دل کا دورہ پرنے سے پہلے آپ کا جسم آپ کو خبردار کرتا ہے۔ جسم کی طرف سے دیے جانے والے یہ اشارے آپ کو اس صورتحال کا سدباب کرنے کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے افراد ان علامتوں سے بے خبری کے باعث مناسب علاج اور احتیاط کا بندوبست نہیں کرتے اور نتتیجہ دل کے دورے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ مرہم کے فورم پر موجود ماہر امراض قلب سے جب اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے دل کے دورے کی درج ذیل ابتدائی علامات سے محتاط رہنے کے پرزور سفارش کی۔
سینے میں درد
دل کے دورے کا شکار ہونے والے اکثر افراد اس سے پہلے سینے میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ یہ درد جبڑے سے شروع ہو کر کندھے کی طرف آتا ہے اور سینے میں پھیل جاتا ہے۔ سینے کا درد مردوں میں دل کا دورہ پڑنے کی اہم ترین علامات میں سے ایک ہے۔دل کے دورے کا شکار ہونے والی تیس فیصد خواتین بھی سینے میں درد کی علامات کا اظہار کرتی ہیں۔
معدے میں درد اور بد ہضمی جیسی علامات
معدے میں درد اور بدہضمی جیسی علامات بھی دل کے دورے سے خبردار کرنے والی شکایات ہیں۔ اگرچہ بدہضمی دیگر بہت سی وجوہات کی بنا پر بھی ہو سکتی ہے لیکن ایسے افراد جو دل کی بیماری سے نبرد آزما ہوں ان کو ان علامات کے بارے میں خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ معدے کی بیماریوں کے سلسلے میں ایک گیسٹروانٹرولوجسٹ سے مرہم کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
معدے سے متعلق دل کے دورے کی علامات خواتین میں زیادہ سامنے آتی ہیں۔
تھکاوٹ اور سر چکرانا
تھکاوٹ اور سر چکرانے جیسی علامات کا سامنا آنا بھی دل کے دورے کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔ اکثر لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ آنے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر خوشگوار موسم میں بھی آپ کو اچانک بہت ذہادہ پسینہ آنے لگے اور جلد پر چپچپپاہٹ محسوس ہو تو اس بارے میں فوری طور پراپنے معالج سے رابطہ کیجیئے۔
سانس پھولنا
غیر معمولی طور پر سانس پھولنا بھی دل کے دورے سے پہلے سامنے آنے والی علامات میں شامل ہے۔ سانس پھولنے کے ساتھ ساتھ سینے میں درد ہونا دل کے دورے کی علامت ہے۔ بہت سے افراد میں سانس میں دقت کے ساتھ سینے میں درد کی علامت سامنے نہیں آتی۔
بے ترتیب دھڑکن
کبھی کبھار دھڑکن کا بڑھ جانا یا معمول سے کم رفتار ہونا کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ لیکن اگر آپ کو دل کی دھڑکن متواتر بے ترتیب رہنے کی شکایت ہو تو فوری اپنے معالج کی توجہ حاصل کیجیئے۔
وہ لوگ جو دل کی بیماری کا شکار ہیں ان کو اپنی علامات پر خاص نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی صحت سے متعلق غفلت مت برتیے۔ مرہم فورم پر آپ ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورہ بھی کر سکتے ہپیں اور صحت سے متعلق اپنے سوالات کا جواب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
Few Most Popular Cardiologists: