جلد کی حفاظت سردیوں کے موسم میں بہت ضروری ہوتی ہے۔ بہت سی خواتین مہنگی کریمز کا استعمال کرتیں ہیں لیکن اس کے برعکس اگر ہم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو ہم صحت مند جلد حاصل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ سبزیاں اور پھل وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتیں ہیں۔
سردیوں کے موسم میں جلد میں نمی کو برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس موسم میں خشکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد بھی خشک ہوتی ہے۔ یہ بات تو آپ کے علم میں بھی ہوگی کہ جیسے جیسے موسم بدلتا ہے ہماری جلد بھی اسی لحاظ سے بدلتی ہے۔
اگر آپ نے بھی موسموں کے لحاظ سے اپنی جلد کو بدلتے دیکھا ہے تو ضروری ہے کہ یہ خشک اور کھردری ہوگی۔ سردیوں کے موسم میں سکن کی حفاظت مشکل ہوتی ہوگی لیکن یہ ضروری بھی ہے۔
سکن کی دیکھ بھال کے لئے آپ یہ نکات لازمی اپنائیں۔
جلد کی حفاظت کے نکات
ہمیں سردیوں کے موسم میں اپنی جلد کی حفاظت کے لئے یہ گھریلو طریقے لازمی اپنانے چاہیے تاکہ ہم صحت مند جلد کو برقرار رکھ سکیں۔
پانی
ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت پانی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے نہ صرف ہم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ایسا ہوتا ہے کہ باہر سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم پانی کا استعمال کم کرتے ہیں جو ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔
پانی کی کمی کو پورا کرنے اور اپنی سکن کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت ضروری ہے۔ اس لئے آپ کو اس موسم میں بھی اپنی سکن کی تازگی کے لئے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔
کلینزر کا انتحاب
بہت سے کلینزر ایسے ہوتے ہیں جن میں بہت زیادہ کیمیکلز کا استعمال ہوتا ہے۔ جو ہماری سکن کی حفاظت کرنے کی بجائے ہماری سکن کو نقصان بھی دے سکتے ہیں۔ ہائی کیمکلز پروڈکٹس اور زیادہ خوشبو والی پروڈکٹس ہماری جلد میں سے قدرتی تیل کو ختم کر دیتی ہیں۔
اس لئے کوئی بھی کلینزر کا استعمال کرتے وقت آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں زیادہ تیز کیمکلز تو موجود نہیں ہیں۔
موئسچررائزر کا استعمال
سردیوں کے موسم میں ہماری جلد میں نمی کم ہوتی ہے اور خشکی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اس موسم میں اچھے سے اچھے موئسچرائزر کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ سکن میں نمی کو برقرار رکھا جاسکے۔ جب آپ منہ دھوتے ہیں تو اس کے فورا بعد کوئی نہ کوئی موئسچررائزر کا استعمال لازمی کریں۔
آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں کو شال کرنا نہ بھولیں کیونکہ ان کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے اس کے علاوہ اگر آپ سردی کے موسم میں ایکزئما یا کسی سکن کے انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کو جلد کے ڈاکٹر سے جلد ملنا چاہیے۔
نیم گرم پانی
جب درجہ حرارت کم ہورہا ہو اور سردی بڑھ رہی ہو تو زیادہ گرم پانی کا استعمال کرنا آپ کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے اگر آپ اپنی جلد سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ گرم پانی ہماری سکن سے تیل کو اور نمی کو ختم کر دیتا ہے جس وجہ سے سکن خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔
زیادہ گرم پانی کے استعمال سے ایکزئما ہو سکتا ہے جس میں سوزش شامل ہے۔ اس لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں یہ سکن کو خشک ہونے سے بچائے گا اور آپ کی سکن کی حفاظت کرئے گا۔
فیس ماسک
اپنی سکن کی حفاظت کے لئے اس کو صاف کرنا بہت ضروری ہے۔ آپ سردی کے موسم میں بھی فیس ماسک کا استعمال کرکے آپ دلکش اوعر خوبصورت جلد حاصل کرتے ہیں۔ سردی کے موسم کے لحاظ سے آپ ان فیس پیکس کا استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کی جلد میں نمی کو برقرار رکھے گا جیسے
آدھا چائے کا چمچ شہد لیں، انڈے کی زردی اس میں شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں ایک چمچ خشک پاوڈر شامل کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اس پیک کو منہ پر لگانے کے 20 منٹ بعد دھو لیں۔
وہ جلد جن کے چہرے پر دانے اور مہاسے ہوں وہ ایک چائے کے چمچ شہد میں انڈ ےکی سیفد ی کو شامل کریں۔اس میں ایک چمچ دہی شامل کریں۔ اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد اپنا چہرہ دھولیں۔
آپ نرم پپیتے کا گود بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ مردہ خلیات کو نرم کر کے ان کو ہٹاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ سکن کی صفائی کا کام کرتا ہے۔
گاجر کو پیس کر اپنی جلد پر لگائیں اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو ہماری سکن کے لئے ضروری ہے۔ اس سے بھی آپ کی سکن کی نمی برقرار رہے گی۔
اگر آپ جلد کے کسی مسئلے کے لئے پریشان ہیں تو تربیت یافتہ اور قابل ڈاکٹر آپ کو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے مل سکتے ہیں جو آپ کےمسائل کا حل کر سکتے ہیں۔