صحت ایسی چیزہےجس کو پیسوں سے نہیں خریداجاسکتا ہے۔اچھی صحت کے لیے وقت پرکھانا چاہیے،بھرپورنیندلینی چاہیے۔جدید لوگ نیند پر توجہ نہیں دیتے،اس کےعلاوہ لوگ جنک فوڈ کااستعمال کرتے ہیں جس وجہ سے ان کو معدے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے معدے کی گرمی کی پریشانی بہت سے لوگوں کو ہے لیکن اس پریشانی کو ہم گھر میں حل کرسکتے ہیں۔
معدے کی گر می کو کن طریقوں سے حل کیاجاسکتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کیلے کا استعمال –
کیلاایسڈ ریفلوکس کا ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔کیونکہ یہ آپ کے معدے کے جلتے ہوئے احساس کو کم کرسکتا ہے۔کیلےاورپپیتا کا باقاعدہ استعمال آپ کو تیزابیت سے نجات دے سکتا ہےکیلا اینٹی ایسڈ ہے جو آپ کی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
ایپل سائڈر سرکہ –
سیب کا سرکہ –
شہد –
پانی –
ایک کپ پانی میں دویا تین چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہدملائیں اس کو اچھی طرح مکس کریں اور اس کا استعمال کریں۔اگرآپ ایسڈ ریفلوکس کا سامنا کر رہے ہیں ا کا استعمال کریں اگر نہیں فرق پڑھ رہا تو دو گھنٹے کے وقفےپرپھر اس کا استعمال کریں۔
لیموں کا رس –
پانی –
لیموں –
ایک گلاس گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ڈالیں،کچھ بھی کھانے سے پہلےآپ اس پانی کا پی سکتے ہیں،لیموں معدے کی تیزابیت دور کرنےاور پیٹ کے جلتے ہوئے احساس کو کم کرتا ہے۔
ٹھنڈا دودھ –
ٹھنڈا دودھ معدے کی تیزابیت اور گرمی دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے،یہ معدے کو راحت دیتا ہے اور سکون کا احساس فراہم کرتا ہے۔ایک گلا س ٹھنڈا دودھ آپ کے معدے کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
دہی کا استعمال –
دہی کا استعمال بھی آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے،یہ نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے،اس کے علاوہ اس میں بیکٹریا کی تعداد بڑھانے میں مدد دینے والی خوراک ہے،اس کا استعمال معدے کی گرمی دور کرتا ہے۔
ادرک کا استعمال –
شہد –
ادرک –
پانی –
ایک گلاس پانی میں ادرک کے دو ٹکڑے ڈال کر بھگودیں آپ اس میں ذائقے کے لئے شہد بھی ملا سکتے ہیں،یہ ٹوٹکا معدے کی گیس اور تیزابیت دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گرین چائے
گرین ٹی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو پیٹ کی تیزابیت کو مستحکم رکھتے ہیں،اس لئے ایک کپ میں ایک ٹی بیگ شامل کریں اور آپ ذائقےکے لئے اس میں شہد استعمال کرسکتے ہیں۔
ہم ان طریقوں سے معدے کے مسائل حل کرسکتے ہیں لیکن اگر خدا نخواستہ آپ معدے کے السر میں مبتلا ہیں تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ معدے کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کال یا اس نمبر پر 032111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔