سردی کے موسم کی آمد بہت سی ہر دل عزیز سوغات کے ساتھ ہوتی ہے ۔ خشک میوہ جات اور رسیلے پھلوں کا یہ موسم کچھ ہی عرصے کا مہمان ہوتا ہے۔اس موسم کے پھلوں میں سنگترہ بھی شامل ہے جو کہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے فوائد کے بھی حامل ہے۔اس پھل میں موجود وٹامن سی آپ کو سرد موسم کی سختی سی بھی بچاتی ہے اور آپ کی صحت کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو سنگترے کے کچھ صحت بخش فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
:خوبصورت اور صحت مند جلد
سنگترے میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی اور صحت کے لیے ایک زوداثر جزو ہے۔ وٹامن سی جلد کی بیماریوں خاص طور پر ایکنی کے خلاف بے حد موثر ہے۔ اگر آپ ایکنی کی ادویات اور کریموں پر غور کریں تو ان کے اجزا میں بھی وٹامن سی شامل ہوتا ہے۔ سنگترہ قدرتی طور پر اس وٹامن کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایکنی کے علاوہ وٹامن سی رنگت نکھارنے کے لیے بھی موثر ترین سمجھا جاتا ہے۔ اس کو کھانے کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں کو ابٹن کی شکل میں صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
:بڑھتی عمر کے اثرات سے حفاظت
عمر میں اضافے کے ساتھ صحت اور جلد پر اس کے اثرات سامنے آنے لگتے ہیں۔اس پھل کے استعمال سے آپ بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بڑی عمر کے افراد اس کا استعمال کر کے تندرستی اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
:بخار میں افاقہ
بخار میں سنگترے کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔ اس کا رس خون میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔، بخار سے متاثراہ افراد کے لیے یہ ایک بہترین غذا اور دوا ہے۔
:بچوں کے لیے مفید
سنگترے کا رس بچوں کے لیے ایک مفید غذا ہے۔ یہ جسم میں کیلشیم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بچوں کے ماہر امراض سے رابطہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
:ہڈیوں اور دانتوں کے لیے اہم
ہڈیوں اور دانتوں کے بیشتر مسائل کیلشیم کی کمی کے باعث سامنے آتے ہیں۔ اگر آپ ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس پھل کا استعمال کیجیئے۔ اس کو کھانے سے آپ کی ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوں گے اور آپ ہڈیوں کے کھوکھلے پن کی بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے۔ ہڈیوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
:نظام انہضام کی درستی
وہ لوگ جن کو قبض کی شکایت رہتی ہو سنگترے کے استعمال سے اس مرض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ یہ بری آنت میں فضلہ جمع ہونے کا تدارک کرتا ہے اور آنتوں کو فعال کر کے قبض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ معدے کے ماہر امراض سے رابطہ کرنا بھی اس امر میں اہم ہے۔
ان تمام بیش قیمت فوائد کو حاصل کرنے کے لیے سنگترے کا استعمال کیجیئے اور اپنی صحت اور تندرستی میں اضافہ کیجیئے۔