بہت سے بیماریاں جنسی طور پر منتقل ہوتی ہیں۔ یہ وہ بیماریاں ہیں جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتی ہیں۔ رابطہ عام طور پر زبانی یا اندام نہانی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں ایک شخص سے دوسرے شخص میں داخل ہوتی ہیں۔ اگر کوئی شخص بیماری میں مبتلا ہے تو دوسرا انسان بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے۔
بہت سی وائرل بیماریاں ایسی ہیں جو ایک دوسرے سے ہوتی ہیں۔ اس لئے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں وہ تمام اختیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیے جن کی وجہ سے ہم محفوظ رہ سکیں۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جو جنسی طور پر دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتی ہیں۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ جنسی طور پر منتقل ہونے والی کونسی بیماریاں ہیں اس کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیئں؛
جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں
جو بیماریاں جنسی طور پر منتقل ہوتی ہیں وہ یہ ہو سکتی ہیں؛
کلیمائڈیا
یہ ایک بیکٹریل انفیکشن ہے۔ جو اینٹی بائیوٹک ادویات سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ جن جو جنسی طور پر بیماریاں ہوتی ہیں ان میں کلیمائڈیا بھی شامل ہے۔ یہ ایک عام بیکٹریل انفیکشن ہے جو کسی کے ساتھ جنسی تعلقات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ہر سال 3 ملین امریکی اسے حاصل کرتے ہیں۔
کلیمائڈیا، اندامِ نہانی، مقعد،زبانی اور جنسی تعلقات کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ یہ عضو تناسل، اندامِ نہانی،پیشاب کی نالی، آنکھیں اور گلے کو متاثر کرسکتا ہے۔ ان میں زیادہ تر کوئی علامات نہیں ہوتیں وہ خود کو ٹھیک محسوس کرتے ہیں۔
ایچ آئی وی اور ایڈز
یہ وہ وائرس ہے جو ایڈز کا سبب کا بنتا ہے۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ بہت جلدی بیمار ہو جاتے ہیں۔ ایچ آئی وی جنسی تعلقات کے دوران پھیلتا ہے۔ لیکن کنڈوم کے استعمال کی وجہ سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ایچ آئی وی کا مطلب ہے ہیومن ایمون وائرس ہے۔
یہ ہمارے مدافعتی نظام کے خلیات کو توڑ دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔
ہیپا ٹائٹس بی
یہ ایک انفیکشن ہے کو جگر کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ یہ بھی جنسی تعلقات کی وجہ سے پھیل سکتا ہے۔ آپ اس کی ویکسین لگا کر اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں یا اس کے علاوہ جنسی تعلق سے پہلے کنڈوم کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیماری سنگین ہو سکتی ہے اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔
سکیبیز
یہ ایک ایسی بیماری چھوٹے سے کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس می جلد پر خارش ہوتی ہے اور جلد لال ہونے کے بعد جلد پر دانے بھی ہوتے ہیں۔ خارش خطرناک نہیں ہے اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
سیفلیس
یہ بھی ایک بیکٹریل انفییکشن ہے جو جنسی تعلقات کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ اس کا علاج بھی اینٹی بائیوٹک کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اس کا علاج نہیں کرتے تو یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
جنسی طور پر ہونے والی بیماریاں
بہت سی بیماریاں ہیں جو جنسی طور پر منتقل ہوتی ہیں لیکن میں نے مندرجہ بالا چند ایک کا ذکر کیا ہے جو جنسی طور ہپر منتقل ہوتی ہیں۔ مرد اور عورتوں دونوں کو اس کی وجہ صحت کے مسائل بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بچے کے لئے بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
اس وجہ سے حاملہ عورت کے لئے یہ زیادہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن آپ کو علم نہیں ہوتا اس وجہ سے آپ کو اپنا معائنہ کرواتے رہنا چاہئے تاکہ آ پ کسی بھی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔