دن بھر کی شدید ذہنی یا جسمانی سرگرمی کی وجہ سے تھکاوٹ ایک انتہائی تھکن والی حالت ہوتی ہے۔ یہ حالت شدید تناؤ یا کسی بھی قسم کی زیادہ سرگرمی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ دن بھر یا سخت ورزش کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنا معمول کی بات ہوتی ہے لیکن اگر آپ بغیر کسی بھی وجوہات کے روزانہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ کسی اور سنگین بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
۔ 1 تھکاوٹ سے کیسے بچا جائے؟
تھکاوٹ کی اس قسم کی صورتحال سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹرز کے مطابق مختلف، مناسب اور موثر طریقے اپنائے جاسکتے ہیں۔ جیسے۔۔۔
۔ 1 اپنی نیند کی عادات کو بہتر بنانا۔
۔ 2 باقاعدگی سے ورزش کرنا۔
۔ 3 کیفین کو ختم کرنا اور وافر مقدار میں پانی پینا۔
۔ 4 زیادہ وزن یا کم وزن ہونے سے بچنے کے لیے صحت بخش کھانا۔
۔ 5 الکوحل، نیکوٹین، اور منشیات کے استعمال سے بچنا۔
۔ 2 تھکاوٹ سے بچنے کے لیے قدرتی اجزاء
جیسا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جسم ویسے ہی کام کرتا ہے جیسا انسان اسے کھلاتا ہے، دراصل آپ کی صحت مند زندگی کا دارومدار اچھی خوراک پہ ہوتا ہے، جو کہ ہمیں روزمرہ کے مصروف سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کافی توانائی فراہم کرتی ہے۔ اور خوش قسمتی سے انسانوں کو قدرت نے بہت سے قیمتی اجزاء سے نوازا ہوا ہے جو کہ تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بہت بہترین ہیں۔
۔ 1 تھکاوٹ دور کرنے کے لیے پانی
۔ 1 پانی کی کمی دراصل آپ کی تھکاوٹ کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔
۔ 2 یہ شدید سر درد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
۔ 3 کافی مقدار میں پانی پینے سے تھکاوٹ کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔ 4 پانی کی کمی بھی آپ کے گردے کو متاثر کر سکتی ہے۔ صحت مند گردوں کے لیے بہت زیادہ پانی پئیں اور سال میں کم از کم ایک بار ماہر امراض گردہ سے مشورہ ضرور کریں۔
۔ 2 تھکاوٹ بچنے کے لیے چیا کے بیج
یہ واقعی چھوٹے ہوتے ہیں لیکن یہ غیر معمولی طاقتور چیز بھی ہے۔ چیا کے بیج تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے اور جسم کو ہائیڈریشن فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں پروٹین، چکنائی اور فائبر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے، جو بغیر کسی نقصان کے زبردست توانائی فراہم کرتے ہیں۔
۔ 3 تھکاوٹ بچنے کے لیے کیلا
ایک حالیہ تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ کیلا کھانا جسم کے لیے انرجی ڈرنکس کے برابر کام کرتا ہے۔ یہ قدرتی پوٹاشیم سے بھرا پھل اچھے غذائی اجزاء ،جیسے فائبر اور وٹامن بی 6 کا ذریعہ بھی ہے جس کا کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں ہے۔
۔ 4 تھکاوٹ بچنے کے لیے انڈے
۔ 1 انڈے توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں کیونکہ ان میں آئرن اور زنک جیسے غذائی اجزاء، وٹامن بی اور پروٹین کی صحت مند مقدار موجود ہوتی ہے۔
۔ 2 پروٹین پٹھوں کے بڑھنے اور توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔
۔ 3 انڈے میں پروٹین کی صحت مند مقدار خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ 4 اس میں امینو ایسڈ لیوسین شامل ہوتا ہے، جو کہ جسم کے اندر پروٹین فراہم کرنے کا ایک اہم حصہ بھی ہے جو کہ پٹھوں کی نشوونما اور نقصان سے بچانے اور بی وٹامنز جسم میں توانائی کی پیداوار کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔ 5 تھکاوٹ بچنے کے لیے سبز چائے
سبز چائے صحت کے لیے بے پناہ فوائد کی حامل ہے۔ سبز چائے کے اجزاء پر ہونے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سبز چائے دماغی کام کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے اور اچھی مقدار میں توانائی فراہم کر کے آپ کی قوت برداشت کو بڑھا سکتی ہے۔
۔ 6 تھکاوٹ بچنے کے لیے دلیا
۔ 1 دلیا میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
۔ 2 دلیا میں پروٹین کی مناسب مقدار ہوتی ہے اور اس میں کم گلیسیمک بھی ہوتا ہے۔
۔ 3 دلیا ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جو کہ تھکاوٹ یا سستی کے احساس کو دور کرکے جسم میں اضافی توانائی فراہم کرنے میں حیرت انگیز طور پر مددگار ہوتا ہے۔
۔ 7 تھکاوٹ بچنے کے لیے بادام
کچھ خاص قسم کی چکنائی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں۔ بادام میں موجود صحت مند چکنائی آپ کے جسم میں توانائی فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں جو بھاری پن نہیں کرتے اور جسم کو بھرپور توانائی دیتے ہیں۔
۔ 8 تھکاوٹ بچنے کے لیے پھلیاں
۔ 1 پھلیوں میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور ریشوں کی اچھی مقدار ہوتی ہیں۔
۔ 2 پروٹین طاقت فراہم کرتا ہے۔
۔ 3 کاربوہائیڈریٹ توانائی فراہم کرتا ہے، اور فائبر خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 4 سیاہ پھلیاں، خاص طور پر، جب توانائی کو فروغ دینے کی بات آتی ہے تو سب سے بہترین غذا ہے۔
۔ 9 تھکاوٹ بچنے کے لیے خربوزہ
کیونکہ اس میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ 90 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ لہذا یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے اور اس کے وجہ سے ہونے والی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔