صحت مند زندگی ایک نعمت ہے یہ کہاوت تو سب ہی نے سنی ہو گی ۔مگر اس کےحقیقی معنوں کا اندازہ انسان کو اسی وقت ہوتا ہے, جب کہ یہ نعمت ہم سے کسی وجہ سے روٹھ جاۓ ۔ انسان پر آنے والی کوئی بھی بیماری کسی نہ کسی حد تک اس کی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا نتیجہ ہوتی ہے
یہی سبب ہے کہ قدیم یونانی حکما صحت مندی کے لیۓ انسانوں کو سر ٹھنڈا اور پیر گرم رکھنے کامشورہ دیتے تھے۔ یعنی غصے سے بچنے اور چلتے پھرتے رہنے کا مشورہ دیتے تھے ۔ مگر اب صحت کے مسائل ہم کو ڈاکٹروں سے لازمی طور پر رجوع کرنا پڑتا ہے
آج ہم آپ کو صحت کے ایسے ہی کچھ اصول بتائيں گے۔ جن پر عمل پیرا ہو کر آپ صحت کی دولت کو سنبھال کر رکھ سکتے ہیں ۔اور دنیا کے امیر ترین انسان بن سکتے ہیں
صحت مند رہنا ہے تو جسم کو زہریلے مادوں سے بچائیں
عام طور پر بیماری کا سبب وہ زہریلے مادے بنتے ہیں ۔جو ہم دانستہ یا نا دانستہ اپنے جسم میں داخل کرتے ہیں ان میں سب سے پہلے سگریٹ ، اور دیگر نشہ آور اشیا شامل ہیں۔ جو کہ ہمارے جسم میں داخل ہو کر کئی چھوٹی بڑی بیماریوں کا سبب بن کر صحت کو برباد کر سکتے ہیں ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر باری آتی ہے۔
جنک فوڈ یا بازاری کھانوں کی جن میں بڑی مقدار میں چکنائی اور کاربوہائيڈریٹ موجود ہوتے ہیں. جو کہ نہ صرف موٹاپے کا شکار کر سکتے ہیں بلکہ کینسر اور دل کی بیماریوں کا بھی سبب ہو سکتے ہیں۔
اس کے بعد باری آتی ہے سوڈے والے مشروبات کی جس کو پینے کی عادت میں ہماری نئی نسل بے طرح گرفتار ہے۔ اور اسکو پینے کے سبب مصنوعی مٹھاس کی بڑی مقدار جسم میں داخل ہوتی ہے ۔جوکہ ذیابطیس کے ساتھ ساتھ گردوں کے بہت سارے مسائل کا بھی باعث بن سکتے ہیں
صحت مند رہنے کے مذيد طریقے جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
سامان اٹھا کر ادھر سے ادھر جائيں
ویسے تو یہ بات سننے میں آپ کو عجیب بھی لگے گی کہ سامان اٹھا کر ادھر ادھر جانا صحت کے لیۓ کیسے مفید ہو سکتا ہے ۔ مگر درحقیقت اس بات کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا جسم پٹھوں کی حرکت کے سبب ہی چاک و چوبند رہ سکتا ہے۔ اگر کسی بھی پٹھے کو کچھ عرصے کے لیۓ نہیں ہلایا جاۓ تو وہ پٹھے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔
اس وجہ سے جب ہم وزن اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔ تو اس سے ہمارے جسم کے پٹھے متحرک ہو جاتے ہیں۔ اور اس سے صحت بہتر ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ لوگ خاص طور پر جم جا کر وزن اٹھا کر ورزش کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اگر ہم اپنی عادت بنا لیں گے کہ اپنے کام اپنے ہاتھ سے کریں ۔ روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف واک کریں .بلکہ اپنے سودہ سلف کے لیۓ بھی پیدل جائيں, تو اس سے ہماری صحت مند زندگی کی راہ آسان ہوگی ۔
نیند بچوں کی طرح کریں
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پرسکون نیند انسانی جسم کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ صحت مند زںدگی کا سبب بن سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اچھی نیند کے سبب ہمارے جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا یہ بہترین وقت ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ایسے تمام اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیۓ ۔جو نیند کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ ہمیشہ مقررہ وقت پر سونے کی کوشش کریں .اور سونے سے قبل چاۓ یا کافی جیسے مشروبات پینے سے پرہیز کریں
ذہنی دباؤ سے بچیں
اچھی غذا اور مناسب ورزش اس وقت ضائع ہو جاتی ہے جب کہ انسان ذہنی دباؤ کا شکار ہو ۔ ڈپریشن یا اسٹریس انسان کی صحت کو گھن کی طرح چاٹ لیتا ہے۔ جس کے سبب کارٹی سول نامی ہارمون کی مقدار کا خون میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔انسان اس وجہ سے بہت ساری بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہےاور صحت مند زندگی اس کے لیۓ خواب بن جاتی ہے ۔
صحت مند غذا استعمال کریں
اچھی غذا سےمراد مہنگی اور گوشت مرغی سےبھر پور غذا قطعی نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ صحت مند غذا سے مراد متوازن غذا ہے جو کہ انسان کے جسم کی وہ تمام ضروریات کی تکمیل کرۓ۔ جس کی اس کو ضرورت ہے. اس غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین ، کاربوہائیڈریٹ ، وٹامن اور دیگر اجزا موجود ہوں
اس کے باوجود بھی صحت مند نہ ہوں تو اس صورت میں آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں. یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں