آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کچھ لوگ آنکھیں کھول کر سوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی آنکھیں کھول کر سوتے ہیں تو اسے طبی لحاظ سے لگوفیتھلموس کہا جاتا ہے۔ یہ عادت عجیب لگتی ہے لیکن اگر اس کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ آپ کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
کوئی بھی بیماری ہو اگر اس کا علاج وقت پر نہ کیا جائے تو یہ آہستہ آہستہ ہمارے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے اس لئے وقت پر ڈاکٹر سے ملنا بہت ضروری اور اہم ہے۔ کونسے لوگ آنکھیں کھول کر سوتے ہیں اور اس سے کیا مراد ہے ہم یہ جانتے ہیں اور آپ بھی میرے ساتھ اس بلاگ کو پڑھ کر اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔
آنکھیں کھول کر سونے سے کیا مراد ہے ؟
بہت سے لوگ آنکھیں کھول کر سوتے ہیں جن میں اس کی شرح 20 فیصد ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ جن لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے وہ اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں لیکن مکمل طور پر نہیں۔ یہ عادت چہرے یا پٹھوں کے اعصاب میں مسائل کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اس وجہ سے اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند کرنا مشکل ہوجاتی ہیں۔ شاید آپ اس بارے میں تب تک نہیں جان سکیں گے جب تک آپ کو کوئی دوسرا نہیں کہے گا کہ آپ ایسا سوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ تھکی آنکھوں کے ساتھ یا لالی اور اس کے علاوہ دھندلی آنکھوں کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں تو آپ کو چیک اپ کی ضرورت ہے۔
علامات
ہم دن کے وقت جب بیدار ہوتے ہیں تو اپنی پلکیں جھپکتے ہیں۔ رات کو یہ ہی پلکیں نیند کی وجہ سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ لیکن رات کے لگوفیتھلموس کا تعلق ان علامات سے ہوسکتا ہے جیسے دھندلا پن، آنکھوں میں لالی،آنکھوں کا خشک ہونا، آنکھوں میں جلن کا ہونا، اس کے علاوہ روشنی کی حساسیت شامل ہے۔
اسباب
جو لوگ رات کے وقت آنکھیں کھول کر سوتے ہیں ان کے لئے اسباب کا جاننا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بہت سے لوگوں میں صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں جو رات کے وقت آنکھیں کھول کر سونے کا سبب بنتی ہیں جیسے جو پیدائشی طور پر پلکوں کے مسائل کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
یہ لوگ ٹھیک طریقے سے اپنی آنکھوں کو بند نہیں کر سکتے۔ رات کو لگو تھیلموس اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہےجیسے اگر آپ کسی ایسی حالت میں مبتلا ہیں جو آپ کے چہرے کے اعصاب کو متاثر کرتی ہے تاکہ آپ اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند نہ کرسکیں۔
اس کے علاوہ اس حالت میں اس وجہ سے بھی مبتلا ہو سکتے ہیں جیسے کوئی سرجری یا سنگین چوٹ یا فالج ہوا ہو۔ اس کے علاوہ چہرے کے پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
مسائل
اگر آپ بھی آنکھیں کھول کر سوتے ہیں تو جیسا کہ میں نے پہلے بتایا اس کی وجہ سے بھی بہت سی پچیدگیاں ہو سکتیں ہیں جیسے آنکھوں میں پانی کی کمی سنگین مسائل کا باعث بنتی ہے۔ ان مسائل میں یہ شامل ہو سکتا ہے جیسے بینائی کا نقصان، آنکھوں میں انفیکشن، آنکھوں میں خارش کا ہونا، کارنیا کا نقصان۔
کارنیا جو آنکھ کی بیرونی تہہ ہے اس پر زخم کا ہونا اگر آپ ان تمام مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
ڈاکٹر سے رجوع
آنکھیں کھلی رکھ کر سونا زیادہ پچیدہ نہیں ہوتا لیکن اس کا علاج وقت پر بہت ضروری ہے اس لیے آپ جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے ملیں تا کہ وہ آپ کی آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے بارے میں ادویات دیں۔ یا ایسے ڈراپس دے جس کی مدد سے آپ اپنی آنکھوں کی خشکی کا علا ج کرسکیں۔
اس کے علاوہ آپ کو اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند کرنے کے لئے میڈیکل ٹیپ کا استعمال بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر یہ تمام طریقے آپ کی مدد نہیں کرتے تو اس کا حل سرجری بھی ہے۔ آنکھیں کھلی رکھ کر سونے والوں کا مسئلہ آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے لیکن اگر آپ اسے اگر نظر انداز کریں گے تو یہ آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔
آنکھوں کے مسائل سے بچنے کے لئے اس کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ آنکھیں قیمتی تحفہ ہیں ان کی حفاظت کریں ۔ آنکھوں کے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے آپ اس ڈاکٹر سے بات کریں۔
پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی
یہ ڈاکٹر آنکھوں کے علاج کے لئے مہارت رکھتی ہیں۔ اس شعبےمیں ان کا تجربہ 25 سال کا ہے۔ ان کے مریض ان سے مکمل طور پر خوش اور مطمئن ہیں۔ ان کے مریضوں کا ان سے مطمئن ہونے کا سکور 97 فیصد ہے۔ یہ وڈیو کنسلٹیشن اور کلینک پر اپنے مریضوں کو وقت دیتی ہیں۔ ان کی اپائنمنٹ حاصل کرنے کے لئے ابھی اس نمبر پر کال 03111222398 کریں۔
مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈآؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|