سونے کے بارے میں کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ نیند تو کانٹوں پر بھی آجاتی ہے ۔ مگر کانٹوں پر نیند کرنے کے بعد جب انسان جاگتا ہے .تو وہ ترو تازہ ہونے کے بجاۓ زیادہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ جس طرح نیند انسانی جسم کے لیۓ ضروری ہے. اسی طرح اس کا انداز بھی انسانی جسم کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔
سونے کے مختلف انداز اور ان کے اثرات
ہر انسان کے سونے کا انداز دوسرے انسان سے مختلف ہوتا ہے. مگر ماہرین کے مطابق کون سا انداز صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے. اس کے حوالے سےآج ہم آپ کو بتائيں گے
کمر کے بل
کمر کے بل لیٹنے کی اس پوزیشن کو اسٹار فش پوزیشن بھی کہا جاتا ہے. اس حالت میں سونے والے سیدھا سوتے ہیں. جس سے کمر سر اور گردن ایک سطح پر ہوتے ہیں ۔خاص طور پر اگر آپ کسی تکیۓ کا استعمال نہ کر رہے ہوں ۔
اس حالت میں سونے سے خون کا دباؤ جسم کے دونوں حصوں میں برابر تقسیم ہو جاتا ہے ۔ جس کے سبب چہرے پر جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ چونکہ دوران خون کسی ایک جانب نہیں ہوتا ہے. تو اس کے سبب معدے کو بھی اپنا کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے .اور معدے میں تیزابیت نہیں ہوتی ہے ۔
ایک اہم فائدہ جو اس طرح سے یہ حاصل ہوتا ہے کہ اس طرح سونے والے خراٹے نہیں لیتے ہیں .اور ان کی سانسیں پر سکون اور کسی بھی قسم کی آواز کے بغیر جاری رہتی ہیں ۔
ایک جانب کروٹ پر لیٹنے والے
ایک جانب کروٹ بدل کر سونے کی عادت دنیا بھر کا مقبول ترین انداز ہے ۔ اس طریقے سے کمر اور گردن کے درمیان ایک خاص تعلق جڑ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے کمر اور گردن کے درد سے نجات ملتی ہے ۔
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
اس طریقے سے سونے کی صورت میں اگرچہ خون کا دباؤ کسی ایک جانب ہوتا ہے ۔ اور اس کی وجہ سے کسی ایک جانب کے سن ہونے کا درد ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ ایسے افراد رات میں ایک حصے کے تھک جانے کی صورت میں دوسری جانب اکثر کروٹ بدلتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کے جسم کے دونوں حصوں میں باری باری خون کا دباؤ تقسیم ہوتا رہتا ہے ۔
پیٹ کے بل سونے کا انداز
یہ نیند کا بدترین طریقہ ہے ۔ اس طریقے سے سونے والے پیٹ کے بل سوتے ہیں ۔ اس طرح سونےکا سب سے برا پہلو یہ ہے کہ اس طرح سونے سے گردن اور کمر میں درد ہوتا ہے۔ دوسرا خون کا سارا دباؤ معدے اور جسم کے نازک اعضا جن میں دل اور پھپھڑے شامل ہیں ان پر پڑتا ہے جو صحت کے لیۓ نقصان کا باعث ہو سکتا ہے
اس طرح سونے والے افراد کے چہرے پر دانے نکل سکتے ہیں اور اس کے علاوہ دوران خون کی زیادتی اور معدے پر پڑنے والے دباؤ کے سبب ان کے معدے میں تیزابیت بھی ہو سکتی ہے اور سانس لینے میں دشواری بھی ہو سکتی ہے
نیند انسانی صحت کے لیۓ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اس میں ہونے والی کوئي بھی خرابی صحت کو متاثر کر سکتی ہے ۔ صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کےمشورے اور ڈاکٹر سے آن لائن اپائنٹمنٹ کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں