اینڈومیٹروسس ایک ایسا عارضہ ہے جس میں تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں ہوتا ایسا ہے کہ بچہ دانی کے ٹشوز باہر کی طرف بڑھتے ہیں۔ اس میں ٹشوز دوسری جگہوں کی طرف بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک عام حالت ہے اس کی تشخیص کئی سالوں تک نہیں ہوتی۔
اس حالت میں مدت کے وقت خواتین میں خون بہت بہتا ہے یا اس کے علاوہ تکلیف دہ ماہواری ہوتی ہے۔ جو خواتین میں اس بات کو عام سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے جس وجہ سے وہ اس کے بارے میں ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتیں۔ لیکن بروقت ڈاکٹر سے رجوع آپ کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔
اگر آپ جاننا چاہتی ہیں کہ اینڈومیٹروسس کی کیا علامات ہو سکتی ہیں تو اس کے لئے آپ یہ بلاگ پڑھئیں اس سے آپ کو راہنمائی حاصل ہوگی۔
اینڈو میٹروسس خواتین کی بیماری
وہ خواتین جن کو اینڈومیٹروسس کا مسئلہ درپیش ہے ان میں یہ علامات ظاہر ہو سکتیں ہیں؛
تکلیف دہ ماہواری
اینڈومیٹروسس کی ایک علامت یہ ہے کہ آپ کو ماہواری کے وقت پیٹ میں شدید درد ہو سکتا ہے۔ اگر آپ میں اینڈومیٹروسس ہے تو آپ کو تکلیف دہ ماہواری ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر مہینے اینڈمیڑیال ٹشوز پھول جاتے ہیں اور خون بہنے لگتا ہے۔ اضافی دباؤ درد کا سبب بنتا ہے۔
یہ عام ماہواری کے درد سے کہیں زیادہ تکلیف دہ اور غیر آرام دہ ہوتا ہے۔ شدید درد آپ کی ماہواری میں خلل ڈال سکتا ہے۔ اس لئے شدید درد کی صورت میں آپ جلد از جلد ڈاکٹر کو ملیں۔
جنسی ملاپ تکلیف دہ
اینڈومیٹروسس کی وجہ سے جوڑا جنسی ملاپ میں تکلیف محسوس کر سکتا ہے۔ لیکن اس کا تعلق نفسیات سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اندامِ نہانی یا رحم کے نچلے حصے کے نیچے اینڈومیٹریال ٹشوز بڑھتے ہیں۔ تو جنسی ملاپ کی صورت میں یہ ٹشوز کھینچ جاتے ہیں۔
ماہواری میں زیادہ خون بہنا
اس میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ماہواری کے دوران بہت زیادہ خون بہتا ہے۔ اگر ہفتے سے زیادہ خون کا بہاؤ ہوتا ہے تو یہ آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے خون کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔ علاج نہ کرنے کی صورت میں آپ تھکاوٹ کے علاوہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس وجہ سے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پارہے تو مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ سے اچھی گائناکالوجسٹ سے اپائنمنٹ حاصل کریں۔
حاملہ ہونے میں مشکل
نصف سے زیادہ خواتین جن کو حاملہ ہونے یا رہنے میں مشکل ہوتی ہے ان میں اینڈومیٹروسس ہوسکتا ہے۔ زرخیزی کو متاثر کرنے والے اور بھی بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں۔ جب تولیدی اعضاء پر اینڈومیٹریال ٹشوز ہوتے ہیں۔ تو یہ فرٹیلائزیشن کو روک سکتے ہیں۔
اگر آپ ایک سال تک حاملہ نہیں ہوتے تو آپ کو ڈاکٹر سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ سے آپ پیدائش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔
پیشاب یا آنتوں کی حرکت میں تکلیف
اگر اینڈومیٹریال ٹشوز آپ کی آنتوں یا مثانے کے قریب ان اعضاء کی دیواروں کے اندر بڑھ رہے ہیں تو اس وجہ سے پیشاب کرنے میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔ آنتوں کو مثانے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر آپ پاخانے میں خون دیکھتے ہیں یا متلی اور قبض محسوس کرتے ہیں یا پیشاب کرنے کی فوری ضرورت محسوس کرتے ہیں
اس حالت میں فوری طور پر اپنی گائنا کالوجسٹ کو بتائیں۔ آپ کی ڈاکٹر ان علامات کو کم کرنے کے لئے آپ کو مشورہ دے سکتا ہے۔
سسٹ کی شکل
اینڈومیٹروسس کی ایک قسم آپ کے بیضہ دانی میں نشوونما پا سکتی ہے۔ اور سسٹوں کا سبب بن سکتی ہے۔ جسے اینڈومیٹروماس یا چاکلیٹ سسٹ کہتے ہیں۔ یہ کینسر نہیں ہیں لیکن تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس یہ موجود ہیں تو یہ اینڈومیٹروسس ہوسکتی ہیں۔
خواتین میں علامات مختلیف
اینڈومیٹروسس کی علامات ایک عورت سے دوسری عورت میں مختلیف ہوسکتی ہیں اس طرح بھی ہو سکتا ہے کہ ایک عورت جس کے پاس بڑے سائز میں اینڈومیٹروسس ہوں اور ان میں کوئی علامت نہ ہو اور دوسری طرف چھوٹے اینڈرمیٹروسس میں زیادہ تکلیف محسوس ہو۔
اگر آپ بھی ان علامات کو محسوس کرتے ہیں تو لازمی اپنی ڈاکٹر سے بات کریں اور راہمنائی حاصل کریں۔