کچھ صحت سے جڑی خرافات ایسی ہیں جو نسل در نسل منتقل ہو رہی ہیں چاہے ان کے منتقل ہونے کا ذریعہ کوئی بھی ہو ایسی خرافات میں کوئی حقیقت چھپی ہوئی نہیں ہے یا ان باتوں کا آپ کی صحت سے کوئی تعلق نہیں ہے جیسے کہ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا لازمی ہے، کم روشنی میں پڑھنا آنکھوں کے لئے نقصآن دہ ہے،یا سرد موسم آپ کو بیمار کرتا ہے
اگر چہ ان باتوں میں کوئی خاص حقیقت موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم سالوں سے اس قسم کی بہت سے خرافات جو صحت سے جڑی ہیں سنتے آرہے ہیں اور ہمارے اردگرد کے لوگ ان پر بہت شدت سے یقین بھی رکھتے ہیں یہاں ہم چند ایسی ہی صحت سے جڑی خرافات کے بارے میں جانیں گے جن پر اعتبار آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے
صحت سے جڑی خرافات
ہر انسان اپنی صحت کو لیکر ہمیشہ فکر مند رہتا ہے اور ہر وہ عمل اپنانے کی کوشش کرتا ہے جس سے وہ صحت مند رہ سکے، چاق و چوبند رہ سکے ۔ لہذا اس سلسلے میں بہت سی ایسی باتیں موجود ہیں جو صحت سے جڑی ہوئی ہیں لیکن ان میں کوئی سائنسی حقیقت موجود نہیں ہے
دن میں 8 گلاس پانی ضرور پیئے
دن میں پانی گلاس گن کر پانی پینا ضروری نہیں ہے تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ پیاس لگنے پر پانی پیتے ہیں وہ پانی صحت مند اور ہائیڈریٹ رہنے کے لئے کافی ہوتا ہے ،پانی سے بھرپور غذائیں جیسے جوس، چائے اور کافی آپ کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں البتہ اگر آپ کسی گرم علاقے میں رہتے ہیں یا متحرک رہتے ہیں یا آپ کے پیشاب کا رنگ گہرا پیلا ہے اور آپ کو کھل کر پیشاب نہیں آتا تو آپ کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
انڈا آپ کے دل کی صحت کے لئے مضر ہے
آپ نے اکثر بزرگوں سے سنا ہوگا کہ وہ انڈہ نہیں کھاتے کیونکہ انہیں دل کی شکایت ہے یا وہ ہائی کولیسٹرول سے ڈرتے ہیں کہ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول ہوتا ہے لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے دن میں ایک یا دو انڈے کھانے سے صحت مند لوگوں میں دل کی بیماری کا خطرہ نہیں ہوتا۔
اگر چہ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول ہوتا ہے لیکن کسی ایک کھانے میں پائی جانے والی چربی کی مقدار اتنی خطرناک نہیں ہو سکتی جتنی کہ چربی کے مرکب والی غذا، مزید یہ کہ انڈوں میں اومیگا 3 جیسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دل کی بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں
ڈیوڈرینٹس چھاتی کے کینسر کا سبب بنتے ہیں
کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کی اینٹی پرسپیرنٹ اور ڈیوڈرینٹس میں پائے جانے والے کیمیکلز آپ کے انڈر آرم میں جذب ہو سکتے ہیں جو کہ چھاتی کی بافتوں میں ختم ہو جاتے ہیں اور کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں جبکہ نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کا کہنا ہے کہ چھاتی کے کینسر سے کسی بھی مصنوعات کا کوئی تعلق نہیں پایا جاتا ہے
آپ کو روزانہ ملٹی وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے
آپ نے سنا ہوگا کی ملٹی وٹامن ان غذائی اجزاء کو پورا کر سکتا ہے جو آپ کی خوراک میں موجود نہیں ہوتے ہیں لیکن تمام ڈاکٹرز اس بات پر اتفاق نہیں کرتے ہیں لیکن اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کو پیدائشی نقائص کے خطرے کو کم کرنے کے لئے فولک ایسڈ لینے کی ضرورت ہے یا آپ کے ڈاکٹر نے آپ میں کسی خاص وٹامن کی کمی دیکھی ہے تو اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ وٹامن لے سکتے ہیں
البتہ اس کمی کو پورا کرنے کا بہترین اور قدرتی ذریعہ غذائی اجزاء ہیں جن میں شامل ہیں پھل، سبزیاں،سارا اناج،میوے گوشت وغیر
سردی میں جانا آپ کو بیمار کر سکتا ہے
اکثر اپ نے اپنی بزرگ خواتین سے سنا ہو گا کی سردی میں نہ جاؤ بیمار ہو جاؤ گے یا تم سردی میں باہر گئے تو تمھیں ہوا لگ گئی ہے وغیرہ وغیرہ لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت مند مرد جنہوں نے کئی گھنٹے نقطہ انجماد سے کچھ اوپر درجہ حرارت میں گزارے ان کے مدافعتی نظام میں صحت مند وائرس سے لڑنے والی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے
درحقیقت ، باہر کے برعکس گھر کے اندر بیمار ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جہاں جراثیم آسانی سے منتقل ہو سکتے ہیں
سبز بلغم کا مطلب ہے انفیکشن
آپ کے ٹشو کا مواد لیبارٹری ٹیسٹ کی جگہ نہیں لے سکتا ہے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض بیکٹیریل انفیکشنز میں سبز یا پیلا بلغم زیادہ عام ہے لیکن یہ انفیکشن کی یقینی علامت نہیں اور آپ کو اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہڈیوں کا انفیکشن صاف بلغم کا سبب بن سکتا ہے اور عام زکام سبز بلغم کی وجہ ہوتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|