بائی پولر ڈس آرڈر جسے مینک ڈپریشن کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں انسان کا موڈ بدلتا ہے اور توانائی متاثر ہوتی ہے اس کے علاوہ دن بھر کے کاموں میں بھی دلچسپی کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
آسان الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو شخص اس کے شکار ہوتے ہیں ان میں مزاج، توانائی اور کام کرنے کی صلاحیت میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ بائی پولر ڈس آرڈر میں افراد شدید جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ حالت دن اور ہفتوں کے وقفوں کے دوران ہوتی ہیں اس وجہ سے اس کو موڈ ایپی سوڈ کہا جاتا ہے۔
ہم مزید اس ڈس آرڈر کے بارے میں جانتے ہیں؛
بائی پولر ڈس آرڈر کی علامات
اس 1 کی علامات ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن ہم چند نمایاں علامات کی بنا پر اس کو پہچان سکتے ہیں؛
نیند کی کمی
جو بھی شخص اس میں مبتلا ہوتا ہے وہ نیند کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے اس سونے میں مشکل پیش آتی ہے اس لئے وہ افراد جو اس میں مبتلا ہوتے ہیں وہ نیند کی کمی کی وجہ سے کام میں دلچسپی کھو سکتے ہیں۔ س لئے پرسکون نیند حاصل کرنے کے لئے اس کے مریض ادویات پر انحصار کرتے ہیں۔
تیزی سے باتیں کرنا
بائی پولر ڈس آرڈر کی دوسری عام علامت میں تیزی سے بات کرنا شامل ہے۔ اس میں مبتلا افراد بغیر کسی شرم کے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں اور تیزی سے باتیں کرتے ہیں۔
بے چین رویہ
آپ کا رویہ بے چین ہو سکتا ہے مطلب آپ کام میں بھی بے چین حرکات کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کا برتاؤ بھی بے چین ہو سکتا ہے۔ یہ بھی بائی پولر کی ایک علامت ہے۔
آسانی سے توجہ ہٹنا
اس کے علاوہ اس ڈس آرڈر میں آسانی کے ساتھ کسی بھی کام سے توجہ ہٹ سکتی ہے۔ اچانک توجہ کھو دینا ہائپومانینا کی دوسری صورت ہے یعنی تیزی سے گفتگو کرتے کرتے اچانک توجہ کا کھو دینا بھی بائی پولر ڈس آرڈر کی علامت میں شامل ہے۔
روزمرہ کی سرگرمیوں میں پر اعتماد ہونا
بائی پولر میں شخص اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں اور مہارتوں میں پر اعتماد ہوتی ہے یہ بھی بائی پولر ڈس آرڈر کی نشانی ہے جیسے تیسرا شخص آسانی سے محسوس کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بائی پولر ڈپریشن کی ایک شکل ہے جس وجہ سے انسان یہ علامات بھی محسوس کر سکتا ہے جس میں
نا امیدی اور اداسی کا اچانک ہوجانا-
قریبی لوگوں اور دوستوں سے اچانک ہٹ جانا-
تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی کو کھو دینا-
خودکشی کے خیالات کا اچانک آجانا-
شدید تھکاوٹ اور پریشان کن حالت-
فیصلہ سازی میں مشکل-
دوسری تمام بیماریوں کی طرح بائی پولر ڈس آرڈر کی بھی اقسام ہیں جن کا ہم ذکر کریں گے؛
بائی پولر1 ڈس آرڈر
جب بھی کسی فرد میں بائی پولر 1 ڈس آرڈر کی تشخیص ہوتی ہے اس میں اس کو جنون کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ فرد جنونی ہوتا ہے۔ ا سکئے مزاج اور موڈ میں اچانک تبدیلی آتی ہے۔ اکثر اوقات موڈ کی اچانک تبدیلی انہیں قابو سے باہر کر دیتی ہے۔ اگر ا سکا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو نقصان ہو سکتا ہے۔
بائی پولر 2 ڈس آرڈر
اس میں افسردگی کا سامنا ہوتا ہے۔ بائی پولر 2 بائی پولر 1 کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔ اس کی علامات بائی پولر 1 کی نسبت کم ہوتی ہیں۔ اس میں ڈپریشن کی علامات شامل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی علامات ہائپو مینک علامات ہیں۔ اگر وقت پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
آپ اس پر قابو پانے کے لئے ڈپریشن کے ڈاکٹر سے ملیں۔
علاج
بہت سی ادویات بائی پولر ڈس آرڈر کے علاج کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن اس سے پہلے ڈاکٹر سے ملنا اور مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کی علامات خود میں محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ بدتر حالات سے بچا جا سکے۔