پیشاب میں خون آنے کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کوئی سنگین بیماری ہے۔ بہت سی وجوہات کی بنا پر آپ کو یہ علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ لیکن کسی بھی چھوٹے مسئلے کر پر گز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ چھوٹے چھوٹے مسائل ہی بعد میں کسی بیماری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے پیشاب میں کوئی ایسی علامات بار بار دیکھتے ہیں تو اس کے بارے آپ کو سوچنے کی ضرورت ہے اور ڈاکٹر سے بھی ملنے کی ضرروت ہے تاکہ مسئلے کو شروع میں ہی پکڑا جا سکے۔ بعض اوقات ہم نظر انداز کرکے خود بھی مسائل کو دعوت دیتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پیشاب میں خون آنے کی کیا وجوہات اور علامات ہوسکتیں ہیں اس کے لئے آپ کو یہ بلاگ پڑھنے کی ضرورت ہے۔
پیشاب میں خون آنا کیا ہے ؟
آپ کے پیشاب میں خون سرخ گلابی یا بھورا نظر آسکتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ آپ کے پیشاب میں خون ہے۔ جب تک آپ ٹیسٹ نہیں کروا لیتے۔ جب آپ ٹیسٹ کرواتے ہیں تو آپ کو سفید خلیے بھی مل سکتے ہیں۔
یہ آپ کے گردے یا پیشاب کی نالی کے کسی اور حصے میںانفیکشن کی علامت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اس کونظر انداز ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔
وجوہات
کوئی بھی مسئلہ ہو اگر اس کا وقت پر علاج نہ کروایا جائے تو پیچد گیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے مسئلے کی وجہ جان کر اس کا علاج کروا لینا چاہیے۔ اگر آپ کو پیشاب میںخون آتا ہے تو اس کی یہ وجوہات ہو سکتی ہیں؛
پیشاب کی نالی کا انفیکشن جیسےیو ٹی آئی بھی کہا جاتا ہے
گردوں کی پتھری
عورتوں میں ماہواری
جنسی سرگرمی
چوٹ یعنی کھیلوں سے
اس کے علاوہ یہ دیگر سنگین مسائل بھی پیشاب میں خون کا سبب بن سکتے ہیں جیسے؛
گردے یا مثانے کا کینسر-
آپ کے گردوں، پروسٹیٹ مردوں میں یا پیشاب کی نالی میں جلن یا سوجن
پولی سسٹک گردے کی بیماری
خون کے لوتھڑے یا بیماریاں جو خون کے جمنے کا سبب بنتے ہیں
سکل سیل کی بیماری
کسی کے بھی پیشاب سے خون آ سکتا ہے لیکن خاندانی تاریخ میں جیسے کسی کو گرودں کی بیماری ہو یہ بھی وجہ ہوسکتی ہے۔
پروسٹیٹ کے سائز کا بڑھ جاناجو بڑی عمر کے افراد میں بڑھ جاتا ہے
اس کے علاوہ کچھ ادویات کا لینا جیسے درد کو کم کرنے کے لئے کھائی جاتی ہیں ا سکے علاوہ اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال کی وجہ سے
علاج
جب کسی بھی مسلئے کے علاج کے لئے غور کیاجاتا ہے تو ہم اس میں قابو پاسکتے ہیں اس لئے اگر آپ کے پیشاب میں خون آتا ہے تو اس کو نظر انداز ہر گز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ سنگین بیماری کی صورت بھی اختیار کرسکتا ہے۔
انفیکشن سے بچنے
اگر آپ بھی اس مسئلے میں مبتلا ہیں تو آپ کو انفیکشن سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ آپ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے انفیکشن سے خود کو بچا سکیں۔
پانی کا استعمال
یہ بات آپ بھی جانتے ہیں کہ پانی کمی ہمارے جسم کے ساتھ کیا کر سکتی ہے۔ ہم نہ صرف پانی کی کمی کی وجہ سے خشکی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ بہت سے امراض میں بھی مبتلا ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔ پیشاب میں خون آنے کی عام وجہ انفیکشن بھی ہے تو آپ کو گردے کے انفیکشن کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتاہے۔
اگر آپ میں پانی کی کمی ہے تو آپ کو گردے کی بیماری یا انفیکشن ہو سکتا ہے اس لئے آپ کو دن بھر زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے تاکہ آپ امراض سے بچ سکیں۔ پیشاب میں خون اس وجہ سے بھی آسکتا ہے۔
پھل اور سبزیاں
اگر آپ وٹامنز اور منزلز والی غذا کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ تاکہ آپ ان کی مدد سے پانی کی کمی کو بھی دور کر سکیں۔
نمک سے پرہیز
پشاب میں خون آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن نمک کا زیادہ استعمال آپ کو پتھری بنانے کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔ اس لئے زیادہ مصالحے والی چیزوں سے پرہیز کریں اور اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔
تمباکو نوشی
آپ کے لئے تمباکو نوشی بھی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ اگر آپ سگریٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ مثانے کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ کیمیکلز سے دور رہیں اور جتنی ہو سکے کم سے کم سگریٹ پیئں۔
سخت ورزش سے پرہیز
یہ بات ہم بھی جانتے ہیں کہ ورزش ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیکن سخت ورزش اور زیادہ ورزش آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے ورززش اعتدال کے ساتھ کریں تاکہ آپ انفیکشن سے ٖمحفوظ رہ سکیں۔ لیکن سب چیزوں کے باوجود بھی آپ ٹھیک نہیں ہورہے تو آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ کے ڈاکٹر سے ملیں۔