ٹاٹری کا استعمال عام طور پر گھروں میں چاٹ مصالحہ اور مختلف چیزوں کو محفوظ کرنے کے لیۓ کیا جاتا ہے اور ٹاٹری کا استعمال کرنے والے لوگوں کا عمومی گمان یہی ہوتا ہے کہ درحقیقت وہ لیموں کے رس سے حاصل کی جاتی ہے
ٹاٹری کی تیاری
اٹھارویں صدی میں جب ٹاٹری کو پہلی بار بنایا گیا تو اس کو بنانے کے لیۓ لیموں یا اس جیسے دوسرے ترش پھلوں کے رس کا ہی انتخاب کیا گیا جس کو تبخیر اور کشید کے طریقے سے تیار کیا جاتا تھا جو کہ ایک سست اور مکشل عمل تھا اور اس کے نتیجے میں انتہائي قلیل مقدار میں ٹاٹری کا استعمال کیا جا سکتا تھا


انیسویں صدی میں سائنسدانوں نے ٹاٹری کی تیاری کے لیۓ ایک قسم کی پھپھوندی کا استعمال کیا جس کو جب چینی کے ساتھ ملایا جاتا تو وہ ترش اور سفید ٹاٹری میں تبدیل ہو جاتی تھی جس کی تیاری آسان اور مقدار بہت زیادہ ہوتی تھی جس سے ٹاٹری کا استعمال دنیا بھر میں بہت بڑھ گیا
ٹاٹری یا سٹرک ایسڈ کی خصوصیات
آج کل کے دور میں ہم لوگ جس ٹاٹری کا استعمال کرتے ہیں اس کے اندر لیموں کا کوئی جز شامل نہیں ہوتا ہے ۔ سفید ، دانے دار کرسٹل کی شکال میں دستیاب ٹاٹری ذائقے میں سخت ترش ہوتی ہے اور اس کی غذائي اجزا کے حوالے سے اب تک کوئي خاص تحقیق موجود نہیں ہے
ٹاٹری کا استعمال
عام طورپر ٹاٹری کا استعمال مختلف قسم کے ڈبے بند جوسز اور مشروبات کی لذت بڑھانے کے لیۓ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اپنی ترشی کے سبب ٹاٹری کا استعمال ایک بہترین بلیچ کے طور پر بھی کیا جا سکتا ہے جو سفید کپڑوں کو سفید تر بناتی ہے
اس کے علاوہ مختلف غذاؤں کو دیر تک محفوظ کرنے کے لیۓ بھی ٹاٹری کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ٹاٹری کا استعمال کچھ ایسی ادویات میں بھی کیا جاتا ہے جو کہ سیرپ کی شکل میں ہوتی ہیں یا پھر ان کا استعمال چبانے والی گولیوں کی صورت میں کیا جاتا ہے
ٹاٹری کا استعمال اور اس کے فوائد
ٹاٹری کا استعمال جسم کے لیۓ کئی حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے
میٹا بولزم تیز کرتا ہے


سٹرک ایسڈ یا ٹاٹری کا استعمال ختلف حوالوں سے صحت کے لیۓ مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔اس کے اندر ایک کیمیائی مادہ سٹریٹ موجود ہوتا ہے جو کہ خلیات پر عمل کرتا ہے اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا ممیٹابولزم تیز ہوتا ہے
میٹابولزم کے تیز ہونے کے سبب جسم میں داخل ہونے والی غذا کو فوری طور پر قابل ہضم حالت میں لے کر آتا ہے اس کے علاوہ جمع شدہ چربی کو بھی پگھلا کر وزن کم کرنے کا سبب بھی ہوتا ہے
منرلز جزب ہونے میں مدد دیتا ہے
جسم کے لیۓ منرلز کی بھی اسی طرح ضرورت ہوتی ہے جس طرح انسانی جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کی مقدار پانی کے مقابلے میں بہت قلیل ہوتی ہے اور اس کا حصول غذا کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے
مگر انسانی جسم بعض اوقات غذا میں شامل ان منرلز کو جزب نہیں کر پاتی ہیں اور منرلز کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے جب کہ جسم کے اندر سٹرک ایسڈ یا ٹاٹری کی موجودگی ان منرلز کو جسم کا حصہ بننے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور جسم کو مضبوط بناتے ہیں
گردے میں پتھری بننے سے روکتا ہے


سٹرک ایسڈ یا ٹاٹری کا استعمال جب پوٹاشیم سٹریٹ کی صورت میں کیا جا تا ہے تو اس حوالے سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جسم میں اس مرکب کی موجودگی نہ صرف گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود پتھری کو توڑنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے
ٹاٹری کا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ
ٹاٹری کےحوالے سے ہمیشہ سے ہی لوگوں کے ذہن میں ژختلف راۓ رہی ہے کچھ لوگ اس کے استعمال کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جس کا سبب ان کے وہ تجربات ہوتے ہیں جو ان کو ٹاٹری کا استعمال کرنے پر ہوۓ مگر دوسری جانب اس سے فائدے حاصل کرنے والے لوگ اس کے مفید ہونے کے لیۓ مصر ہوتے ہیں
میڈيکل سائنس اور فوڈ ڈپارٹمنٹ ایک طویل تحقیق کے بعد ٹاٹری کا استمال محفوظ قرار دیتے ہیں اور سٹرک ایسڈ کو غذا میں شامل کرنے کو مفید قرار دیتے ہیں تاہم اس کی تیاری کا طریقہ کار جو انیسویں صدی کے بعد سے رائج ہے اس پر کچھ شکوک کا اظہار کیا جا سکتا ہے اور جو لوگ ٹاٹری کا استعمال نقصان دہ قرار دیتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو انڈسٹریل پیمانے پر تیار ہونے والی پھپھوندی سے الرجی ہوتی ہے
اس صورت میں نقصان کا باعث ٹاٹری کے بجاۓ وہ پھپھوندی ہوتی ہے جو کہ اس کی تیاری کے دوران استعمال کی جاتی ہے اور گلے کی خرابی ع سانس کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے
اس کے استعمال کی صورت میں گلے میں موجود ٹانسلز میں تکلیف کا اضافہ ہو سکتا ہے اور الرجی کے سبب ان میں سوزش ہو سکتی ہے ایسی صورت میں ماہر ای این ٹی سے رابطہ بہت ضروری ہے اور اس کے مشورے سے ٹاٹری کا استعمال کرنا چاہیۓ
ماہر ای این ٹی سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں