سکیبیز ایک خارش والی جلد کی حالت کو کہتے ہیں۔ سکیبیز ایک چھوٹے سے کیڑے کے کاٹنے سے جیسے سارکوپٹس اسکابی کہتے ہیں۔ یہ اس کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔ اگر اس کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ کیڑا ہماری جلد میں مہینوں تک رہ کر انڈے دیتا ہے جس وجہ سے جلد پر سرخ رنگ کے دانے بن جاتے ہیں۔
اس کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے اور سرخ رنگ کے دانے رونما ہوتے ہیں۔ اس کیڑے کا نفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص میں آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے لیکن یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری نہیں ہے۔ اس کیڑے کا انفیکشن بستروں کی وجہ سے بھی پھیل سکتا ہے۔
اگر آپ کو بھی خارش ہوتی ہے اور جلد پر سرخ رنگ کے دانے رونما ہوتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ سکیبیز کیا ہے تو یہ بلاگ پڑھئیں؛
سکیبیز کی علامات
ہم میں سے کوئی بھی فرد سکیبیز میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ سکیبیز میں ابتدائی نمائش کے بعد علامات ظاہر ہونے میں چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ علامات ان میں زیادہ تیزی کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں جن میں پہلے سے خارش ہو چکی ہوتی ہے۔ اس میں شدید قسم کی خارش ہوتی ہے۔
یہ خارش رات کو اور بھی بدتر ہوجاتی ہے پریشان کن ہوسکتی ہے۔ اگر ہم متاثرہ حصے پر خارش کرتے ہیں یا اسے کھرچتے ہیں تو اس کی وجہ سے ہم زخم بنا سکتے اور انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو انفیکشن کو دور کرنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
بڑوں اور بچوں میں ان جگہوں پر خارش ہو سکتی ہے۔ جیسے کلائی، بغل، کہنی، عضو تناسل، کمر ، کولہوں اور انگلیوں کے درمیان جو جگہ ہوتی ہے ان پر خارش ہو سکتی ہے اس کے علاوہ بچوں اور چھوٹوں میں ان جگہوں ہر جیسے سر ،گردن، چہرہ ،ہاتھ اور پاؤں کے تلوئے شامل ہیں۔
سکیبیز کے اسباب
یہ چھوٹے آٹھ ٹانگوں والے کیڑے کے کاٹنے سے ہوتی ہے یہ کیڑے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنی جلد ہپر نہیں دیکھا جا سکتا۔ لیکن ہم اس کے اثرات کو اپنی جلد پر محسوس کرتے ہیں۔ یہ آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیل سکتے ہیں۔ جب یہ ہماری جلد میں موجود رہتے ہیں تو یہ انڈے بھی دیتے ہیں۔
یہ کیڑے ایسے پھیل سکتے ہیں جیسے فرنیچر، بستر یا کپڑوں کےزریعے ان کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے۔ وہ جگہ جہاں سے آسانی سے انفیکشن پھیل سکتا ہے وہ ہسپتال یا نرسنگ روم شامل ہے۔
سکیبیز کا علاج
ہم سکیبیز کے علاج میں زیادہ تر کسی لوشن یا کریم کا استعمال کرتے ہیں۔ لوشن یا کریم دانوں کی جگہ یعنی متاثرہ جگہ پر لگایا جاتا ہے۔ ا سکے علاوہ زبانی بھی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر زیادہ تر آپ کو رات میں دوائی لگانے کا کہے گا جب مایٹس زیادہ ایکٹو ہوں۔
اس معاملے میں آپ کو ڈاکٹر کی مکمل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ا سکے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ سے بھی اچھے جلد کی ڈاکٹر سے بات کر سکتے ہیں۔
آپ کے لئے سکیبیز کی خارش پریشان کن ہو سکتی ہے لیکن ا س کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ علاج ادویات پر مشتمل ہوتا ہے جو انڈے اور ان کے ذرات کو مار دیتی ہیں۔ اس لئے اس صورت حال میں دیر نہیں کرنی چاہیے اگر آپ اپنی جلد پر خارش یا دانے محسوس کرتے ہیں تو علاج کی طرف آئیں۔
سکیبیز کا قدرتی علاج
آپ کو جلد کی خارش پریشان کر سکتی ہے اس کے علاوہ آپ کو بے چین بھی کر سکتی ہے لیکن ہم قدتی طریقوں کی مدد سے بھی خارش کو ختم کر سکتے ہیں جیسے؛
ٹی ٹری آئل
چھوٹے سے مطالعے سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ آپ کی خارش میں ٹی ٹری آئل آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا لیکن یہ مکمل طور پر ذرات ختم کرنے میں مفید نہیں ہے اس لئے اس کے علاوہ ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہے۔
ایلوویرا
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ایلوویرا جیل کسی بھی قسم کے انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یہ جلد کی جلن کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتا ہے۔ ایک چھوٹی سی تحقیق سے علم ہوا ہے کہ ایلوویرا خارش کے علاج میں مفید ہے۔
لونگ کا تیل
لونگ کا تیل سکیبیز میں مفید ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کیڑوں کو مارنے کا کم کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ اور بھی تیل اس میں فائدہ مند ہو سکتے ہیں جیسے لیوونڈر آئل، لیمون گراس، جائفل بھی اس میں کار آمد ہو سکتا ہے۔
اگر کوئی بھی شخص سکیبیز میں مبتلا ہو تو ا سک بستر استعمال کرنے یا اس کا تولیہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ یہ انفیکشن ایک دوسرے سے منتقل ہو سکتا ہے۔