شیمپو سر کی جلد کو صاف کرنے اورجلد سے اضافی تیل کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیکن اگر اس کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو شیمپو آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ شیمپو سر سے پیدا ہونے والے اہم تیل کو ختم کردیتا ہے اور بالوں اورسرکی جلد کوبہت خشک کرسکتا ہے, ہر شخص میں بالوں کی نشونما مختلف ہوتی ہے جب کہ ہماری خوراک کا بالوں کی نشونما سے کافی گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن اکثر سب کچھ اچھاکھانے پینے کے باوجود بھی ہمارے بالوں کی نشونما رک سی جاتی ہے۔ تو یہ پریشانی کا باعث ہوتی ہے۔
کیا آپ بھی اپنے بالوں کے حوالے سے پریشان ہیں، تو چلیں آج ہم آپ کو ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کر رہے ہوتے ہیں اور ان ہی غلطیوں کی وجہ سے ہمارے بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے۔
ضرورت سے زیادہ بالوں کو دھونا
ہم میں سے بہت سے لوگ ضرورت سے زیادہ بالوں کو دھونے اور شیمپو کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہمارے بال صاف ستھرے اور اچھے رہیں گے۔ اگر آپ کے بال اس طرح نظر نہیں آ رہے ہیں جیسے آپ چاہتے ہیں، تو آپ کو کچھ علامات پر دھیان دینا چاہیے کہ آپ اپنے بالوں کو بہت زیادہ دھو رہے ہیں۔ بہت زیادہ دھونا درحقیقت آپ کے بالوں کے لیے برا ہو سکتا ہے۔
آپ کی یہ چھوٹی سی غلطی بالوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی، ہمیں ہفتے میں کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ شیمپو کرنا چاہیے۔ اگر ہم ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ سر دھوئیں گے تو ایسا کرنے سے ہمارے سر کی جِلد یعنی اسکیلپ پر موجود قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے جو کہ بالوں کی نشونما کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔
روزانہ بال شیمپو کرنے کے اثرات
روزانہ شیمپو کرنے سے سر کی جلد سے ایسے تیل نکل جاتے ہیں جوآپ کے بالوں کے لیۓ صحت مند ہوتے ہیں،روزانہ شیمپو کرنے کے کوئی مثبت اثرات نہیں ہیں یہ آپ کے سر کی جلد اور بالوں دونوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ذیل میں ہم جانیں گے کہ روزانہ شیمپو کس طرح بالوں کے لیۓ مضر ہے۔
ہیئر ڈائی کا رنگ ختم ہوسکتا ہے
تمام رنگین بالوں کا رنگ ختم ہونے کی میعاد ہوتی ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ کا رنگ عارضی ہے یا مستقل، آپ کا رنگ 6 سے 30 بار دھونے تک رہ سکتا ہے۔ جولوگ روزانہ کی بنیاد پراپنے بال دھوتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بالوں کا رنگ تیزی سے ختم ہو سکتا ہے۔ بالوں کو رنگنے سے پہلے جلد کے ماہرین سے رابطہ کریں۔
آپ کے بال خشک محسوس ہو سکتے ہیں
خشک یا جمے ہوۓ سخت بال ایک اور علامت ہے کہ آپ اسے زیادہ دھو رہے ہیں۔ زیادہ تر شیمپو میں سلفیٹ نامی کیمیکل ہوتے ہیں، جو آپ کے بالوں سے تیل اور میل ہٹاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، آپ کے بال فوری طور پر زیادہ خوبصورت نظر آئیں گے، لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کے بالوں کو مستقل نقصان پہنچاۓ گا۔ اگر آپ اپنے بالوں کے قدرتی تیل کو ختم کر لیتے ہیں تو آپ کے سر کی جلد خشک ہو جائے گی اور آپ کے بالوں کی ساخت بھی۔
آپ کو زیادہ خشکی محسوس ہو سکتی ہے
خشکی ایک ایسی حالت ہے جس میں سرکی جلد میں خارش ہوتی ہے اور بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں، جس سے آپ کے بالوں میں کچھ سفید دھبے باقی رہ جاتے ہیں۔ جب آپ اسے زیادہ دھوتے ہیں، تو آپ غیر ارادی طور پر اپنے سر کی جلد سے قدرتی سیبم کو نکال رہے ہوتے ہیں، جو اسے پرورش اور صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ، بدلے میں، آپ کی جلد کو خشک کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور اس سے بھی زیادہ خشکی پیدا کر سکتا ہے۔اگر آپ خشکی کا شکار ہیں توماہر ڈاکٹر کا انتخاب کریں۔
آپ کے بال دو منہ کے ہو سکتے ہیں
دو منہ کے بال یا بالوں کے سپلٹ سرے، بالوں کے ریشے کے جھڑنے کا نتیجہ ہیں ،اگر آپ کے بالوں کے سرے تقسیم ہو گئے ہیں، تو آپ اپنے بال کم دھوئیں ،جب بال گیلے ہوتے ہیں، تو یہ نقصان کے لیے اور بھی زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ اسے جتنی بار دھوئیں گے، بالوں کے ریشے ٹوٹنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ اگر آپ کے بال پہلے ہی دو منہ کے ہیں تو اس کا کوئی حل نہیں ہے سوائے ان کو تراشنے کے۔
شیمپو کے مضر اثرات کا گھریلو علاج
اگر آپ کے بال روزانہ شیمپو کے استعمال سے خراب ہوگۓ ہیں تو ان کا علاج اس طرح بھی ہوسکتا ہے۔اگر آپ بھی اپنے بالوں کی وجہ سے فکر مند ہیں یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
ایپل سائڈر سرکے کا استعمال
یہ آپ کے بالوں اور کھوپڑی کے پی ایچ کی سطح کو تبدیل کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس سے تیل کی سطح کم اور متوازن ہوتی ہے۔ کھانے کے چمچ ایپل سائڈر سرکہ ایک کپ نیم گرم پانی میں مکس کریں۔ اپنے بالوں کو دھونے کے بعد اس محلول کو بالوں میں لگائیں اور اسے اپنے سر کی جلد پر رگڑیں۔ اسے دھونے سے پہلے 5 سے 10 منٹ تک انتظار کریں۔
قدرتی تیل کا استعمال
پیپرمنٹ اور ٹی ٹری آئل آپ کے سر کی جلد کے پورزکوصاف رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں آپ کے بال کم تیل والے ہوتے ہیں۔ دھونے کے درمیان اپنے بالوں میں ایک یا دو قطرے پھیلائیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کو یہ اپنے سرکی جلد پر اچھی طرح لگانا چاہئے۔ اس کے بعد، اپنے سر کو تولیہ میں لپیٹیں اور دھونے اور شیمپو کرنے سے پہلے 10 منٹ تک چھوڑ دیں۔
بیکنگ سوڈے کا بطور شیمپو استعمال
اسے خشک شیمپو کا ایک سستا اور کیمیائی فری متبادل سمجھا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی میل یا گندگی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 2 یا 3 چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک پیالے میں پانی کے ساتھ مکس کریں ۔ مکسچر کو گیلے بالوں پر جڑ سے سر تک لگائیں۔ اسے دھونے سے پہلے ایک منٹ انتظار کریں۔
آپ اپنے بالوں کو کتنی بار دھوتے ہیں؟ کیا آپ کے بال ان میں سے کوئی علامت ظاہر کرتے ہیں؟ ہمارے ساتھ کوئی بھی مفید ٹپس شیئر کریں۔