ہم جب صبح اٹھتے ہیں تو طلوعِ آفتاب کا نظارہ دیکھ سکتے ہیں، ہم غروبِ آفتاب کو بھی اپنے دماغ کی گیلری میں محفوظ کر سکتے ہیں،ہم پہاڑی علاقوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ہم دنیا میں موجود ہر خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہیں،سب سے بڑھ کر اس دنیا کی سب سے انمول چیز ہم اپنی ماں کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں،ہم یہ سب ہماری صحت مند آنکھوں کی بدولت ہے، جو اس خالقِ کائنات نے ہمیں عطا کیں ہیں،لیکن اس کے برعکس ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس ظاہری نہیں دل کی آنکھ ہے۔وہ انسان بھی خوبصورت ہیں جو اللہ کی بنائی ہوئی چیزوں کو محسوس کرتے ہیں دل کی آنکھ سے دیکھتے ہیں،ہم اس مالک کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،ہماری آنکھیں بھی کسی خوبصورت نعمت سے کم نہیں،اور نعمت کی قدر بہت ضروری ہے ورنہ صحت ہو یا دولت ناشکری پر برکت ختم ہوجاتی ہے۔اس لئے اپنی آنکھوں کی قدر کریں اور کسی قسم کے مسئلے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ آنکھیں نعمت ہیں۔
آئی سپیشلسٹ کون ہوتے ہیں؟-
آئی سپیشلسٹ آنکھوں کے ڈاکٹر ہوتے ہیں،جو آنکھوں سے متعلق بیماریوں کا علاج کرتے ہیں۔یہ ان بیماریوں اور تشخص میں مہارت رکھتے ہیں جو آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں۔یہ ڈاکٹر آنکھوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
آئی سپیشلسٹ کن بیماریوں کا علاج کرتے ہیں؟-
اگر آپ کو کسی قسم کا آنکھوں کا مسئلہ ہے تو آپ کو آئی سپیشلسٹ سے ملنا چاہیے،آئی سپیشلسٹ جن بیماریوں کا علاج کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
آنکھوں کی کمزوری
آنکھوں میں سوجن
آنکھوں میں انفیکشن
موتیا
گلوکوما
آشوب چشم
سرخ آنکھیں
موتیا کی سرجری
لیزر سرجری
اس کے علاوہ یہ ڈاکٹر آنکھوں کے تمام مسائل دیکھتے ہیں۔
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز-
پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی–
پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی آئی سپیشلسٹ ہیں ان کا اپنا خود کا کلینک ہے۔ان کے پاس اس فیلڈ میں 25 سال کا تجربہ ہے۔یہ اپنے مریضوں سے وڈیو کنسلٹیشن پر پیر،بدھ اور جمعرات کو موجود ہوتیں ہیں۔وڈیو کنسلٹیشن کے ان کا ٹائم دوپہر 1 بجے سے 2:30 بجے تک ہے۔وڈیو کنسلٹیشن کے لئے ان کی فیس 2500 روپے ہے۔اس کے علاوہ یہ ڈاکٹر ہماکیانی کلینک گلبر گ میں پیر سے ہفتہ شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک موجود ہوتیں ہیں۔ان کی کلینک پر فیس2500 روپے ہے۔
قابلیت-
Eye Surgeon, Eye Specialist
MBBS,FCPS,FRCS (UK)
VR Fellowship (USA) CAAAM
پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل سرور-
پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل سرور بھی اپنے ہی کلینک شادمان لاہو ر میں بیٹھے ہیں۔یہ آنکھوں کے مشہور اور ماہر ڈاکٹر ہیں۔ان کے پاس اس فیلڈ میں 35 سال کا تجربہ ہے۔یہ پیر سے ہفتہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک وڈیو کنسلٹیشن کے لئے موجود ہوتے ہیں ان کی فیس وڈیو کنسلٹیشن کے لئے 3000 ہے۔اس کے علاوہ یہ اپنے کلینک سہیل اوکلاب شادمان میں پیر سے ہفتہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک موجود ہوتے ہیں،ان کی کلینک پر فیس 3000 ہے۔آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ان کی اپاینمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔
قابلیت-
Eye Surgeon, Eye Specialist
MBBS,M.S(Opthalmology)
ڈاکٹر فرخ جمیل–
ڈاکٹر فرخ جمیل آئی کنسلٹنٹ کے طور پرحمیدہ میموریل ہسپتال لا ہور میں کام کر رہے ہیں۔ان کے پاس 6 سال کا تجربہ ہے۔یہ پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک وڈیو کنسلٹیشن کے لئے موجود ہوتے ہیں،ان کی وڈیو کنسلٹیشن کی فیس 1200 روپے ہے۔اس کے علاوہ یہ حمیدہ میموریل ہسپتال ویلنشیا لاہور میں پیر سے ہفتہ رات 8 بجے سے 10 بجے تک موجود ہوتے ہیں ان کی فیس 1500 ہے۔
قابلیت-
Eye Specialist
MBBS,FCPS
ڈاکٹر نبیل اقبال–
ڈاکٹر نبیل اقبال حمید لطیف ہسپتال میں آئی کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ان کے پاس 6 سال کا تجربہ ہے۔یہ منگل،بدھ جمعرات کورات 9 سے 10 بجے تک وڈیو کنسلٹیشن کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ان کی فیس وڈیو کنسلٹیشن کے لئے 2000 ہے۔یہ حمید لطیف ہسپتال میں پیر سے جمعرات کوشام 6:30 سے 9:00 بجے تک موجود ہوتے ہیں۔ان کی فیس 2000 روپے ہے۔
قابلیت-
Eye Surgeon, Eye Specialist
MBBS,FCPS,MRCS
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید عبداللہ مظہر-
اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسیدعبداللہ الرؤف کلینک لاہور میں آئی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ان کے پاس 8 سال کا تجربہ ہے۔یہ پیر سے اتواردوپہر 2:30 بجے سے لے کررات 9 بجے تک موجود ہوتے ہیں۔ان کی فیس 1500 روپے ہے۔یہ الرؤف کیلنک میں منگل،بدھ،جمعہ والے دن شام 5 بجے سے 7 بجے تک موجود ہوتے ہیں ان کی فیس 2000 روپے ہے۔
قابلیت-
Eye Specialist, Eye Surgeon
MBBS,FCPS,MRCS
اگر آپ کو کسی بھی قسم کی آنکھوں کے مسائل درپیش ہیں تو آپ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک فون کال کی مدد سے ڈآکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔