قبض ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی اور بھی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔اس بیماری کی وجوہات میں ہمارا طرزِزندگی بھی بہت معنے رکھتا ہے۔ہم کیا کھاتے ہیں کس غذا کا استعمال کرتے ہیں اور ہمارا طرز زندگی ناقص ہے یا صحت مندانہ یہ سب چیزیں بہت اہم ہیں۔آج کے اس دور میں لوگوں کی غذائیں بدل گئی ہیں۔فاسٹ فوڈز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
ناقص غذا اور خراب طرز زندگی کی وجہ سے ہم قبض کے علاوہ بھی صحت کے اور بہت سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ہمیں س بیماری میں کن غذاؤں کی مدد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو آخر تک یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
قبض کا گھر پر علاج کیسے ممکن-
اگرآپ اس بیماری میں مبتلا ہیں تو اس حالت میں آپ کو ان طریقوں کی مددسے علاج کرنا چاہیے؛
پانی کا استعمال-
یہ ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔اس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن سا ہے۔باقاعدگی سے پانی کی کمی انسان کوقبض کا شکار کرسکتی ہے۔اس لئے اس بیماری سے بچنے کے لئےہائیڈریٹ رہنا بہت ضروری ہے۔اگرکوئی فرد قبض کا شکار ہے تو اسے پانی زیادہ پینے سے نجات مل سکتی ہے۔سوڈامشروبات اور سافٹ ڈرنک صحت کے لئے مضرثابت ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاربونیٹیڈ مشروبات آنتوں کے سنڈروم اور چڑاچڑاپن کا سبب بنتے ہیں۔اس لئے ان مشروبات سے بچنا چاہیے۔
زیادہ فائبر کا استعمال-
غذائی ریشہ قبض سے نجات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔فائبر کا زیادہ استعمال ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔پھل اور سبزیاں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔اس لئے زیادہ سے زیادہ ان کا استعمال کرنا چاہیے۔پانی سے بھرپور غذائیں پاخانہ کو نرم کردیتے ہیں۔گری دار میوے بھی فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔گوشت میں فائبر نہیں پایا جاتا اس لئے اس کا استعمال کم کریں۔
اس کے علاوہ میدہ یا سفید آٹے میں بھی فائبر موجود نہیں ہوتا اس کا بھی کم استعمال کرناچاہیے۔
ورزش-
جسمانی سرگرمی صرف قبض کو ہی نہیں دور کرتی بلکہ یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ہم ورزش کی مدد سے آنتوں کو حرکت دے سکتے ہیں ۔جس وجہ سے ہمیں قبض کے علاج میں فائدہ ہوتا ہے۔ورزش کی مدد سے ہمارا جسم کام میں آتا ہے جس وجہ سے ہمیں اس بیماری کے علاج میں مدد ملتی ہے۔
قبض میں سبزیوں اورپھلوں کا استعمال-
آپ کو قبض میں ان پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے؛
سیب-
اس میں بہت اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ایک درمیانے سائز کے سیب میں فائبر کی مقدار8۔4 گرام ہوتی ہے۔ہمیں اس حالت میں روزانہ سیب کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
ناشپاتی-
یہ پھل بھی پانی اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی میں 5۔5گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔اس میں فرکٹوس اورسوربیٹول بھی پایاجاتا ہے۔
سٹرس فروٹ-
ان فروٹس کی مدد سے بھی اس مرض کا علاج کرسکتے ہیں۔جو افراد قبض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو سٹرس فروٹ کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔جیسے کینو،اسٹرابری اور چکوترا شامل ہے۔یہ پانی سے بھرپور ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ان فروٹس میں کیلشیم بھی موجود ہوتا ہے۔
پالک-
سبز رنگ کی سبزیاں جیسے بند گوبھی پالک نہ صرف یہ فائبر کا اچھا ذریعہ ہیں بلکہ ان میں کیلشیم اور فولیٹ بھی موجود ہوتا ہے۔جو اس مرض میں بہت مفید ہے۔اس سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔
ہم اپنا طرزِزندگی متوازن غذا کی مددسے بدل سکتےہیں۔کیونکہ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو ہماری اپنی ہی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم فاسٹ فوڈز کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔اگر آپ اچھے طرززندگی کے ساتھ لائف گزار رہے ہیں اور آپ کو صحت کے مسائل درپیش ہیں تو اس کے لئے آپ داکٹر سے رجوع کریں۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر کی اپائینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔