سردی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں دن بدن بڑھتی جارہی ہے آنے والے دنوں میں اور بھی سردی ہوگی۔ پنجاب کے بہت سے علاقوں میں دھند کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ سردی کا لگنا تو قدرتی عمل ہے۔ لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے ۔ہم سردی سے بچ بھی سکتے ہیں۔
اسی طرح سردی کے موسم میں ہمارے کاموں کی روٹین بھی بدل جاتی ہے کیونکہ ان دنوں سستی اور کاہلی زیادہ ہوتی ہے اور اس موسم میں کسی کام کو کرنے کا بھی جی نہیں چاہتا۔ لیکن ہم سردی کے موسم میں اپنے گھر کو کچھ طریقوں کی مدد سے گرم رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی زیادہ سردی محسوس کرتے ہیں اور اس سے بچنے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں تو آپ ان طریقوں کو اپنا کر اس سے بچ سکتے ہیں؛
سردی کے موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے طریقے
اگر آپ بھی اپنے گھر کو گرم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ان طریقوں کو لازمی اپنائیں؛
فرش پر قالین ڈالیں
اکثر اوقات ٹھنڈا فرش بھی گھر میں ٹھنڈ کا باعث بنتا ہے جس وجہ سے گھر میں ٹھنڈ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ قالین فائبر گلاس کی طرح اچھے ہوتے ہیں اور یہ فرش کو ڈھانپتے ہیں۔ قالین کی مدد سے ہمارے فرش دس گنا بہتر ہوتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ کمرے کے فرش کو کارپٹ یا قالین سے ڈھانپ لیا جائے اس کی مدد سے سردی میں بھی کمی آتی ہے۔
اس کے علاوہ قالین ہمارے پاؤں کو بھی گرم محسوس کرواتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے اپنے تھرموسٹیٹ کو بڑھانے سے روکے گا۔ سردی کو کم کرنے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے۔
ایلومینیم فوائل کا استعمال
جو دیواروں کے ساتھ ریڈی ایٹر منسلک ہوتے ہیں وہ دیواروں سے گرمی کو ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں اگر آپ گرمی کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے پیچھے ایلومینیم فوائل کو لگایا جائے جس کی وجہ سے گرمی محفوظ رہے۔
اس کے علاوہ اس کا استعمال آپ کچن میں بھی کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے بھی ہم سردی کے موسم میں سردی سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ سردی زیادہ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو طبی معائنے کی بھی ضرورت ہے۔
کھڑکیوں پر پلاسٹک کور لگائیں
کھلی کھڑکیوں کی وجہ سے بھی گھر میں اور کمرے میں سردی داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھر کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ سردی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ پلاسٹک کے کور کا استعمال کریں۔اگر آپ سفید رنگ کے کورز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ روشنی کو بھی باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
ریڈی ایٹر کے اوپر شیلف لگائیں
سردی کے موسم میں سردی گھر میں کہیں سے بھی داخل ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ کے پاس اونچی چھتیں موجود ہیں تو آپ اپنے ریڈی ایٹر کے اوپر شیلف نصب کروائیں اس کی مدد سے ایسا ہوگا کہ جو گرمی ضائع ہوگی وہ شیلف سے ٹکرانے کے بعد اس کی سمت بدل جائے گی اور وہ گھر میں ہی موجود رہے گی۔
دروازے سے سردی آنا
کیا آپ کو اس بات کا اندازہ ہےکہ کمرے کے دروازے سے کمرے کی گرمی باہر نکلتی ہے اور باہر سے سردی اندر داخل ہوتی ہے۔ اکثر اوقات دروازے کے نچلے حصے سے سردی کمرے میں داخل ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ آپ دروازے کے نچلے حصے کو کور کریں۔ اس کو آپ کسی پردے کی مدد سے بھی کور کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جدید طریقوں کی مدد سے بھی آپ دروازے کو کور کرسکتے ہیں۔ آپ اس کی مد دسے اپنے کمرے کا درجہ حرارت ٹھیک کر سکتے ہیں۔
سورج کی روشنی
یہ بات تو سچ ہے کہ سردیوں کی دھوپ گرمیوں کی طرح تیز نہیں ہوتی سردی کے موسم میں اس کی تپش کم ہوتی ہے۔ لیکن سورج کی روشنی آپ کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ آپ اس کی مدد سے وٹامن ڈی بھی حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ کے کمرے میں سورج کی روشنی داخل ہوتی ہے تو آپ خوش قسمت ہیں۔
آپ سورج کی روشنی کو حاصل کرنے کے لئے اپنے پردے ہٹائیں اور سورج کی روشنی کا استقبال کریں اور اس کی کرنوں سے لطف اندوز ہوئیں۔
کھانے کی عادات
سردی کے موسم میں نزلہ ،زکام اور فلو بہت عام ہے۔ اس لئے آپ اپنے کھانے کی اچھی عادات کو اپنائیں۔ سردی میں پانی کا استعما ل بھی کم کیا جاتا ہے اس لئے آپ گرم مشروبات کا استعمال کریں۔ خود کو سردی سے بچانے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی اچھا بنائیں۔
اس سردی کے موسم موسم میں آپ سلاد کا استعمال لازمی کریں پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور منزلز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہماری صحت میں بہتری لاکر پانی کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔آپ اپنے ڈائیٹ پلان کے بارے میں بھی ڈاکٹر سے مرہم کی ویب سایٹ سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔