صحت سہولت کارڈ پاکستان کی عوام کی ان مشکلات کے خاتمے کے لیۓ ایک نوید ہے جو کہ بیمار پڑنے کے بعد علاج کی سہولیات کے حصول کے لیۓ پریشان ہوتے ہیں پبلک سیکڑ میں علاج کی مہنگی اور غیر معیاری سہولیات نے عوام کے مسائل میں گزشتہ کئي دہائيوں سے مسائل پیدا کر رکھے ہیں
غریب عوام پرائيويٹ ہسپتالوں کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے کے سبب سرکاری ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کے سبب جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے موجودہ حکومت نے اسی وجہ سے عوام کے لیۓ صحت سہولت کارڈ کا اجرا کیا ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے مطابق سماجی بہبود کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کا باعث ثابت ہو گا
وفاقی حکومت نے صحت سہولت کارڈ کا آغاز 2015 سے کیا جس کا مقصد غریب اور پسماندہ علاقے کی عوام کو صحت کی بہترین ترین اور معیاری سہولیات فراہم کرنا تھا اس وقت سے لے کر اب تک تقریبا ستر لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ جاری کیۓ جا چکے ہیں
صحت سہولت پروگرام سے کیا مراد ہے
صحت سہولت پروگرام عوام کی سماجی بہبود کے لیۓ حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے اس کے ذریعے غریب اور پماسندہ لوگ بھی علاج کی سہولیات فوری طور پر ایک قابل عزت انداز سے حاصل کر سکتے ہیں
اس پروگرام کا مقصد غریب لوگوں کو مائیکرو انشورنس اسکیم کے ذریعے اعلی درجے کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والے اس پروگرام میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے
جس میں تمام میڈیکل ، سرجیکل سہولیات ہسپتال میں داخلے کی سہولت ، میٹرنٹی علاج کی سہولت اور دیگر معائنہ اور اسپلشسٹ سے معائنے اور علاج کی سہولیات شامل ہیں یہ تمام سہولیات بغیر کسی فیس کے فراہم کی جاتی ہیں مگر ان کے حصول کے لیۓ صحت انصاف کارڈ کی موجودگی ضروری ہے جو کہ رجسٹریشن کی صورت میں ایک سال کے لیۓ جاری کیا جاتا ہے
اس پروگرام کے تحت دو قسم کے پیکج فراہم کیۓ جاتے ہیں جن کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے
ثانوی کئير
اس میں فی خاندان /ساٹھ ہزار روپے / سالانہ دیۓ جاتے ہیں
اضافی اخراجات کی مد میں ساٹھ ہزار فی خاندان
تمام میڈیکل اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی
ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال میں داخلے کی سہولت
نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن کی سہولت
حمل کے دوران چار بار چیک اپ کی سہولت اور ایک بار ڈلیوری کے بعد فالو اپ چیک اپ کی سہولت
فیملی پلاننگ ماہر غذائیت اور قوت مدافعت کے علاج کے لیۓ علاج کی سہولت
فریکچر یا چوٹ لگنے پر علاج کی سہولت
ہسپتال سے چھٹی ملنےکے بعد علاج اور معائنے کی سہولت
علاج کے لیۓ سفر کے لیۓ سال میں تین بار ایک ہزار کی رقم
دور دراز ہسپتالوں میں علاج کے لیۓ سفری اخراجات
پرائمری یا بنیادی کئير
اس میں فی خاندان / تیس ہزار روپے /سالانہ دیا کی سہولت دی جاۓ گی
اضافی اخراجات کی مد میں فی خاندان /تیس ہزار /سالانہ
تمام میڈیکل اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی
دل کی بیماری کی صورت میں اینجیوپلاسٹی اور بائی پاس
ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کا علاج
جلنے کی صورت میں یا آر ٹی اے ( زندگی بچانے کے لیۓ ، جسمانی اعضا کو بچانے کے لیۓ پروستھیسز )
گردوں کی آخری درجے کی بیماریوں کا علاج اور ڈائي لائسز
شدید ترین انفیکشن (ایچ آئي وی ، ہیپاٹائٹس ، رہیموٹولوجی )
دل ، جگر ، گردے یا پھپھڑوں کے ناکارہ ہونے کی صورت میں علاج
کینسر کی صورت میں کیمو ، ریڈيو ، یا سرجری
نیورو سرجیکل پراسز
یہ سہولیات فی خاندان دس لاکھ تک بھی بعض صورتوں میں فراہم کی جا سکتی ہے
صحت انصاف کارڈ سے کیا مراد ہے
صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ ہر شخص کو جاری کیا جاتا ہے تاکہ ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں خاندان کے افرادکو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جا سکیں یہ سہولیات بنیادی علاج ، میٹرنٹی علاج ، سرجری اور معائنے کی صورت میں فراہم کی جا سکتی ہیں جن میں ہسپتال میں داخلہ بھی شامل ہے
کیا آپ اس سہولت سےفائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیۓ اپنے شناختی کارڈ نمبر کو اپنے فون سے 8500 پر بھجوائیں یا صحت سہولت پروگرام کی ویب سائٹ پر چیک کریں اگر آپ اس سہولت کے اہل ہوں گے تو اپنا شناختی کارڈ یا ب فارم دکھا کر ملک کے کسی بھی حصے کی منتخب ہسپتالوں سے اس سہولت کو حاصل کر سکتے ہیں
پنجاب کے رہنے والوں کو ضلع کے منتخب ہسپتالوں کے حساب سے یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے پنجاب کے مستقل رہنے والے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیۓ پر وزٹ کر کے چیک کر سکتے ہیں یا پھر ہیلپ لائن پر 0800 09009 پر کال کر کے اپنی شکایات اور تفصیلات درج کروا سکتے ہیں
صحت کارڈ کے حصول کی صورت میں جن بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ان کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں
ہر طرح کے کینسر کا علاج ، حادثے یا ایمرجنسی کا علاج ،مصنوعی اعضا لگانا ، چھاتی کے کینسر کی تشخیص ،دل کی بیماریوں کا علاج ،آنکھ ناک اور کان کا علاج ،عام سرجریز ،میڈیکل کی سہولیات ،گائنی اور میٹرنٹی ، گردوں کے تمام امراض کا علاج ،نیورو سرجیکل امراض کا علاج ،ذيابیطس کی پیچیدگیاں ،بچوں کے امراض اور ہڈیوں کے تمام امراض کا علاج اس کارڈ کے تحت کیا جاتا ہے
اس کے علاوہ اسپیشل افراد ، ٹرانس جینڈر اور مستحق افراد پورے پاکستان سے اس سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں
صحت سہولت پروگرام کے حصول کے لیۓ اہلیت
اس پروگرام کے تحت کے پی کے کے تمام مستقل رہائشی کے علاوہ ڈيرہ غازی خان کے ساتوں ضلعوں میں اور ضلع ساہیوال میں ، لاہور کے تمام اضلاع میں ان تمام افراد کو جن کی آمدنی 2 ڈالریومیہ سے کم ہے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ اس پروگرام میں پورے پنجاب کے افراد کو شامل کیا جا سکتے اس کے علاوہ سندھ میں تھر پارکر ضلع اور فاٹا کے افراد کو بھی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے
صحت انصاف کارڈ کے استعمال کا طریقہ
اس کارڈ کے حصول کے بعد اس کے استعمال کے طریقے کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے جس کے مطابق اگر آپ اس کارڈ سے علاج کی سہولیات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنے ضلع کے ہسپتال کا انتخاب ویب سائٹ پر موجود لسٹ میں سے کرنا پڑے گا اس کے بعد مطلوبہ ہسپتال میں معائنے کے لیۓ جاتے ہوۓ ضروری کاغذات کے ہمراہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور صحت کارڈ لازمی رکھنا ہو گا اس کارڈ سے میاں بیوی اور بچے علاج کی سہولت مفت حاصل کر سکتے ہیں