساؤنڈ: اس طریقہ کار میں ایک ڈیوائس جسے الٹراساؤنڈ ٹرانسڈیوسر کہا جاتا ہے اندام نہانی میں داخل کیا جاتا ہے ، یہ ڈیوائس بچہ دانی کی اندرونی تصویر فراہم کرتی ہے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا پتہ لگاتی ہے
سونوہسٹروگرافی: یہ طریقہ کار ٹرانس ویجینل الٹرساؤنڈ کے بعد انجام دیا جاتا ہے ۔ جراثیم سے پاک سیال ایک پتلی ٹیوب کے ذریعے بچہ دانی میں داخل کیا جاتا ہے ۔ یہ سیال بچہ دانی کو پھلانے کا سبب بنتا ہے اور پھر بچہ دانی کے اندر کسی بھی نمو کی واضح تصویر لی جا سکتی ہے
ہسٹروسکوپی: اسے یوٹیرن پولپس کی تشخیص اور علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر اندام نہانی کے ذریعے بچہ دانی تک روشن دوربین داخل کرتا ہے ، اس دوربین سے ڈاکٹر کو بچہ دانی کے اندر معائنہ کرنے میں مدد ملتی ہے اور بعض اوقات پولپس کو دور کرنے والی سرجری میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے
اینڈومیٹریال بایپسی: ڈاکٹر بچہ دانی کی اندرونی دیواروں سے ٹشو اکھٹا کر کے نمونے جانچ کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیگا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا کوئی غیر معمولی چیز تو موجود نہیں ہے
یوٹیرن پولپس کا علاج
اگر پولپس کوئی علامات پیدا نہیں کرتے ہیں تو اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہو سکتی ہے تاہم اگر پولپس ماہواری میں بےقاعدگی یا بہت زیادہ خون آنے کی وجہ بنتے ہیں تو اس کا علاج کیا جانا چاہئے اس کے علاج کے طریقوں میں شامل ہیں
دوائیں: ہارمونل توازن کو منظم کرنے والی دوائیں اس کے عارضی علاج کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں ۔ یہ علامات کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں تاہم دوا بند کرنے کی صورت میں علامات واپس آسکتی ہیں
ہسٹروسکوپی: اس طریقہ میں ڈاکٹر ہسٹروسکوپ کے ذریعے جراحی آلات بچہ دانی میں داخل کریگا اور پولپس کو کھرچے گا
کیوریٹیج: یہ طریقہ کار ہسٹروسکوپی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر ہسٹروسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے استر کو کھرچنے اور پولپس کو ہٹانے کے لئے کیوریٹ کا استعمال کرتا ہے ۔اس کے بعد پولپس کو جانچ کے لئے لیبارٹری بھیجا جاتا ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ آیا وہ کینسر والی ہیں یا کینسر کے بغیر۔ اگر پولپس کینسر والی نکلتی ہیں تو اس کے لئے جراحی لے ذریعے پوری بچہ دانی کو ہٹایا جا سکتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|