طاقت کی دوا یا ملٹی وٹامن پروڈکٹ ناقص غذا، بعض بیماریوں، یا حمل کے دوران وٹامن کی کمی کے علاج یا روک تھام کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ وٹامنز جسم کے اہم بلڈنگ بلاکس ہیں اور صحت کو بہتر بنانےمیں مدد کرتے ہیں۔ ملٹی وٹامن لینے سے صحت کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔اس بلاگ میں آپ کو آگاہ کریں گے طاقت کی دوا کا زیادہ استعمال یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال نہ کرنا صحت سے متعلق کن مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
طاقت کی دوا کا استعمال۔
طاقت کی دوا وٹامن معدنیات اور دوسرے غذائی اجزاء کا مجموعہ ہوتا ہے جو ڈاکٹر کسی فرد میں موجود غذائی کمی کی وجہ سے استعمال کی تجویز دیتا ہے۔ طاقت کی دوا عام طور پر روزانہ ایک بار یا ہدایت کے مطابق لی جاتی ہے۔ فارماسسٹ کے کے مطابق، منشیات کی طرح، غذائی سپلیمنٹس کا زیادہ استعمال آپ کے جسم کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کر سکتا ہے، جو کچھ لوگوں میں منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے وٹامنز اور منرلز کی روزانہ کی بنیاد پر زیادہ مقدار لینے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سے مشورہ۔
طاقت کی دوا پر دی گئی تمام ہدایات پر عمل کریں، یا اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لیں۔ تجویز کردہ خوراک سے زیادہ نہ لیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو ڈاکٹر سےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
طاقت کی دوا کی زیادہ مقدار صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طاقت کی دوا جو تجویز کردہ مقدار کے حساب سے کہیں زیادہ لی جاۓ تو صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ اگرچہ وٹامنز اور معدنیات صحت کے لیے ضروری ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ زیادہ کا مطلب بہتر ہو روزانہ طاقت کی دوا ہدایات کے مطابق لینا بہتر ہے۔ غذائی سپلیمنٹس کی زیادتی کی وجہ سے صحت پر ہونے والے منفی اثرات کچھ اس طرح سے ہوسکتے ہیں۔
کیلشئیم سپلیمنٹس کی زیادتی کے خطرات۔
اگر آپ غلطی سے اپنے دو ملٹی وٹامنز ایک ہی دن میں لیتے ہیں، تو گھبرائیں نہیں، اور اگر آپ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں تو اسے لینا فورا بند کردیں۔ کیلشیم جیسی چیز جسے آپ جانتے ہیں کہ آپ کی صحت کا جز ہے۔
ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ، جہاں کیلشیم سے بھرپور غذائیں آپ کے دل کی صحت کو بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، اس کے برعکس کیلشیم سپلیمنٹس آپ کی شریانوں میں پلاک جمع ہونے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، جس سے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ کیلشیم قبض، گردے کی پتھری، گردے کی خرابی اور دیگر مسائل سے منسلک ہوتے ہیں۔
پوٹاشیم سپلیمنٹس کی زیادتی کے خطرات۔
کیلشیم کی طرح، پوٹاشیم سپلیمنٹس کی آپ کے جسم میں زیادہ مقدار آپ کی صحت کے لیۓ پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنیات آپ کے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں اہم کام کرتے ہیں، اور اس کا بہت زیادہ استعمال دل کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے مستقل رابطے میں رہنا چاہیۓ۔
وٹامن اے کی مقدار کی زیادتی کے خطرات۔
وٹامن اے بظاہر بہترین سپلیمنٹ کی ایک مثال ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی بینائی اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، لیکن وٹامن اے کا زیادہ ہونا بالوں کے گرنے، ہڈیوں کے ٹوٹنے اور یہاں تک کہ جگر کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ پانی میں گھلنے والی اقسام جیسے وٹامن بی اور سی کی اگر آپ کے سسٹم میں ضرورت سے زیادہ مقدارموجود ہے تو خارج ہو جاۓ گی،لیکن وٹامن اے آپ کے جسم کی چربی میں محفوظ ہوتا رہے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بہت زیادہ لے رہے ہیں تو یہ جسم میں زہر بنتا جاۓ گا اوریہ شدید سر درد، دھندلی نظر، متلی، چکر آنا، پٹھوں میں درد اور کوآرڈینیشن کا مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔
آئرن اور زنک زیادہ لینے کے خطرات۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ آئرن اور زنک دونوں آسانی سے آپ کے جسم میں جمع ہو سکتے ہیں اور مختلف مسائل پیدا کر سکتے ہیں ماہرین کے مطابق ہاضمے کے مسائل عام طور پر اس بات کی پہلی علامت ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو متلی، الٹی، دورے، یا تیز دل کی دھڑکن کی بھی علامات ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ کسی عزیزکو دیکھتے ہیں اور آپ کو شک ہے کہ انھوں نے بہت زیادہ سپلیمنٹ لیا ہے، تو اسے فوری طور پر لینا بند کر دیں اور اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
طاقت کی دوا کا دوسری دوا کے ساتھ ری ایکشن ہوسکتا ہے۔
کسی بھی قسم کی طاقت کی دوا لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیۓ کچھ وٹامنز، معدنیات، یا ہربل طاقت کی دوا صحت کی دوسری بیماریوں کی دوائیوں کے ساتھ ری ایکشن کر سکتی ہیں ماہرین بتاتے ہیں۔ اگر آپ دوا لے رہے ہیں یا آپ کو کسی قسم کی بیماری لاحق ہے، تو آپ کو کوئی بھی طاقت کی دوا لینے سے پہلے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کوئی دوا نہیں لے رہے ہیں اور آپ کی صحت ٹھیک ہے، تو آپ کا ڈاکٹر یہ تعین کرنے کے لیے بلڈ ٹیسٹ کر سکتا ہے کہ آیا آپ کو واقعی کسی طاقت کی دوا کی ضرورت ہےیا نہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|