وزن کم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ان میں کئی ایسے ہیں جن کی مدد سے بہت زیادہ بڑھا ہوا وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس سب کے تسلی بخش نتائج کے لیے آہنی عزم اور لگاتار کوشش درکار ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ان طریقوں کا باقاعدگی سے استعمال کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اگر آپ بھی وزن کم کرنے کا ایک آسان اور زوداثر طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ رہیے ہم آج ایک ایسے ہی طریقے کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
اس تین نکاتی طریقے سے وزن کم کرنا اسلیئے آسان ہے کیونکہ۔۔۔
اس سے آپ کی بھوک میں کمی واقع ہوگی۔
آپ فاقہ کیے بغیر وزن کم کر سکیں گے۔
آپ کے میٹابولیزم یعنی نظام استحالہ بہتر ہو جائے گا۔
اس آسان طریقے کے تین نکات یہ ہیں۔
نشاستہ دار اور شکر والی خوراکوں سے پرہیز
شکر اور نشاستہ دار غذائوں سے پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کی بجھوک میں کمی واقع ہو گی اور آپ پہلے سے کیلوریز کا استعمال کریں گے۔ اب توانائی کے حصول کے لیے ضرورت کے وقت آپ کا جسم نشاستے کے بجائے جسم میں پہلے سے موجود چربی کا استعمال کرے گا۔
شکر اور نشاستہ دار غذائوں کا کم استعمال آپ کے جسم میں انسولین کی سطح کم کر دے گا اور نتیجے کے طور پر آپ کے گردے جسم میں موجود اضافی پانی اور سوڈیم کو خارج کر دیں گے۔ اس طرح کرنے سے پہلے ہی ہفتے میں دس ہائونڈ تک وزن کم ہو جانا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ یہ وزن آپ کے جسم میں موجود فالتو چربی اور پانی کا تھا۔
گردوں کی بیماریوں کے سلسلے میں ایک اچھے نیفرولوجسٹ سے رابطہ کرنا اہم ہے۔ مرہم کے ذریعے آپ آن لائن اپائنٹمنٹ بھی بک کروا سکتے ہیں۔
پروٹین، کم نشاستے والی سبزیاں اور صحت بخش چکنائیاں استعمال کریں
اگر آپ صحت مند طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان تین اجزا کا استعمال آپ کی غذا میں از حد ضروری ہے۔اس طرح سے بنا ہوا ڈائٹ پلین ازخود ہی آپ کو نشاستہ کم کھانے پر معمور کر دے گا۔
پروٹین کے لیے۔
چربی سے پاک مرغی یا مٹن کا استعمال کریں۔
انڈوں کا استعمال کریں۔
مچھلی اور دیگر سمندری خوراکیں بھی پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔
سبزیاں۔
بروکولی
پھول گوبھی
پالک
سلاد پتہ
کھیرا
گوبھی اور دیگر کم نشاستہ دار سبزیوں کا استعمال اہم ہے۔
صحت مند چکنائیاں۔
ان میں زیتوں کا تیل اور کھوپرے کے تیل کا استعمال بہترین ہے۔ بناسپتی گھی اور مصنوعی تیلوں کے استعمال سے مکمل پرہیز کیجیئے۔
دن میں تین سے چار بار کھانا کھائیے لیکن کم مقدار میں کھانا ضروری ہے۔ بھوکے مت رہیئے۔ بلکہ کھانے کے لیے صحت بخش غذائوں کا انتخاب کیجیئے۔
وزن اٹھانے والی ورزشیں
اگرچہ اس طرح کے ڈائٹ پلان کے استعمال میں آپ بغیر ورزش کے بھی وزن کم کر سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ورزش کرنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وزن اٹھانے والی ورزشیں ہفتے میں تین بار کرنا آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
اس طریقہ کار کے استعمال سے آپ جلد وزن کم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اس سے آپ کی صحت بھی اچھی ہو جائے گی۔ وزن میں کمی کے سلسلے میں مدد کے لیے آپ مرہم کے آن لائن کلینک سے بھی رابطہ کر سکتے ہں۔