تلبینہ ایک عربی ڈش ہے جو دلیہ کی شکل میں جو،دودھ اور شہد کے ساتھ تیار کی جاتی ہے جو کہ جو کے خشک پاؤڈر میں دودھ اور شہد ملا کر بنائی جاتی ہے۔ یہ لفظ عربی لظف لابن سے آیا ہے جس کے معنی ہیں دیی( خمیر شدہ چھلکا ہوا دودھ) ۔اس کی مشابہت دہی جیسی ہوتی ہے کیونکہ یہ سفید اور نرم ہوتا ہے
تلبیںہ کیسے پکائیں؟
ویسے تو تلبینہ بنانے کی بہت سی ترکیبیں ہیں پر آج ہم آسان ترکیب آپ کے ساتھ شیئر کر رہئے ہیں۔
اجزاء:
جو : 125 گرام (رات کو بھگو دیں)
دودھ: 500 ملی لیٹر ( ابلا ہوا)
شہد: حسب ضرورت مٹھاس کے لئے۔
ترکیب
رات بھر بھیگی ہوئی جو کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں ۔اب ایک پین لیں اس میں جو کا پیسٹ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور ساتھ چمچ چلاتے جائیں ۔ اب آہستہ آہستہ دودھ ڈالتے جائیں اور چمچ چلاتے جائیں مزید 5 منٹ پکائیں یہ اب دلیہ جیسا دکھنے لگے گا اب اس میں حسب ضرورت شہد ژامل کریں۔ اب تلبینہ تیار ہے اپنے من پسند خشک میوہ جات آپ شامل کر سکتے ہیں۔ اب گرم گرم پیش کریں۔
تلبینہ ایک انتہائی صحت بخش خوراک ہے جو خصوصی طور پر بوڑھوں اور بیمار افراد کے لئے بے حد مفید ہے۔
سنت نبوی صلی اللہ علہ وسلم سے ثابت ہوتا ہے کہ آپؐ کے پاس جب بھی کوئی بیمار اتا آپؐ اسے تلبینہ کھانے کی تلقین فرماتے۔ یہ نہ صرٖف صحت و طاقت پہنچاتا ہے بلکہ ڈپریشن بھی دور کرتا ہے۔
ڈپریشن کو کم کرتی ہے
تلبینہ ایک اعلی کاربوہائیڈریٹ خوراک ہے اور ڈپریشن اور استعمال شدہ کاربوہا
ئیڈریٹس مزاج کاآپس میں گہرا تعلق ہے۔ اس کی وجہ سیروٹونن سینتھیسس پر کاربوہائڈریٹس کے اثرات ہیں۔ اس کے علاوہ جسم میں زنک کی کمی بھی ڈپریشن کی وجہ ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوی ہے کہ تلبینہ مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس کی وجہ اس میں موجود کاربوہایئڈریٹس اور اس کا میٹھا ذائقہ ہے ۔ اس کے استعمال کرنے والے 6 میں سے 5 افراد پر مزاج کے حوالے سے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں۔
حضرت محمد صلی اللہ علہ وسلم کا فرمان ہے ۔ یہ غمگین کے دل کو سکون دیتا ہے اور بیمار دل کو صاف کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی پانی سے اپنے چہرے کی گندگی صاف کرتا ہے۔” سنن ابن ماجہ (3445)
بیماریوں کے خلاف تلبینہ
بالآخر جدید تحقیق نے بھی اس بات کی تائید کر دی جو ہمارے پیارے نبیؐ نے چودہ سو سال قبل فرمائی تھی کہ تلبینہ بیماریوں کے خلاف قوت فراہم کرتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو اناج میں سب سے زیادہ افادیت رکھتا ہے اور مختلف تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ مختلف بیماریوں جیسے ذیابیطس،بڑی آنت کا کینسر، دل کے امراض،قبض کے خلاف کام کرتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ آپؐ کے خاندان کا کوئی بھی شخص بیمار ہوتا تو آپؐ اسے تلبینہ کھانے کی تلقین فرماتے۔
قبض سے نجات
جو درحقیقت فائبر حاصل کرنے کا بھترین ذریعہ ہے۔فائبر کا استعمال آنتوں کی نقل و حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض کو روکتا ہے اور جسم کو بہت سی اندرونی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے اور چونکہ تلبینہ جو سے بنتا ہے اس لئے یہ قبض دور کرنے میں کافی اکسیر مانا جاتا ہے۔
کولیسٹرول کم کریں
جو میں موجود بیٹا گلوکنز کو بائل ایسڈ سے منسلک کر کے خراب ایل ڈی ایل کو کم کرنے کے لئے اہم دکھایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ھائی کولیسٹرول والے مریض کو ڈاکٹر گندم کے بجائے جو سے بنی اشیاء کے استعمال کی ہدایت دیتے ہیں۔
دل کی بیماریوں کے خلاف تحفظ
جو بھی نیاسین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔یہ وٹامن دل کی بیماری پیدا کرنے والے ایتھروسکلروسیس کو روکتا ہے۔اس میں متعدد حفاظتی ایجنٹ ہوتے ہیں جو دل کے امراض سے بچاؤ کرتے ہیں۔نیاسین کے استعمال سے خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے جو دل کی شریانوں کی بندش، ہارٹ اٹیک، اور بلڈ کلاٹنگ کو روکتا ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔
” تلبینہ مریض کے دل کو آرام دیتی ہے اور اسے فعال بناتی ہے اور اس کے کچھ دکھ اور غم دور کر دیتی ہے۔ ” صحیح بخاری (5325)
معدنی مواد
جو میں کافی مقدار میں معدنی مواد پایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ وٹامنز کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہےجیسے آئرن، وٹامن بی، میگنیشم، زنک، فاسفورس،کاپر، کرومیم وغیرہ۔ جو میں اینٹی آکسیڈینٹ مواد بھی موجود ہوتا ہے جو جسم کے اندر فری ریڈیکلز کو روکتا ہے جو جلد کی بیماری، دل کے امراض یا کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ
جو وٹامن اے اور ای سے بھرپور ہے یہی وجہ ہے کہ تلبینہ بعض ٹیومر کی نشونما کو روکتا ہے اور جسم میں موجود فری ریڈیکلز کو روکتا ہے جو جھلیوں کو تباہ کرتے ہیں اور کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
جوان جلد کو برقرار رکھیں
تلبینہ میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کی نرمی اور لچک کو برقرار رکھتے ہیں ۔اس میں موجود سیلینیم جسم کے مدافعتی نظام کو مظبوط بناتا ہے ، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس فری ریڈیکلز کے خلاف کام کرکے خلیوں کو ضائع ہونے سے بچاتے ہیں اور جلد پر جھریاں پڑنے سے روکتے ہیں
اپنی زرخیزی میں کمی کا مقابلہ کریں۔
زرخیزی میں کمی بہے سی وجوہت کی بنا پر ہو سکتی ہے جیسے کہ شوگر لیول، ٹینشن، ےا پھر کھانے کی بے قاعدگی وغیرہ۔اس کے لئے متوازن غذا کا استعمال کریں اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل کریں باقاعدگی سے ورزش کرنے کے ساتھ ساتھٹینشن سے دور رہیں اور ان سب باتوں میں تلبینہ بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں تینشن کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت بھی موجود ہیں۔