خوابوں کا آنا معمول ہے۔ خواب مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ کچھ خواب خوشی سے متعلق ہوتے ہیں اور کچھ خواب ڈراؤنے ہوتے ہیں جو ہمیں خوف میں مبتلا کرتے ہیں۔ خوابوں کا مطلب ہے نیند کے مراحل کے دوران سرگرمی، یہ ایک ذہنی سرگرمی ہے جس میں تصاویر،جذبات،خیالات اور جسمانی احساسات شامل ہیں۔
یہ عام طور پر غیر ارادی طور پر رونما ہوتے ہیں۔ نیند کے مراحل بھی آپ کے خواب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ مختلیف خواب دیکھتے ہیں یہ ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہے ہیں تو یہ کسی فلم کا سین کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
اس کے علاہ کچھ خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم مسرت محسوس کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خواب کیسے ہوتے ہیں اور یہ آپ کو کیا بتاتے ہیں؛
خوابوں میں نیند کا کردار
آپ کے نیند کے مراحل آپ کے خوابوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خواب دیکھتے وقت آپ نیند کے کس مراحل میں تھے اس پر انحصار کرتا ہے کہ خواب کتنا لمبا اور واضح تھا۔ جب دماغ کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے تو خواب میں ہلچل ہوسکتی ہے۔ اور یہ عجیب وغریب ہوسکتے ہیں۔
جب آپ گہری نیند میں ہوتے ہیں تو اس دوران آپ جذبات اور رنگوں سے عاری خوابوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ جو ہم نیند کے آغاز میں خواب دیکھتے ہیں وہ گہری نیند کے مقابلے میں زیادہ سادہ اور چھوٹے ہوتے ہیں۔
روشن خواب کیا ہوتے ہیں؟
یہ خواب نیند کے چکر کے مختلف حصوں میں آتے ہیں۔ عام طور پر جب دماغی سرگرمی اضافہ ہوتا ہے تو روشن خواب وہ ہوتا ہے جو خواب آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ نیند کے دوران دلکش خواب آتے ہیں۔ عام طور پر روشن خوابوں کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔
کچھ مطالعات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ روشن خواب آپ کی کارگردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور آپ کی کارگردگی بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
مضبوط جذبات
عام طور پر ہم اپنے خوابوں کو زیادہ یاد نہیں رکھتے۔ روشن خواب وہ خواب ہوتے ہیں جنہیں ہم مکمل طورپر یاد رکھ سکتے ہیں۔ گویا یہ واضح یادداشت ہوتے ہیں۔ یہ فطرت میں لاجواب ہوسکتے ہیں اور یہ ان کی کہانی حقیقت پسندانہ ہوسکتی ہے۔ یہ آپ کو خوشی بھی محسوس کروا سکتے ہیں اور آپ کو پریشان بھی کرسکتے ہیں۔
تناؤ، نیند کی کمی یا پریشانی روشن خوابوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادویات کی وجہ سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یاداشت کو پروسس کرنے،مسائل کو حل کرنے اور یادوں کی تشکیل کا فطری حصہ ہیں۔
جھوٹی بیداری
دراصل جھو ٹی بیداری سے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ سو نہیں رہے تھے۔ اس دوران جو خواب آتے ہیں وہ حقیقی لگ سکتے ہیں۔ اس میں ایسا بھی محسوس ہوتا ہے کہ روزمرہ کی سرگرمیاں ان خوابوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ جیسے ایسا بھی محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ کچن کا استعمال کررہے ہیں یا
آپ باتھ روم میں ہیں لیکن حقیقت میں آپ سورہے ہوتے ہیں۔ 41 فیصد عادی خواب دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ سال میں کم از کم ایک بار جھوٹی بیداری والے خوابوں سے دوچار ہوتے ہیں۔
ڈراؤنے خوابوں کی خصوصیات
نیند کے دوران آنے والے ڈراؤنے خوابوں میں عام طور بہت واضح اور خوفناک کہانیاں ہوتی ہیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان خوابوں کے دوران اچانک آپ بیدار ہوتے ہیں اور ڈر جاتے ہیں۔ امریکی فیملی فزیشن کے مطابق 5 سے 8 فیصد لوگ نیند کے دوران ڈراؤنے خواب سے ڈر جاتے ہیں۔
یہ تعداد 5 سے 12سال کے بچوں میں بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ ڈراؤنے خواب آتے ہیں تو نفسیاتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے آپ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ سے ڈآکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
خوابوں کا مطلب
اگر آپ کو خواب آتے ہیں اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے تو یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنے خوابوں کے بارے میں کس سے پوچھتے ہیں۔ کوئی آپ کو خواب کا مطلب کچھ بتا سکتا ہے اور کوئی آپ کو خواب کے بارے میں کچھ بتا سکتا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ خوابوں کی تعبیر ٹھیک ہو۔
بعض اوقات خواب آنے کی وجہ آپ کی دن بھر کی سرگرمیاں بھی ہوسکتی ہیں یا جب آپ دماغی سرگرمی زیادہ کرتے ہیں تو پھر بھی آپ کو رات کو ہلچل بھرے خواب آتے ہیں۔ بچوں کو بھی کچھ ایسے سین دیکھنے کی وجہ سے خواب آسکتے ہیں وہ جو دن بھر اپنے موبائل فون یا ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں۔
اگر آپ بہت زیادہ خوابوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ نفسیاتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔ آپ اچھے ماہرِ نفسیات سے رابطہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|