زیادہ ادویات کا استعمال آپ کو صحت یاب کرنے کی بجائے آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہونگے جو ہلکی سی درد محسوس کرنے پر دورد کو دور کرنے والی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں کوئی بھی دوائی لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
بہت زیادہ ادویات کا استعمال آپ کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آپ کو اپنی اس عادت کو بدلنا ہوگا کیونکہ یہ کل کو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ وہ ادویات جو بنا ضرورت یا نسخے کے استعمال کی جاتی ہیں وہ ہماری صحت پر مضر اثرات ڈال سکتی ہیں۔
اگر آپ بھی زیادہ ادویات کا استعمال کرتے ہیں تو ان کے مضر اثرات جاننے کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
زیادہ ادویات کے استعمال کے نقصانات
ہمارے لئے کسی بھی چیز کے استعمال کی زیادتی ہمیں مشکلات میں ڈالتی ہے اسی طرح آپ زیادہ ادویات کے استعمال سے بھی اپنی صحت کا نقصان کرتے ہیں۔
ایک ریسرچ کے مطابق امریکہ میں بڑے بوڑھے نسخے کے بغیر ادویات کا استعمال کر رہے ہیں لیکن ان میں قہ ادویات بھی شامل ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ بس ان ادویات کا استعمال کریں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوں۔
زیادہ ادویات کے استعمال سے آپ ان مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں؛
روزمرہ کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری-
سوچنے یا توجہ مرکوز کرنے میں دشواری-
ناقص غذائیت-
گرنے کا خطرہ-
ضمنی اثرات کا بڑھتا ہوا خطرہ-
کم میٹابولائز کرنا
ضرورت سے زیادہ ادویات کا استعمال بڑی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ عام طور پر جب ہماری عمر بڑھتی ہے تو ہمارے جسمانی افعال میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ کسی بھی شخص کے جگر ،پھپھڑے اور دل ویسے موثر طور پر کام نہیں کرتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بوڑھوں لوگوں کا جسم کم موثر طریقے سے میٹابولائز کرتا ہے۔
آپ جتنی زیادہ ادویات کا استعمال کر رہے ہیں یہ آپ میں خطر ے کا باعث بنتا ہے۔ ایک سے زیادہ ادویات الجھن،ہلکے سر اور یہاں تک کہ خون بہنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس لئے آپ ان کے زیادہ استعمال سے ان کے نقصان سے آگاہ رہیں۔
اگر آپ کسی بھی دوائی کے استعمال سے پریشان ہیں تو طبی ماہرین سے مشورہ حاصل کرنے کے لئے مرہم کے ڈاکٹر سے بات کرین۔
اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں ادویات کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ انفیکشن سے لے کر موت تک جا سکتے ہیں۔
اختیاط
جب دوائیوں کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کی بات آتی ہے کہ یہ آپ کی صحت پر منفی اثر نہ ڈالیں تو اس کے لئے آپ کو طبی مشورہ زیادہ ضروری ہے۔ایک بار جب آپ کوئی دوائی کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے ڈاکٹڑ سے لازمی ملیں کیونکہ 6 ماہ سے زیادہ اگر آپ لیتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ ادویات کا استعمال آپ کے جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
اینٹی بائیوٹک کے اثرات
تمام ادویات ہماری صحت پر ضمنی اثرات مرتب کر سکتیں ہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ہماری 5 فیصد آبادی میں الرجک ردِعمل پیدا کر سکتیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اضافی ادویات کا استعمال بھی ہمارے لئے خطرے کا باعث ہے۔
آسٹریلوی سال میں کم سےکم ادویات کا استعمال کرتے ہیں اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ یہ محفوظ ہیں۔ 5 میں سے ایک آسڑیلوی زائد ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ بغیر نسخے کے ادویات نہ لیں۔ کسی بھی سنگین صورت میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ پر رابطہ کریں۔