ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا حالیہ دنوں میں صرف کوویڈ 19 کی علامت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے جب کہ یہ خیال درست نہیں ہے ۔ میڈیکل سائنس کے مطابق ایسی بہت سارے اسباب ہو سکتےہیں جن کی وجہ سے کسی بھی انسان کا ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا ممکن ہو سکتا ہے ۔ ان بیماریوں کو ان کی علامات اور اسباب کی بنا پر شناخت کیا جا سکتا ہے ۔
ان تمام میڈیکل ایگزامینیشن کے لیۓ ماہر اور مستند ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے جس سے رابطےکے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا جن بیماریوں کے سبب ہو سکتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔۔۔
۔1 اینو سومیا : سونگھنے کی حس کا متاثر ہونا
۔2 ایگیوسیا : چکھنے کی حس کا متاثر ہونا
۔3 ہائپوسمیا : سونگھنے کی حس میں کمی واقع ہو جانا
۔4 ہائپو گیوسیا : چکھنے کی حس میں کمی واقع ہو جانا
اس کے علاوہ بعض اوقات ایسی صورتحال بھی ہو جاتی ہے جس میں انسان کو کسی بھی اچھی چیز کا ذائقہ برا اور کسی اچھی چیز کی اسمیل بدبو کی طرح محسوس ہوتی ہے اس کا قطعی مطلب ٹیسٹ اور اسمیل کا چلے جانا نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ بعض اوقات کچھ اندرونی بیماریاں یا صحت کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔
موٹاپا ، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، غذائیت کی کمی یا اعصابی بیماریاں مثال کے طور پر پارکنزم ، الزائمر وغیرہ شامل ہیں۔
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا اور اس کی وجوہات
کچھ افراد کے اندر پیدائشی طور پر یہ حسیں کمزور ہوتی ہیں جب کہ کچھ افراد میں اس کا سبب یہ بھی ہو سکتا ہے۔
۔1 سانس کی بیماریاں
۔2 نزلہ زکام
۔3 سر پر لگنے والی چوٹ
۔4 ہارمون کے مسائل
۔5 دانت اور منہ کی تکالیف
۔6 ناک کے گوشت کا بڑھ جانا
۔7 کچھ ادویات کا سائڈ افیکٹ
۔8 گردن اور سر کے کینسر کی صورت میں ریڈيشن تھراپی اور تمباکو نوشی وغیرہ
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا اور اس کی تشخیص
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا جانچنے کے لیۓ ڈاکٹر مختلف میڈیکل ایگزامینیشن کے ذریعے اس کی جانچ کرتے ہیں جس سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ یہ حس کس حد تک کمی کا شکار ہے ۔ اس کے لیۓ ڈاکٹر سب سے پہلے میڈيکل ہسٹری اور معائنہ کرتے ہیں اس کے بعد جو ٹیسٹ کیۓ جاتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں۔
۔1 کچھ خاص کیمیکل کی شناخت جو انسان ٹیسٹ اور اسمیل سے کرسکے
۔2 مختلف کیمیکل کی ٹیسٹ اور اسمیل کے ذریعے موازنہ
۔3 اسکریچ اور اسنف کا ٹیسٹ
۔4 غرارے اور کلی کے ذریعے ذائقے کا ٹیسٹ
ٹیسٹ اور اسمیل چلے جانے کا علاج
ایک ماہر ڈاکٹر اس تکلیف کے علاج کے لیۓ جن عناصر کا خاص طور پر خیال رکھتا ہے اس میں مریض کی عمر، اس کی صحت کی عمومی صورتحال، استعمال کی جانے والی ادویات کے حوالے سے معلومات کے بعد ڈاکٹر اس بیماری کے علاج کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر جو اقدامات کرتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔
۔1 ان ادویات کو تبدیل کرنا جو اس کا سبب بن رہی ہیں
۔2 تمباکو نوشی ترک کروانا
۔3 دواؤں کے ذریعے اس کی وجوہات کا علاج
۔4 اس حسوں میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کی سرجری
ٹیسٹ اوراسمیل کا چلے جانا اور اس سے ہونے والی پیچیدگیاں
خدا کی دی ہوئی یہ حسیں انسان کو بہت سارے خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں مثال کےطور پر آگ لگ جانے کی صورت میں زہریلے دھوئيں کا ہونا، خراب اور گلے سڑے کھانوں کو محسوس کرنا یہ سب ان ہی حسوں کی مدد سے ممکن ہے ان کے بغیر انسان شدید خطرات کا شکار ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ جب انسان کسی چیز کا ذائقہ محسوس نہ کر سکے تو اس سے اس کے کھانے کی خواہش میں کمی واقع ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے وہ غذائیت کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے اور اس کے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے جو اس کی قوت مدافعت کو کمزور کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ تیزی سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔