الٹراساونڈ اسکین ایک ٹیسٹ ہے جو حمل کے دوران کیا جاتا ہے ، یہ بچہ دانی کے اندر جینن کو دیکھنے اور جانچنے میں مدد کرتا ہے کہ یہ صحیح طریقے سے نشونما کررہا ہے ۔ ایک حاملہ کے لئے اور خاص طور پر پہلی مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون کے لئے ایک بہت تجسس کا لمحہ ہوتا ہے جب وہ پہلی بار اپنے بچے کے دل کی دھڑکن سن سکتی ہے اور اپنے بچے کو بنا ہوا دیکھ سکتی ہے
الٹراساونڈ کیا ہے؟
قبل از پیدائش الٹراساونڈ ایک بنا درد کے امیجننگ ٹیسٹ ہے جو بچہ دانی کے اندر جینن کی شکل اور پوزیشن کی تصاویر بنانے کے لئے آواز کی لہروں کا استعمال کرتا ہے امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ حمل؛ کے دوران کم از کم ایک الٹراساؤنڈ کرانے کی تجویز کرتا ہے تاہم آپ کے کئی الٹراساونڈ ہوں گے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ حمل کے دوران جینن اپنی صحیح جگہ پر ہے اور اچھے سے نشونما پا رہا ہے
اس کے علاوہ لیبر کے دوران اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو جینن کی جانچ کے لئے اس دوران بھی الٹراساونڈ کیا جا سکتا ہے ،لیبر کے دوران جینن کی پوزیشن چیک کرنے کے لئے بھی اسکیننگ کی جاتی ہے
جینن کی جانچ کے لئے ٹرانس ایبڈومینلالٹراساونڈ کیا جاتا ہے جس کے لئے ڈاکٹر ایک چھڑی نما الے پر جیل لگائے گا جسے ٹرانسڈیوسر کہتے ہیں۔ ٹرانسڈیوسر کو ڈاکٹر جینن کی تصویر بنانے کے لئے اپ کے پیٹ پر حرکت کریگا
آٹھویں ہفتے میں کیا جانے والا الٹراساؤنڈ حمل کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ جینن کے دل کی دھڑکن کی جانچ کر سکتا ہے
مقصد اور اہمیت
اس الٹراساونڈ کا مقصد جینن کی بناوٹ اور پوزیشن کی جانچ کرنا ہوتا ہے تاہم آٹھویں ہفتے میں مکمل ڈھانچے کو دیکھنے یا جنس کا تعین کرنے کی توقع کرنا ابھی جلدی ہے اس مرحلے پر کیا جانے والا اسکین کچھ دیگر عوامل کا پتہ لگانے میں مدد کر سکتا ہے
مثال کے طور پر آٹھویں ہفتے میں کیا جانے والا اسکین حمل کی عمر کا اندازہ لگانے اور جینن کے دل کی دھڑکن، مقام اور نشونما کو جانچنے میں مدد کر سکتا ہے ،اس کے علاوہ اگر ڈاکٹر کو شبہ ہے جڑواں بچوں کا تواس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر حمل میں کسی غیر معمولی علامات کا سامنا ہے تو آٹھویں ہفتے میں کیا جانے والا الٹراساونڈ ایکٹوپک حمل کی جانچ کر سکتا ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب جینن کی بچہ دانی کے باہر نشونماہوتی ہے
اس کے علاوہ الٹراساونڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہیں کہ جینن کی اناٹومی صحیح طریقے سے نشونما کر رہی ہے ۔ جیسے جیسے آپ کا حمل بڑھے گا ڈاکٹر الٹراساونڈ کریں گے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا جینن پیدائش کے لئے بہترین پوزیشن میں ہے
آٹھویں ہفتے میں جینن کی نشونما
آٹھ ہفتوں میں آپ کی بچہ دانی کا سائز ایک بڑے لیموں جتنا ہو جاتا ہےا ور جینن امنیٹک تھیلی کے اندر بڑھ رہا ہوتا ہے جو زردی کی تھیلی سے غذائیت حاصل کرتا ہے ۔ آٹھویں ہفتے میں نال آخرکار بچہ دانی کی دیوار سے منسلک ہو جاتی ہے اور جینن کو غذائیت فراہم کرتی ہے اور جینن نشونما پانا شروع کر دیتا ہے
آٹھویں ہفتے میں جینن تقریبا ایک چوتھائی سے ڈیڑھ انچ لمبا ہو جاتا ہے اور اس کے کچھ اعضاء اپنی شکل لینا شروع کر دیتے ہیں ، اس کے دل نے پہلے ہی کام کرنا شروع کر دیا ہوتا ہے ،اس وقت میں انگلیاں بننا شروع ہو جاتی ہیں،بازو کہنیوں کی طرف جھکنے لگتے ہیں اس کے ساتھے ساتھ کان، آنکھیں ، جگر اور اوپری ہونٹ بننے لگتے ہیں، آٹھویں ہفتے کے الٹراساؤنڈ میں آپ جینن کے دل کی دھڑکن بھی سن سکتے ہیں
جنس کی شناخت
حمل کے آٹھویں ہفتے میں جنس کا پتہ لگانا قدرے مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ اس وقت تک تمام جینوں کے اعضاء تقریبا ایک جیسے ہوتے ہیں اور شاذونادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ اس وقت تک جین کے خصیوں کی نشونما شروع ہوئی ہو جس سے اس کے مرد ہونے کا تعین کیا جا سکتا ہے
حمل کی علامات کی ابتدا
اگرچہ جینن اب انسانی شکل اختیار کر رہا ہوتا ہے لیکن اس کا سر اب بھی اس کے باقی جسم سے بڑا ہے بہت سے معاملات میں جینن گھومتا رہتا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ اسے محسوس نہ کر پائیں اکثر یہ وہ وقت ہوتا ہے جب حمل کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں جیسے تھکاوٹ، چھاتی کی نرمی، متلی یا الٹی،سینے اور معدے میں جلن کا احساس،بار بار پیشاب آنا یا دل کی تیز دھڑکن جو خون کی کمی کے باعث ہو سکتی ہے
التراساؤنڈ اسکین قبل از وقت پیدائش کی دیکھ بھال اور آپ کے بڑھتے ہوےئ جینن کا اندازہ لگانے کا اہم حصہ ہے حمل کے آٹھویں ہفتے کا الٹراساؤنڈ چیک کریگا کہ آپ کا جینن پہترین پوزیشن اور ٹائم لائن میں نشونما کر رہا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لو کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|