گھٹنوں میں درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ وزن میں اضافہ، بڑھتی عمر، ہڈیوں کی کمزوری یا بیماریوں کی وجہ سے گھٹنوں کے درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اکثر چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی گھٹنوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ یہ صورتحال خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔ سن یاس اور کیلشیئم کی کمی سے گھٹنوں میں درد کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے اقدامات کے بارے میں بتانے والے ہیں جو گھٹنوں کے درد میں کمی کر کے روزمرہ معمولات میں آسانی پیدا کریں گے۔
گھٹنوں کی سوزش کا علاج
:زیادہ دیر آرام مت کریں
بہت زیادہ آرام پسندی آپ کے پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے جو کہ گھٹنوں کے درد کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ ایسی ورزشوں کا اہتمام رکھیے جو آپ کے گھٹنوں پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا وزن بھی معمول کر مطابق رہے گا اور آپ حرکت کرنے میں تکلیف کا سامنا نہیں کریں گی۔ اگر آپ کو حرکت کرنے میں مشکل ہو رہی ہو تو ایک اچھے فزیوتھیراپسٹ سے علاج کروانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
:گرنے کا خطرہ کم کریں
گھٹنوں مین درد اور کمزوری گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ اپنے گھر میں روشنی کا مناسب بندوبست کریں اور سیڑھیوں میں پکڑ کرچڑھنے والی گرل لگوایئں۔ اگر آپ کو کسی اونچی جگہ سے کچھ اٹھانا ہو تو ایک مضبوط سیڑھی کا استعمال کریں۔ اسی طرح واش روم میں بھی سہارے کے لئے گرل کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ گر کر ذخمی ہونا گھٹنوں کے درد اور تکلیف کو بڑھا دیتا ہے۔
:(Rest, Ice, Compression and Elevation) کا استعمال کریںRICE
آرتھرائٹس یا چوٹ لگنے کی وجہ سے گھٹنے کا درد میں آرام کرنا، برف کی سکائی کرنا، ایک کمپریشن بینڈیج کا استعمال اور متاثرہ گھٹنے کو اونچا رکھنا آرام کا باعث بنتا ہے۔
:وزن کم کیجیئے
وزن میں کمی گھٹنوں کے درد میں بہتری لا سکتی ہے۔ اگر آپ کا وزن توڑا سا بھی زیادہ ہے تو اسے کم کر کے ااپ گھٹنوں پر دبائو کم کر سکتے ہیں۔ یہ درد میں کمی اور حرکت کرنے میں آسانی کا باعث بنتا ہے۔ گھٹنوں کے درد میں بہتری کے لیے ایک اچھے آرتھوپیڈک ڈاکٹر سے مشورہ لینا بھی مفید ہے۔
:آکیوپنکچر کی مدد حاصل کیجیئے
یہ ایک قدیم چینی طریقہ علاج ہے۔ اس کا استعمال درد اور تکلیف میں کمی لا سکتا ہے۔ آپ بھی گھٹنوں مین درد میں لانے کے لیے آکیوپنکچر کا طریقہ علاج آزما سکتے ہیں۔
:اچھے جوتے کا استعمال کیجیئے
گھٹنوں میں درد ہو اور آپ کا جوتا آرامدہ نہ ہو تو یہ صورتحال کومزید بگاڑ سکتا ہے۔ گھٹنوں میں درد میں کمی لونے اور اس سے بچنے کے لیے بھی ضروری ہے کہ آپ ایک معیاری اور آرام دہ جوتے کا استعمال کریں۔
یہ چند اقدامات آپ کی تکلیف میں کمی لا کر روزمرہ ذندگی میں بہتری لا سکتی ہیں۔